
شوبز انڈسٹری میں تنازعات سے شہر ت حاصل کرنے والی وینا ملک نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میں نے اگر انشااللہ دوسری شادی کی تو اس کیلئے میں ایک دیندار شخص کا انتخاب کروں گی۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ اگر انشااللہ میں نے دوبارہ شادی کی تو میں اس بار ایک دیندار شخص کا انتخاب کروں گی کیونکہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کرتا، جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیندار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شخص خوبرو بھی ہونا چاہیے اور میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جس کے ساتھ میں اپنا تعلق اس دنیا سے اگلی دنیا ، انشااللہ جنت تک قائم رکھ سکوں۔
ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ ابھی تک میری نظر میں ایسا کوئی نہیں ہے، میں تلاش بھی نہیں کررہی کیونکہ جو اللہ نے میرے لیے انتخاب کیا ہوگا وہ خود ہی مجھ تک پہنچ جائے گا۔
پہلے بے باک رجحانات اور اس کے بعد مذہب سے قربت پھر دوبارہ شوبز کی جانب واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ زندگی میں سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا، میں نے کبھی شوبز سے کنارہ نہیں کیا تھا ہاں 2013 کے بعد سے میں نے سوچا تھا میں ہر پروجیکٹ نہیں کروں گی اور میں نے تب سے اب تک کوئی فلم نہیں کی ہے ، میرا سیکھنے کا عمل آج بھی جاری ہے اور میں روز اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے مزید ہدایت دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3veena2shadi.jpg