دھرنے میں شناختی کارڈ رکھ کر روکا گیا

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
دھرنے میں شناختی کارڈ رکھ کر روکا گیا، عارف والاکے لڑکے، لڑکیوں کی گفتگو
عارفوالا (نامہ نگار) چار لڑکے اور تین لڑکیاں پی ٹی آئی کے دھرنے سے آزادی پا کر گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے واپسی پر بتایا کہ تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار تین دن کیلئے دس ہزار روپے فی کس کے حساب سے لیکر گئے اور پھر شناختی کارڈ قابو کر کے 25دن تک زبردستی روکے رکھا۔ میڈیا کو شکایت کر کے بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی سے شناختی کارڈ واپس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ضیاء نگر، شریف پورہ اور مظفر آباد کے رہائشی سلیم، یاسر، اشفاق، ندیم اور تین لڑکیوں ثریا، نشو اور پٹھانی کو پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم کے عہدیداران تین دن کیلئے دس ہزار روپے فی کس کے حساب سے اسلام آباد دھرنے میں لے کر گئے۔ تین دن گزرنے کے بعد شناختی کارڈ اور واپسی کی اجازت مانگی گئی تو طرح طرح کی دھمکیاں دی گئیں اور شناختی کارڈ واپس کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ندیم نے بتلایا اس کی شادی جمعہ 29اگست کو طے تھی جس کیلئے اس نے دھرنا انتظامیہ کو مختلف واسطے دیئے اور اپنی شادی کی تاریخ سے پہلے اپنی واپسی کی اجازت طلب کی تو دھرنا انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ نوجوانوں سلیم وغیرہ نے بتلایا جب بھی وہ واپسی کیلئے اصرار کرتے تو انہیں باور کرایا جاتا کہ دھرنے میں تفریح اور تین وقت اچھے کھانے کا وافر انتظام ہے لہٰذا وہ واپس نہ جائیں۔ انہوں نے کہا لوگوں کے گھروں میں برتن کپڑے دھوکر اپنے خاندانوں کیلئے ذریعہ معاش بننے والی خواتین کو تین دنوں کیلئے دس ہزار روپے معاوضہ کا لالچ دیکر لیجایا گیا اور ابتدائی 10 ہزار روپے دینے کے بعد 25روز تک یرغمال بنائے رکھا اور انہیں واپسی کی اجازت نہ تھی۔ جب انہوں نے سارا ماجرا میڈیا کو سنانے کی دھمکی دی تو ان کے شناختی کارڈ واپس دئیے گئے اور وہ لوگوں سے فقیروں کی طرح کرایہ مانگ کر اپنے گھر پہنچے۔


http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-09-12/page-12/detail-9
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
پچیس دن صرف شناختی کارڈ کے لئے بیٹھے رہے ؟؟؟ کمال ہے

شنختی کارڈ چھوڑ کر آ جاتے ، شناختی کارڈ تھا کوئی بیوی تو نہی تھی

واپس آ کر نیا کارڈ بنا لیتے ، آخر کارڈ گم بھی تو ہو جاتا ہے ، تو ہم نیا بنوا لیتے ہیں
 

Sirphira

Minister (2k+ posts)
یہ پروپیگنڈا ن لیگ نے ہر گلی محلے میں پھیلایا ہوا ہے۔ میں خود بھی یہ بات ن لیگ کے لوگوں سے سن رہا ہوں مگر یہ پروپیگنڈا ہی ہے۔ آزادی مارچ اسلام آباد کے کراؤڈ میں دوسرے شہروں کے لوگ بہت کم ہیں، زیادہ تر لوگ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہیں۔
 

nomy823

MPA (400+ posts)
اتنے پیسے دے کر خبر بھی لگوائی لیکن ایک کمی رہ گئی۔ شناختی کارڈ رکھ کر روکا گیا کی بجائے کہتے کہ گن پوائنٹ پر روکا گیا تو شائد کوئی یقین کر لیتا۔
 

Pakistan 1st

Minister (2k+ posts)
10487536_10152170006686373_96426372283776343_n.jpg
 

pakistani786

Minister (2k+ posts)
Source to dey hai, us ne koi khoud to kehani nehin likhey.

Yeh to bus woh he baat hai main na manoun. Jaisay main election result nehin manta.
Padri...haanhaan main bhee nehin manta.
Sheeda tali main bhe enehin manta, per resign na keroun ga. na bhee na.
 

Green Inside

Senator (1k+ posts)
چار پانچ دفعہ میں بھی جا چکا ہوں دھرنے پر ، آنسو گیس بھی کھائی اور دس ہزار ہاہاہاہا پانی کا گلاس کوئی نہیں پوچھتا دس ہزار دے گا ، فضول بات۔ کسی کے پاس فون نمبر ہے پیسے دینے والے کا تو بتا دے۔ دس ہزار ہی بنا لیں گے ، نوکری تو ملتی نہیں ہے۔
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Tum local hoge islamabad kay, isi liye paise nahi milay
چار پانچ دفعہ میں بھی جا چکا ہوں دھرنے پر ، آنسو گیس بھی کھائی اور دس ہزار ہاہاہاہا پانی کا گلاس کوئی نہیں پوچھتا دس ہزار دے گا ، فضول بات۔ کسی کے پاس فون نمبر ہے پیسے دینے والے کا تو بتا دے۔ دس ہزار ہی بنا لیں گے ، نوکری تو ملتی نہیں ہے۔
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
Khabar mein yeh nahee bataya kay...

ID card kab or kaisay diya???

Or zara naam check karein...

Surraiyya...nisho or pathani...[hilar]
 

Back
Top