درندہ

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

ہاں یہ تو معلوم ہے لائیک ڈس لائیک نے کونسا ہمارے رتبے بڑھانے ہیں ،بس نا سمجھی ہی سمجھ لیں یہ بٹن تو لائن آف کمیونیکیشن بن گۓ ہیں ، دوستیاں ان بٹنوں سے مضبوط بھی ہوتی ہیں اور فساد بھی ان بٹنوں پر ہوتے ہیں ، کافی پہلے میں نے کہا تھا ، یہ پاورفل ٹولز ہیں ..

باقی آپکی بات درست ہے ، بد زبانی پر صبر اور خاموشی ہی کامیابی ہے .. مجھے آج بھی یاد ہے جب کسی کی بدزبانی کے جواب میں آپ نے مجھے خاموش رہنے کو کہا تھا اور پھر مجھے اس پر شاباش بھی دی تھی .. بات تو بہت اچھی ہے لیکن بڑی دشوار ہے ..

جی ، کیا یاد کرا دیا ، ٹھیک ٹھیک یاد ہے مجھے ، آپ نے مایوس نا کیا ، حیران کیا

میرا آپ سے تقاضہ بنتا ہی نا تھا / میرا آپ سے سوال ہی عجیب تھا
لیکن دوسری طرف کے مزاج کا بھی خوب اندازہ تھا ، یہی فیصلہ کیا ؟ جس کا ظرف بڑا ، انہی سے گزارش کرتا ہوں

(bigsmile)سیاست پی کے ، کی تھرل ، ایڈونچر سے بھرپور لائف میں ، یہ واقعہ مجھے آج بھی یاد ہے ، آپ بھی ناں ؟؟
 
Annie

Moderator
Help Needed :- Incoming Friend request , ko accept bhi kia , save bhi kia lekin , person add nahin hota , aor naa "incoming Friend Request" message ghayab hota hay , mean? action accept nahin ho raha and request pending on my notification.... :)

Thanks..................

کہیں ایسا تو نہیں کے وہ ان کمنگ دوست پہلے آپکی لسٹ میں موجود تھے ؟ پھر نکل گۓ اور اب دوبارہ ریکویسٹ بھیجی ہو ، اگر ایسا ہے تو دیکھ کر اور یاد کر کے بتائیں ،
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

کہیں ایسا تو نہیں کے وہ ان کمنگ دوست پہلے آپکی لسٹ میں موجود تھے ؟ پھر نکل گۓ اور اب دوبارہ ریکویسٹ بھیجی ہو ، اگر ایسا ہے تو دیکھ کر اور یاد کر کے بتائیں ،

نہیں ایسا ناٹ ، پہلے حیدر شاہ نے بھیجی ، ایک ہفتہ لٹکی رہی ، میں روز قبول کرتا ، روز وہیں رہتی

آج خالد صاحب نے بھیجی ، میں تین سے زیادہ بار قبول کرچکا ہوں ، لیکن وہیں کی وہیں

:)دونوں "میل" ہیں ، پھر بھی انتظار ، فی میل ہوتیں تو کتنی اذیت ہوتی
 
:lol::lol:
...شکر کریں کہیں اور کا ایجاب و قبول نہیں ..نہیں تو اسکے ابا نے آپکی درگت بنا دینا تھی ...

اچھا جی فکر ناٹ ، ابھی آپکا اٹکا ہوا ایجاب و قبول وسیم کے ڈیسک پر پہنچاتے ہیں ،. وہ کہیں گے نیک کام میں دیر کیسی
:lol:
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

سوچ رہا تھا ؟ ایک پتھر کو پگھلنا نہیں چاہیے تھا ، اسی میں بقا ہے ، تحفظ ہے ، اس عورت کی کامیابی پنہاں ہے ،

اسے پتھر کی طرح رہنا ہو گا ، موم بن کر پگھلتی رہی تو بقا نہیں ؟ آخر فنا ہے ، بلاخر فنا ہے

--------
:(:)

[FONT=&amp]
[/FONT]

