درندہ

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو نہیں کہوں گی ایسی کہانیاں عام ہیں ..لیکن ہیں ضرور

حال ہی میں ایک لیکچر کی تیاری کے لیے مختلف معاشروں میں عورت کے مقام و مرتبے کے لیے کچھ سٹڈی کی پتا چلا کہ زمانہ قدیم سے ہی یہی حالت ہے۔ عورت ہر معاشرے میں مردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ رہی ہے۔
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
مرد کی درندگی کا پہلو اس تحریر میں بہت نمایاں ہے، ویسٹ میں ایسے واقعات کا تناسب کئی گناہ زیادہ ہے، ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات نہ پیش آتے ہوں، ایک طبقہ ایسا بھی موجود ہے جو عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتا ہے اور ووہی معاشرہ اس پر
خاموش بھی ہے... نجانے کیوں ایسے واقعات پڑھ کر مرد ہونے پر شرمندگی کا احساس ہوتا ہے... حالانکہ بیوی پر ہاتھ اٹھانا مردانگی نہیں مینٹل ڈس آرڈر کی نشانی ہے

ایک اور افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ ریپ وکٹمز کیلئے ہمارے معاشرے میں کوئی ریہبلیٹیشن سینٹر نہیں ہیں جہاں سے متاثرہ خواتین مدد حاصل کر سکیں اور خواتین پھر سے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں

According to Hadith:

“The most complete of the believers in faith, is the one with the best character among them. And the best of you are those who are best to your women.”
Source
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یقینن ...وجہ ؟؟؟؟؟؟

کیا مرد جسمانی طور پر طاقتور ہے ؟؟؟؟؟

ویسے کہاں ہوتے ہیں آپ ..آپ جیسے لکھنے والوں کو بہت مس کرتی ہوں ...
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
بریک ضرور لگے گی لیکن ہمیشہ والی. ویسے بھی ہر پوسٹ کی ہر لائن کی تشریح کرکے اکتا چکا ہو. آپ کو بہت جلد مجھ سے "چھٹکارا" مل جائے گا

تنقید تو لوگ ہمیشہ کی طرح کرتے ہی رہیں گے، آپ کی تھریڈ پر نہیں تو کسی اور تھریڈ پر... تنقید کو برداشت کرنا ہی تو ایک اچھے لکھاری کی نشانی ہے، یہاں ہم سب کچھ نہ کچھ سیکھنے ہی آتے ہیں، جس دن کسی کو یہ محسوس ہو گیا کہ وہ سب کچھ جانتا ہے تو سیکھنے کا عمل وہیں ختم، یہ تو رہی پوزیٹو کریٹیسزم کی بات... نیگیٹو کریٹیسزم کو اگنور کیجیے، لوگ خود ہی لکھ لکھ کر تھک جائینگے
Leaving the forum is like giving in.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
مرد کی درندگی کا پہلو اس تحریر میں بہت نمایاں ہے، ویسٹ میں ایسے واقعات کا تناسب کئی گناہ زیادہ ہے، ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات نہ پیش آتے ہوں، ایک طبقہ ایسا بھی موجود ہے جو عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتا ہے اور ووہی معاشرہ اس پر
خاموش بھی ہے... نجانے کیوں ایسے واقعات پڑھ کر مرد ہونے پر شرمندگی کا احساس ہوتا ہے... حالانکہ بیوی پر ہاتھ اٹھانا مردانگی نہیں مینٹل ڈس آرڈر کی نشانی ہے

ایک اور افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ ریپ وکٹمز کیلئے ہمارے معاشرے میں کوئی ریہبلیٹیشن سینٹر نہیں ہیں جہاں سے متاثرہ خواتین مدد حاصل کر سکیں اور خواتین پھر سے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں

According to Hadith:

“The most complete of the believers in faith, is the one with the best character among them. And the best of you are those who are best to your women.”
Source

سلام سائیں جی ..کیا حال ہیں ...
ایسٹ ہو یا ویسٹ ..عورت گھر بسے رہنے کے لئے برداشت کرتی ہے .

