راز کو رہا کرو

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نادان جی

شکر کریں کہ آپ کا تعلق کسی شیخ خاندان سے نہیں ہے. اگر آپ شیخ ہوتیں تو آنکھیں بند کر کے دوسروں پر اعتبار کرنے والی نادانی والی بات نہ کرتیں کیونکہ شیخ اپنے بچوں کو پہلا سبق ہی یہ دیتے ہیں کہ زندگی میں کبھی کسی پر اعتبار نہیں کرنا ہے خواہ وہ آپکا باپ ہی کیوں نہ ہو

:lol:

یہ واقعہ شاید پہلے میں نے آپکو بتایا ہی ہے کہ ایک شیخ صاحب کا بیٹا جب چار پانچ سال کا ہوا اور کچھ سوچنے سمجھنے لگا تو ایک دن باپ نے اسے ایک اونچی دیوار پر بٹھا دیا اور اسے نیچے چھلانگ لگانے کیلیے کہا. بچہ باپ سے بولا کہ میں نیچے گر جاؤں گا اور مجھے چوٹ لگ جائے گی. شیخ صاحب بولے کہ نہیں بیٹا میں تمہیں گرنے سے پہلے ہی پکڑ لوں گا. بچہ ڈر رہا تھا لیکن باپ کے بار بار یقین دلانے پر وہ چھلانگ لگانے پر آمادہ ہو گیا. جونہی بچے نے چھلانگ لگائے تو شیخ صاحب بچے کو پکڑنے کی بجائے پیچھے ہٹ گئے اور بچہ زمین پر گرا اور اسکا سر پھٹ گیا. شیخ صاحب اسے اٹھا کر فورا ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور مرہم پٹی وغیرہ کروائی. مرہم پٹی کروانے کے بعد ایک دن بچے نے بستر پر لیتے باپ سے پوچھا کہ آپ تو کہہ رہے تھے کہ آپ مجھے گرنے سے پہلے پکڑ لیں گے لیکن آپ نے مجھے پکڑا کیوں نہیں تھا؟ شیخ صاحب بچے سے مخاطب ہوئے اور بولے کہ

بیٹا، یہ چوٹ کا زخم چند دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا لیکن اس بات کو آپ ساری زندگی یاد رکھو گے کہ کسی پر اعتبار نہیں کرنا چاہئیے خواہ وہ آپکا باپ ہی کیوں نہ ہو

باوا جی .....شکر ہی تو کر رہی ہوں ......کہ جہاں پیدا کیا ..صحیح پیدا کیا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نادان جی

لگتا ہے آپ بھی پرائیمری سکول میں املا کی غلطیاں ٹھیک کرنے والی ٹیچر رہی ہیں. آپ نے جو لفظ گرین کیا ہے وہ دراصل "بننے" لکھنا چاہتا تھا

ویسے اب تو آپ نے لچ تل اکیڈیمی تقریبا بند ہی کر دی ہے اور آجکل تبلیغ پر ہی زور ہے

باوا جی ..مجھے بھی پتا تھا کہ املا کی غلطی ہے ...لچ ایسے ہی تو تلا جاتا ہے ...

باوا جی ....کیا کروں ..سارا فورم ہی اجڑ گیا ..ہر وقت کی داتا کل کل سے .......ایسے لڑتے ہیں جیسے کوئی جائیداد کا جھگڑا ہو ...وجہ بھی بلکل فضول ہوتی ہے کہ وہ ہمارے جیسا کیوں نہیں سوچتا ..ہماری پارٹی یا ہمارے مسلک کو سپورٹ کیوں نہیں کرتا .....ارے بابا یہ انسان ہیں ..رنگ برنگے انسان ...کسی فیکٹری میں مشین سے نکلے ہوئے ایک جیسے روبوٹ نہیں .

لچ تو باوا جی آپ کے ساتھ ہی تلا جا سکتا ہے .....آپ فوج کے بڑے مخالف اور میں فوج کی دل و جان سے حامی ....اس کے با وجود آپ کی فوج مخالف پوسٹوں کو لائک بھی دیتی ہوں اور جواب بھی .
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نادان جی

آجکل کے دور میں حرام حلال صرف کھانوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے. کسی سے حلال کمانے اور کھانے کی بات کریں تو وہ بڑے غور سے بات کرنے والے کو سر سے پاؤں طنزیہ طور دیکھتا ہے جیسے کہہ رہا ہو کہ یہ بیوقوف ابھی تک پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں

ضروری نہیں ہوتا ہے کہ حلال کمانے اور کھانے والوں کے بچے نیک ہی ہوں یا حرام کمانے اور کھانے والوں کے بچے برے ہی ہوں. پتہ نہیں دنیا کا نظام کن اصولوں پر چل رہا ہے؟ کبھی کبھی تو حرام کمانے اور کھانے والوں کو ترقی کرتے اور حلال کمانے اور کھانے والوں کو تنگدستی کی حالت میں دیکھکر حیرت اور مایوسی ہوتی ہے

یہ درست ہے کہ شیطان کے گھر اولیا اور اولیا کے گھر شیطان پیدا ہو سکتا ہے ...

