
جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے نوشہرو فیروز کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا۔
راشد سومرو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چوروں کو بھگا کر ملک کو بچایا جائے۔ 10 لاکھ افراد کو حلف والے دن کراچی میں جمع کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حلف اٹھانے دیں گے نہ ہی یہ حکومت چلنے نہیں دیں گے، عوام کی تکالیف اور درد کا وقت جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔
راشد سومرو کا 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کی مدد کے ساتھ دوبارہ سے باب الاسلام بنایا جائے گا، یہ تحریک تب تک چلتی رہے گی جب تک کہ ہم اپنا مینڈیٹ واپس چھین نہیں لیتے۔ اپنے ٹھٹہ کے جلسہ میں 3 ہزار عوام کے بعد یہاں لاکھوں کی تعداد میں عوام کو دیکھو، ابھی تک پیر سائیں کے حر نے اسمبلی میں آنا ہے۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں الیکشن کمیشن والے غیرت کرو، ان کو بلایا جائے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، انگوٹھا چیک کروایا جائے تو سب پتہ چل جائے گا کہ کون جیتا ہے اور کون ہارا ہے؟ ہمارا مقابلہ آپ کی کرپشن سے ہے جس کا مقابلہ کل بھی کیا تھا آج بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سیٹیں بانٹ دی گئیں اور پھر کہتے ہیں کہ کہاں پر دھاندلی ہوئی ہے؟ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ہم نے دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں کیوں نہیں دی، ہم نے ریٹرننگ آفیسرز کو درخواست دی ہیں جن کی ریسیونگ بھی موجود ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rasg1u11.jpg