دوسری وجہ عورت کا مرد پر ڈیپنڈنٹ ہونا ہے ..جو عورت ڈیپنڈنٹ نہیں ہوتی اس کے ساتھ وہ آسانی سے یہ سلوک نہیں کر پاتے .
مغرب میں ایسے سلوک کی وجہ شراب پی کر آپے سے باہر ہونا زیادہ ہے ..
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
تنقید تو لوگ ہمیشہ کی طرح کرتے ہی رہیں گے، آپ کی تھریڈ پر نہیں تو کسی اور تھریڈ پر... تنقید کو برداشت کرنا ہی تو ایک اچھے لکھاری کی نشانی ہے، یہاں ہم سب کچھ نہ کچھ سیکھنے ہی آتے ہیں، جس دن کسی کو یہ محسوس ہو گیا کہ وہ سب کچھ جانتا ہے تو سیکھنے کا عمل وہیں ختم، یہ تو رہی پوزیٹو کریٹیسزم کی بات... نیگیٹو کریٹیسزم کو اگنور کیجیے، لوگ خود ہی لکھ لکھ کر تھک جائینگے
Leaving the forum is like giving in.
میں تو ان کے حوصلے کی داد دیتی ہوں ..ابھی نئے نئے آئے ہیں ..کچھ تو سپیس دیں ان کو ...لیکن ان کی تھریڈ آتے ہی ایسے حملہ آور ہوتے ہیں جیسے کسی پچھلے جنم کے بدلے چکا رہے ہوں ...
آپ ان کی سوچ سے اختلاف کر سکتے ہیں ..ہر کوئی ایک انداز سے نہیں سوچتا ...لیکن ....خیر ہر کوئی خود کو ایکسپریس کرنے میں آزاد ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
بہت عمدہ تحریر ،، اس کے اختتامی الفاظ میں عورت کے تحفظ کا سب سے بڑا ھتیار چھپا ھے،، عورت کو بلاشبہ پتھر کی طرح مضبوط ھونا چاھئیے، اسی میں اس کی بقا ھے

حاصل کلام یہی ، خلاصہ یہی ، عورت کا استحصال اس کی کمزوری میں چھپا ہے ، جب یہ کمزوری طاقت میں بدل گئی ، استحصال بھی ختم

ظلم سہہ سہہ کر ، وہ احساس سے عاری ہو چکی تھی ، اسی لیے زندگی میں خود سے ، پھر سے کامیاب ہو چکی تھی ،
اگر دوبارہ اس نے آنسو گرانے شروع کردئیے ، تو وہ کمزور ہو جاۓ گی ، اور ہمارے معاشرے میں کمزور ہونا ہی جرم ، سب سے بڑی اذیت
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
بریک ضرور لگے گی لیکن ہمیشہ والی. ویسے بھی ہر پوسٹ کی ہر لائن کی تشریح کرکے اکتا چکا ہو. آپ کو بہت جلد مجھ سے "چھٹکارا" مل جائے گا

:biggthumpup:چھٹکارہ کی بات ہی کمزوری کی بات ہے ، کہانی کی کردار کی طرح ، مظبوط ہو جائیں "درندوں" کے سامنے کلمۂ حق جاری رکھیں

:)آپ کی اہمیت ہے ، تحریر کی اہمیت ہے ، بھیس بدل بدل کر حملہ آوروں کی کیا حیثیت ؟ آپ اپنا کام جاری رکھیں
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
سلام سائیں جی ..کیا حال ہیں ...
ایسٹ ہو یا ویسٹ ..عورت گھر بسے رہنے کے لئے برداشت کرتی ہے .

دوسری وجہ عورت کا مرد پر ڈیپنڈنٹ ہونا ہے ..جو عورت ڈیپنڈنٹ نہیں ہوتی اس کے ساتھ وہ آسانی سے یہ سلوک نہیں کر پاتے .
مغرب میں ایسے سلوک کی وجہ شراب پی کر آپے سے باہر ہونا زیادہ ہے ..

