رؤف کلاسرا کا ٹی وی چینل پر پروگرام بند کردیا گیا

4kaslalbabtalon.png

سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا ٹی وی چینل پر پروگرام بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینل پر میرا پروگرام بند کردیا گیا ہے، ٹیلون نیوز پر آج میرا آخری پروگرام ہوگا، اس وقت براڈ کاسٹنگ میڈیا میں آئے روز نئے سے نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1732670148107260316
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میرے پروگرام کو خصوصی رپورٹس، فراڈز کے انکشافات اور تجزیات کی مدد سے کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کی۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ سیاسی طور پر منقسم اور پولرائزڈ ماحول کا شکار اس معاشرے میں ایسی صحافت کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
چلو اب پھر گاؤں جا کر مجاں نوں پٹھے پاؤ۔
اور پروگرام بند ہونا پہلے کے طرح عمران خان پر ڈال دو۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
کسی دھوکے میں کوئی نہ رہے جب تک کہ عمران ریاض کی طرح انکی زبانیں بولنے سے قاصر نہ ہوجائیں۔
حامد میر جعفر' المعروف دو منہ والا ثانپ آج کل مبینہ طور پر زیر عتاب ہے۔ مگر میں اس مبینہ خبر پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ کمپنی کے سارے ٹٹو اگر پکڑے گئے تو پھر یہ اپنی مرضی کا جھوٹ کیسے پھیلائیں گے۔
 

Back
Top