رائیونڈ: قاری کی جنسی درندگی کا شکار ہونیوالا بچہ دم توڑگیا

qariahahaa.jpg


لاہور: رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10 روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔

بچے کے والد مطابق لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں واقع مدرسے میں قرآن پاک پڑھنے گئے 8 سالہ بچے کو قاری نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اس کا بازو بھی توڑ دیا۔ملزم نے بعد میں بچے کو قتل کرنے کے لیے چھت سے پھینک دیا
https://twitter.com/x/status/1667853735853461504
بچے کے والد کے مطابق بدفعلی کے بعد ملزم نے اپنا جرم چھپانے کیلئے میرے بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے میرے بیٹے کو دماغ پر چوٹ لگی اور میرا بیٹا بے ہوش ہوگیا

واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Apnay bachon ko in Monsters 👹 Kay Pas Madrisay mein bhejna choar dein —- Agar woh aisa nahi kartay Tu in Kay Qatal mein parents ko charge kia Jana chahie 😡

 

Back
Top