حرام کھانے والوں کی جو بظاہر آپ کو ترقی نظر آ رہی ہوتی ہے ..باوا جی ..وہ ترقی نہیں .جہنم کا ٹکٹ ہے ....حلال کھانا اگر اتنا ہی آسان ہوتا تو بار بار تاکید نا آتی ...
اب چاہے یہاں عیاشی کر لیں یا وہاں ..انتخاب آپ کا
 
Don302

Minister (2k+ posts)
چاقو چھری کی پرواہ نہیں ...اصل پرواہ تو آخرت کی ہے ...حرام کی کمائی سے پلتی تو خود بھی زندگی بھر حرام کھاتی ہے ...

نتیجہ جہنم کی آگ کی صورت میں ملتا
ye b hai. waapis a jaaen yahan . phir theak hoga
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ye b hai. waapis a jaaen yahan . phir theak hoga

اس ملک میں ہزار خرابیاں ہونگی .لیکن ایک اچھی بات ہے کہ اگر کوئی پکا ارادہ کر لے کہ اس نے کسی صورت حرام نہ کھانا ہے نہ دینا ہے..تو ممکن ہے ..جب کہ پاکستان میں بعض جگہ آپ مجبور کر دئے جاتے ہو ...ناجائز فون یا بجلی کے بلوں کو ٹھیک کرانے میں یا پنشن جاری کرانے میں ....وہاں بھی بچنے والے بچتے ہیں ..لیکن بڑی مشکل میں پڑتے ہیں
 
Phir mein b na a jaaon Amrica? Trump k sath shughal lgaaon ga thora sa
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نادان جی

الله کرے کہ سوشل میڈیا کی خیالی دنیا کی خوبصورتی والے آپکے اعتبار کو کبھی ٹھیس نہ پہنچے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا والی خیالی دنیا اس بد صورت حقیقی دنیا سے بھی بد صورت ہے. حقیقی دنیا میں پھر بھی ایک رکھ رکھاؤ ہے لیکن سوشل میڈیا میں وہ بھی نہیں ہے. پتہ ہی نہیں ہوتا کہ سامنے کون ہے؟ بیٹا باپ کو گالیاں دے رہا ہوتا ہے اور بھائی بہن کو

وہ لطیفہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ ایک بچہ ناشتے کی ٹیبل پر اپنے ابو سے کہتا ہے کہ ابّا جی جس پروین اختر کو آپ دو ہفتوں سے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ میں ہوں

:lol:

چلیں باوا جی ..ادھر کیا کر رہے ہیں ...
ادھر جا کر ووٹ دین

http://www.siasat.pk/forum/showthre...nger-be-working-with-us&p=3884262#post3884262

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی .....شکر ہی تو کر رہی ہوں ......کہ جہاں پیدا کیا ..صحیح پیدا کیا

نادان جی

یہ بھی آپکی بات ٹھیک ہے

الله تعالیٰ کا شکر ہی ادا کرنا چاہیے کہ اس نے جہاں پیدا کیا، صحیح پیدا کیا ہے ورنہ کسی ہندو سکھ کے گھر پیدا کر دیتا تو ہم کیا کر سکتے تھے؟

انٹرنیٹ پر آپکو دونوں طرح کے لوگ ہی ملیں گے. اعتبار کرنے والے بھی اور ناقابل اعتبار بھی. کسی پر اعتبار اس سے لمبے عرصے تک تعلقات کے نتیجے میں ہی آتا ہے. جس طرح وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی ہے اسی طرح اعتبار بھی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی ..مجھے بھی پتا تھا کہ املا کی غلطی ہے ...لچ ایسے ہی تو تلا جاتا ہے ...

باوا جی ....کیا کروں ..سارا فورم ہی اجڑ گیا ..ہر وقت کی داتا کل کل سے .......ایسے لڑتے ہیں جیسے کوئی جائیداد کا جھگڑا ہو ...وجہ بھی بلکل فضول ہوتی ہے کہ وہ ہمارے جیسا کیوں نہیں سوچتا ..ہماری پارٹی یا ہمارے مسلک کو سپورٹ کیوں نہیں کرتا .....ارے بابا یہ انسان ہیں ..رنگ برنگے انسان ...کسی فیکٹری میں مشین سے نکلے ہوئے ایک جیسے روبوٹ نہیں .