وعلیکم السلام وا رحمتہ الله... الله کا بہت احسان ہے

اگر رشتہ قائم رکھنے کیلئے عورت ایسا کرتی ہے تو بہت بڑی غلطی کرتی ہے، اور اس میں قصور ہمارے معاشرے اور خاص طور پر والدین کا ہے جو اسے یہ سمجھا کر بھیجتے ہیں کہ تمہارا جنازہ ہی اس گھر سے اٹھنا چاہیے... ایسا شخص جو فزیکل ٹارچر کرتا ہو اسے بیوی کی نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے

جس قسم کا کیس اس تھریڈ میں بیان ہوا ہےاس کا تعلق عورت کے دپینڈنٹ ہونے نہ ہونے سے زیادہ پرسنلیٹی ٹائپ سے جڑا ہے، جو کچھ اس عورت نے شادی کے بعد حاصل کیا ہے (کاروبار میں ترقی وغیرہ) وہ اگر چاہتی تو پہلے بھی حاصل کر سکتی تھی، فرق صرف اتنا ہے کہ وہ سب کچھ برداشت کرتی رہی اوراسی ٹروما کے زیر اثر شاید اپنی بقیہ زندگی گزارے اور اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات ماں اور بیٹے کے رشتے پر ہونگے، جو کہ بہت افسوس ناک پہلو ہے.... شراب کا نقطے سے میں متفق ہوں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو نہیں کہوں گی ایسی کہانیاں عام ہیں ..لیکن ہیں ضرور

__________________________________________________________:)

MV5BNjVmOGJiYzAtMzViMy00ZmU5LTliMzctNWI4MjFlZjlhMzRlXkEyXkFqcGdeQXVyNjExODE1MDc@._V1_UY268_CR4,0,182,268_AL_.jpg

manimal-o.gif

Manimal

From Wikipedia, the free encyclopedia

For the band, see Manimal (band).

Manimal is an American actionadventure series that ran from September 30 to December 17, 1983 on NBC. The show centers on the character Dr. Jonathan Chase (Simon MacCorkindale), a shape-shifting man who possessed the ability to turn himself into any animal he chose. He used this ability to help the police solve crimes
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
میں تو ان کے حوصلے کی داد دیتی ہوں ..ابھی نئے نئے آئے ہیں ..کچھ تو سپیس دیں ان کو ...لیکن ان کی تھریڈ آتے ہی ایسے حملہ آور ہوتے ہیں جیسے کسی پچھلے جنم کے بدلے چکا رہے ہوں ...
آپ ان کی سوچ سے اختلاف کر سکتے ہیں ..ہر کوئی ایک انداز سے نہیں سوچتا ...لیکن ....خیر ہر کوئی خود کو ایکسپریس کرنے میں آزاد ہے

quote-my-right-to-swing-my-fist-ends-where-your-nose-begins-oliver-wendell-holmes-91-91-00.jpg
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
مرد کی درندگی کا پہلو اس تحریر میں بہت نمایاں ہے، ویسٹ میں ایسے واقعات کا تناسب کئی گناہ زیادہ ہے، ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات نہ پیش آتے ہوں، ایک طبقہ ایسا بھی موجود ہے جو عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتا ہے اور ووہی معاشرہ اس پر
خاموش بھی ہے... نجانے کیوں ایسے واقعات پڑھ کر مرد ہونے پر شرمندگی کا احساس ہوتا ہے... حالانکہ بیوی پر ہاتھ اٹھانا مردانگی نہیں مینٹل ڈس آرڈر کی نشانی ہے

ایک اور افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ ریپ وکٹمز کیلئے ہمارے معاشرے میں کوئی ریہبلیٹیشن سینٹر نہیں ہیں جہاں سے متاثرہ خواتین مدد حاصل کر سکیں اور خواتین پھر سے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں

According to Hadith:

The most complete of the believers in faith, is the one with the best character among them. And the best of you are those who are best to your women.
Source

