راز کو رہا کرو

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
پیارے اڈمن ..ہمارے اڈمن ..کچھ تو خدا کا خوف کریں ...کیا پہلے کم سناٹا ہے جو آپ مزید گلیاں سونی کرنے پر تلے ہیں ...یہ تو نہیں معلوم کہ راز کو عمر قید کیوں ملی لیکن یہ ضرور معلوم ہے کہ آپ کو انہیں رہا کرنا ہی پڑے گا ..

بظاہر تو ایک ہی وجہ ہوتی ہے اور وہ وجہیں تو ہہاں کا عام چلن ہے ...زیادہ کر دیا ہو گا تو ہفتہ بھر قید میں رکھ کر مشقت کروا لیں ..چکی پسوا لیں ..اپنے گھر کی صفائی کروا لیں ....کپڑے بھی اچھے دھو لیتے ہیں ..کھانا تو بہترین بناتے ہیں ..لیکن .......لیکن آزاد ضرور کریں ...الله نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے .آپ کیسے قید کر سکتے ہیں ..

عدیل صاحب آپ سے زیادہ ہمیں فکر ہے آپ کے فورم کی .....آپ تو پلٹ کر دیکھتے بھی نہ ہونگے ..ہم سے اس کا سونا پن دیکھا نہیں جاتا ...ہمارا تو یہ دوسرا گھر ہے ..ایسا گھر جس کا کرایہ بھی دینا نہیں پڑتا اور سارا سارا دن ڈیرے ڈالے ہوتے ہیں ..یہاں کی چہل پہل ہی یہاں کی رونق ہے ....اسے اجاڑیں نا .
 
Last edited by a moderator:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
کیا زمانا آ گیا ، لوگ رازوں کو دفن کرتے تھے یہاں کے نادان انھیں طشت از بام کرنے کا کہتے ہیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کیا زمانا آ گیا ، لوگ رازوں کو دفن کرتے تھے یہاں کے نادان انھیں طشت از بام کرنے کا کہتے ہیں

دسمبر دو ہزار نو سے اس فورم کے راز دار ہیں ..یہ تو ظلم ہے .کہ نام و نشان مٹا دینے کی کوشش کی جائے
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے کوئی تھریڈ اپنے لئے راز نا رہنے دیا

آغاز بھی رسوائی
انجام بھی رسوائی

کیا مطلب ، کونسے ایسے راز تھے جن کے نا رہنے سے رسوائی ہو گئی
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے کوئی تھریڈ اپنے لئے راز نا رہنے دیا

آغاز بھی رسوائی
انجام بھی رسوائی



یہاں ان سے زیادہ گفتار کے غازی موجود ہیں ..وہ پہلے ہی کافی عرصے کی سیلف ایکزاییل کے بعد آئے تھے
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
راز صاحب نے ایسا کیا کارنامہ انجام دے دیا
یہ تو معلوم نہیں ..لیکن ظاہر ہے کوئی نیا کارنامہ تو نہ ہو گا ..دستور فورم ہی ہو گا


ماسٹر جی اور گجر پاکستانی کی ان سے لڑائی ہو گئی تھی، گلوبٹ والے تھریڈ پر
راز نے شروع میں ایسے ہی مذاق کیا
لیکن باقی دونوں بُرا مان کر بپھر گئے
خوب گالم گلوچ، تھریڈ کے کئی پیج بھر دئیے
اتنے پیج تو ان سب نے کبھی امتحانوں میں نہ بھرے ہوں گے
پھر موڈ نے ٹوکہ پھیر دیا

 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
چھڈ دے راز نو اوے ایڈمن
10_1_2004_sultan2.jpg
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
راز کی قید تو ٢ اپریل کو ماسٹر کہ ساتھ ختم ہورہی ہے. اسے عمر قید تو نہیں ہوئی
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ بخشے جب سے دیکھا فورم کے ویلے ترین ممبر کا مقام انہی کے پاس رہا ، گو کے اس کے بعد انتہائی ویلے لوگ بھی فورم پے جلوہ افروز ہوئے لیکن یہ مقام ان سے کوئی نا چھین پایا ، راز فورم کا اثاثہ ہیں ، یہ اثاثہ واپس کیا جائے
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)



بی بی ، اطمینان رکھیں ، چریا ھسپتال میں چار دن کا وزٹ کرنے گیا ھے ، دوائ ملتے ہی پھر دوبارہ حاضر خدمت ہوگا ۔ اگر شکل دیکھنا چاھتی ہیں تو ساۂیکو وارڈ کے کمرہ نمبر 79 کا چکر لگا لیں ، چھ چریے مشترکہ وارڈ میں اکھٹے ملیں گے ۔

میں تو چریا ہوں ، اسی وارڈ میں مل جاؤں گا
تو میرے جانے سے اس طرح پریشان تو نہ ہو[SUB][SUP]
[/SUP][/SUB]




 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
یہاں ان سے زیادہ گفتار کے غازی موجود ہیں ..وہ پہلے ہی کافی عرصے کی سیلف ایکزاییل کے بعد آئے تھے

آپ سے مکمل اتفاق

کب تک رھیں گے وہ پاپند سلاسل

اتے ہی ہوں گے ہم راز ہمارے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ بخشے جب سے دیکھا فورم کے ویلے ترین ممبر کا مقام انہی کے پاس رہا ، گو کے اس کے بعد انتہائی ویلے لوگ بھی فورم پے جلوہ افروز ہوئے لیکن یہ مقام ان سے کوئی نا چھین پایا ، راز فورم کا اثاثہ ہیں ، یہ اثاثہ واپس کیا جائے

بات تو بلکل سچ کی ہے ، لگتا ہے راز کو کسی مولوی کی بد دعا لگ گئی ہے