لچ تو باوا جی آپ کے ساتھ ہی تلا جا سکتا ہے .....آپ فوج کے بڑے مخالف اور میں فوج کی دل و جان سے حامی ....اس کے با وجود آپ کی فوج مخالف پوسٹوں کو لائک بھی دیتی ہوں اور جواب بھی .

نادان جی

کسی انجان کے ساتھ لچ تلیں تو وہ ٹریپ ہو سکتا ہے، میرے ساتھ لچ تلنا تھوڑا مشکل ہے. ویسے آپکے ساتھ ملکر لچ تلنا اچھا لگتا ہے لیکن دونوں بہن بھائی کب تک اکیلے لچ تلتے رہی گے؟ لچ تلنے کیلیے بھی کچھ لوگوں کی کمپنی چاہیے

ہم نے اپنے پرانے فورم پر باقائدہ ایک لچ تل پارٹی بنا رکھی تھی جس کا کام ہی لچ تلنا ہوتا تھا. اب وہ فورم بھی اجڑ گیا ہے. اسکے اجڑنے کے آثار دیکھکر ہی ہم یہاں آئے تھے لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ اس فورم کا بھی زوال شروع ہوگیا ہے. یہی ہر وقت گالی گلوچ وہاں شروع ہو گئی تھی اور اسلام اور اسلامی شخصیات کے بارے میں گند بکنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی تھی. موڈریٹرز انتہائی بددیانت اور جانبدار آ گئے تھے. وہ سب کچھ جو وہاں ہوتا تھا اب یہاں بھی ہو رہا ہے

فوج کا میں بھی مخالف نہیں ہوں. جو لوگ ملک کی حفاظت کرتے ہیں انکا میرے دل میں بیحد احترام ہے. اختلاف ان لوگوں سے ہے جو عوام کو بلڈی سویلین سمجھتے ہیں، وردی پہن کر سیاست کرتے ہیں اور آئین کو پاؤں تلے روندتے ہیں

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
یہ درست ہے کہ شیطان کے گھر اولیا اور اولیا کے گھر شیطان پیدا ہو سکتا ہے ...

حرام کھانے والوں کی جو بظاہر آپ کو ترقی نظر آ رہی ہوتی ہے ..باوا جی ..وہ ترقی نہیں .جہنم کا ٹکٹ ہے ....حلال کھانا اگر اتنا ہی آسان ہوتا تو بار بار تاکید نا آتی ...
اب چاہے یہاں عیاشی کر لیں یا وہاں ..انتخاب آپ کا

نادان جی

حرام اور حلال جنت اور دوزخ کی ٹکٹ تک محدود ہو گئے ہیں. ہم حلال کھاتے ہیں اور حلال کماتے ہیں تو ذہن میں جنت کا تصور ہی ہوتا ہے. اسی طرح ہم دوسروں کو حرام کھاتے اور حرام کما کر ترقی کرتے دیکھکر اپنے آپ کو یہ کہہ کر تسلی دے لیتے ہیں کہ وہ دوزخ میں جائیں گے. پتہ نہیں جس نے جنت میں جانا ہے اور کس نے دوزخ کی آگ میں جلنا ہے؟ حرام کھانے اور کھانے والے کم از کم دنیا کی جنت سے تو لطف اندوز ہو جاتے ہیں. آگے کیا ہونا ہے، یہ سب کتابی اور خیالی باتیں ہیں. لاکھوں کروڑوں سالوں سے دنیا کا نظام ایسے ہی چلتا جا رہا ہے. قیامت کب آنی ہے، کسی کو کوئی پتہ نہیں ہے. چھوٹی چھوٹی قیامتیں آتی ہیں اور گزر جاتی ہیں. خدا اس نظام کو چلا رہا ہے تو پھر یہاں انصاف کیوں نہیں ہے؟ ظالم کی رسی اسقدر لمبی کیوں ہے اور مظلوم اتنے بے بس کیوں ہیں؟ سوچنے لگیں تو سوالات ہی سوالات ہیں اور انکا جوابات کہیں بھی نہیں ہیں. ہر سوال کا ایک ہی جواب ہے کہ قیامت کے بعد جنت دوزخ ملے گی

ابھی رات کا ایک بج گیا ہے ..کل تسلی سے جواب دوں گی ،،بس آپ ووٹ ڈال آئیں
 
Back
Top