کہانی سے ہٹ کر ، ایک عجیب حقیقت سمجھنے کو ملی ، اس طرح کے "سائیکوز" کا زیادہ تر تعلق ، ایجوکیٹڈ ماحول میں زیادہ ہے

:(کیوں کہ ؟ پڑھا لکھا انسان ، تشدد ، ایذا کے لیے ، نت نیے حربوں ، ٹیکنیکس سے واقف ہو چکا ہے ، جب انتہا پر آتا ہے تو ، انت کردیتا ہے

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ماموں جی رلائیں گے کیا .واہ لاجواب ! خصوصا آخری پیڑے میں تو کمال ہی کردیا .میری ذاتی رائے ہے کہ اپنی بیٹی بہن کا رشتہ دینے سے پہلے لڑکے کی دماغی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ حاصل کرنی چاہیے .بیوی اگر غصے میں اکر گالی دے تو خاموش رہنا چاہیے اگر بیوی ہاتھ اٹھائے تو تنبیہ کرنا چاہیے .اگر تیسری مرتبہ ہاتھ اٹھائے تو سختی سے منع کرنا چاہیے .مگر ہاتھ اٹھانے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچنا چاہیے .اگر مرد ہاتھ اٹھائےتو مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا .بیوی اپنا گھر باڑ چھوڑ کر شوہر کے گھر آتی ہے .اگر شوہر بیوی پر تشدد کرے گا تو اس کا مطلب اس نے شادی نہیں کی بلکہ اپنی بیوی کواس کے گھر سے اغوا کرکے اپنے گھر میں قید کرکے رکھ لیا ہے .جو شوہر بیوی پر حد سے زیادہ تشدد کرتے ہیں وہ درحقیقت انسانیت پر تشدد کرتے ہیں ایک ماں اپنے بیٹے کو انے والا درندہ سمجھنے لگے اس سے زیاده ظلم کیا ہوسکتا ہے
 
Last edited:

saeenji

Minister (2k+ posts)

کہانی سے ہٹ کر ، ایک عجیب حقیقت سمجھنے کو ملی ، اس طرح کے "سائیکوز" کا زیادہ تر تعلق ، ایجوکیٹڈ ماحول میں زیادہ ہے

:(کیوں کہ ؟ پڑھا لکھا انسان ، تشدد ، ایذا کے لیے ، نت نیے حربوں ، ٹیکنیکس سے واقف ہو چکا ہے ، جب انتہا پر آتا ہے تو ، انت کردیتا ہے

نکتہ تو آپ نے بہت خوب اٹھایا ہے اور اس میں وزن بھی ہے ، دیہات میں بھی خواتین پر تشدد ہوتا ہے لیکن اس سکیل کا نہیں جس کا ذکر اس تھریڈ میں ہوا ہے

یہ اور بات ہے کہ وہ پڑھا لکھا "تعلیم/تربیت یافتہ" سے زیادہ "پڑھا لکھا جاہل" ہوتا ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
وعلیکم السلام وا رحمتہ الله... الله کا بہت احسان ہے

اگر رشتہ قائم رکھنے کیلئے عورت ایسا کرتی ہے تو بہت بڑی غلطی کرتی ہے، اور اس میں قصور ہمارے معاشرے اور خاص طور پر والدین کا ہے جو اسے یہ سمجھا کر بھیجتے ہیں کہ تمہارا جنازہ ہی اس گھر سے اٹھنا چاہیے... ایسا شخص جو فزیکل ٹارچر کرتا ہو اسے بیوی کی نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے

جس قسم کا کیس اس تھریڈ میں بیان ہوا ہےاس کا تعلق عورت کے دپینڈنٹ ہونے نہ ہونے سے زیادہ پرسنلیٹی ٹائپ سے جڑا ہے، جو کچھ اس عورت نے شادی کے بعد حاصل کیا ہے (کاروبار میں ترقی وغیرہ) وہ اگر چاہتی تو پہلے بھی حاصل کر سکتی تھی، فرق صرف اتنا ہے کہ وہ سب کچھ برداشت کرتی رہی اوراسی ٹروما کے زیر اثر شاید اپنی بقیہ زندگی گزارے اور اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات ماں اور بیٹے کے رشتے پر ہونگے، جو کہ بہت افسوس ناک پہلو ہے.... شراب کا نقطے سے میں متفق ہوں

خاتون جب تک کمزور ، ڈیپنڈنٹ رہی ، تختہ مشق بنی رہی ، جب شوہر نے نکال باہر کیا ، زندگی کا پھر سے آغاز کیا
اگر شوہر دھتکارتا نا تو ، زندگی اسی طرح چلتی رہتی ، وہ "مینڈا سائیں" بنا رہتا ، یہ خود کو کنیز سمجھتی رہتی
یہی سمجھتی رہی ، جیل ہے ناں ؟ تو کیا ہوا ، چھت ہے ، کھانا پینا ، کپڑا لباس مفت ، لیکن جب جیل بھی نا رہی ، پھر کھلی فضاء ، لمبی زندگی
سب بدل گیا ، کیا سے کیا ہو گئی ، لباس ، چال ، گفتار ، حال ، احوال سب بدل گیا ، لیکن ذہن سے وہ ایذا نا نکل سکی ، سب نقش ہے

المیہ یہی ، بیٹا ، بیٹے کو بھی مرد سمجھتی ہے ، مرد ہاں مرد ؟ نہیں درندہ ، یہ بھی ویسا ، وہ بھی ایسا ، پھر سے کہانی دماغ میں چل پڑتی
 
باقی سب کچھ تو ٹھیک ہے پر اس میں سائیں کہاں سے آگیا؟

(bigsmile)
 
Annie

Moderator
بہت خوب طاری صاحب ، سمپلی سوپرب ،

اچھا تو آپ اسکے ساتھ ڈنر پر گۓ تھے ...اور گاڑی میں لفٹ بھی دی تھی ..ہ(hmm)[FONT=&quot]ممممممم ... [/FONT]

ابھی آپکی امی کو فون کر کے بتاتی ہوں .....اچھا اچھا آپکو تنگ کرنے کے لیے مذاق کر رہی ہوں ..مائنڈ نہ کیجئیے گا ، :lol:

ٹھیک ہے جی آن سیرس نوٹ : (serious)

بات یہ ہے کے عورت کو ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ ہی سمجھا گیا ہے ، صرف دیسی کلچر میں ہی نہیں ویسٹرن کلچر میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں ،
ایک دفعہ ایک سیاہ فام شخص کے بارے میں مجھے پتا چلا کے وہ باقاعدہ جسم فروشی کا دھندہ چلاتا ہے اور اسکا سٹاف انگریز عورتیں تھیں ، حیرت کی بات یہ تھی کے وہ بڑی پٹائی لگاتا تھا عورتوں کو اس کام کروانے کے لیے ، یہی نہیں کمائی میں سے انکو کچھ دیتا تھا باقی اسکا ہوتا تھا ،
ایک ماڈرن ملک جسکا قانون اتنا سخت ہے ، وہاں کسی کو خوف اور تشدد سے اپنا محکوم بنانا ، ناقابل یقین ہے ، لیکن ایسا ماڈرن ملکوں میں بھی ہو رہا ہے ، عورت کو خوف یا تشدد کے ذریعے کنٹرول کرنا اور استحصال کرنا ، شاید ہر دور اور کلچر میں ہوتا ہے ،

واقعی مرد بہت ظالم ہیں ،

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
تبھی نوبت آتی ہے ...جب وہ عقلی دلائل دیتی ہے ...تو اسے کہا جاتا ہے کہ بحث کرتی ہے ..چاہئے ڈسکشن سیاست پر ہی کیوں نہ ہو
عورت ناقص العقل ھے، یہ قرآن وسنت، اور دنیا کی جدید تحقیق کہتی ھے،،تنازعہ وھان کھڑا ھوتا ھے، جب عورت اپنی بے عقل دلیلوں کو منوانے کی کوشش یا ضد کرتی ھے
 
Back
Top