چھوڑیں طاری بھائی، یہ آپ نے کچھ گھروں کی داستان سنا کر ہر گھر میں پھر سے مردوں کی شامت لگوا دی ہے۔۔۔۔۔ بھائی اصل زندگی میں آنکھیں کھولیں

biwi-ko-darana-dhamkana-joke-of-the-day1.jpg
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
you know i am extremely sensitive ...negative remarks hurt me .break my heart ..can not handle ... much better if i leave the place

خدا تجھکو بھی کسی اونلی پی کے، ظہیر ۲۰۰۳ یا کسی سنائپر سے آشنا کر دے

آپ تو دنیا ہی چھوڑنے پر آجایئںگی۔

ویسے طاری بھائی نے ایسا کچھ غلط بھی نہیں کیا جو آپکے ترک فورم والی بات پر ڈسلائک دے دیا۔ وہ بھی تو ایسے ڈسلائک نہیں دیتے آپکو۔۔۔۔۔ اسکو بھی اپنی حساسیت سے محسوس کریں کہ آپکی تحریر کے اثرات کہاں پر کیا ہو رہے ہیں۔

سبق سیکھنا ہے تو ہم سے سیکھیں، میں آج اگر فورم چھوڑنے کا اعلان کر دوں تو دیکھیں کہ اس پوسٹ پر کتنے لائکس اور تھینکس آتے ہیں۔۔۔۔ لیکن مجال ہے کہ کبھی ہم نے بھی دوستوں کو خوش ہونے کا موقع دیا ہو۔ یونہی لوگوں سے ڈسلائک لے کر تمغہ جراٗت بنائے پھرتے ہیں، کہ ہم نہ ہونگے تو کون ستائے گا تمھیں؟
 
--------------------------------------(bigsmile):lol:-------------------------

(bigsmile)یہ کیں نا مردوں والی بات / باتیں

:)فورم چھوڑیں آپ کے دشمن ، لکھا کریں زیادہ لکھا کریں ، ہتھیار رہنے دیں ہنر تو نا چھپائیں

:(ڈسلاییک تو مردوں کا زیور ہوتا ہے ، خواتین کے لیے کیا ہوا ؟ پتہ نہیں ، معلوم نہیں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
چھوڑیں طاری بھائی، یہ آپ نے کچھ گھروں کی داستان سنا کر ہر گھر میں پھر سے مردوں کی شامت لگوا دی ہے۔۔۔۔۔ بھائی اصل زندگی میں آنکھیں کھولیں

biwi-ko-darana-dhamkana-joke-of-the-day1.jpg

:lol:جج صاحب عدالت میں جج ہوتے ہوں گے ، گھر کی پنچایت میں شائد منشی بنے ہوں گے
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:جج صاحب عدالت میں جج ہوتے ہوں گے ، گھر کی پنچایت میں شائد منشی بنے ہوں گے

میں لکھتا ہوں

میں کیسے لکھتا ہوں؟ اگر میں یہ بات بتا دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ چلئے میں شروع سے آپ کو بتاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ہمارے ایک استاد محترم ہوا کرتے تھے، ویسے تو اسلامیات کے ٹیچر تھے مگر بین المدارس تقریری مقابلہ کے لئے تیاری بھی کروایا کرتے تھے، ان کا تعلق حیدرآباد دکن سے تھا، مگر ان کی زبان بہت شستہ تھی، لگتا نہیں تھا کہ آپ حیدر آبادی ہیں۔ انھوں نے مختلف موضوعات کے اعتبار سے ٹیمیں بنائی ہوئی تھی، سیرت کے مقرر الگ، یوم آذادی والے الگ، اور تقریری مباحثہ والے الگ۔

میں تقریری مباحثہ والوں میں ہوتا تھا۔ وہ ہمیں سیکھاتے تھے کہ کب آواز پر کس طرح زور دینا ہے اور آواز کو جسم کے کس حصۃ پر زور دے کر نکالنا ہے، پھر مختلف پتے یاد کرواتے تھے، اور ان پتوں کو کیسے تقریر مین لگانا ہے، کونسا شعر کس وقت فٹ کرنا ہے،میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا ایک دفعہ میں نے یہ شعر خود سے فٹ کیا اور اس پر بہت تالیوں کی داد ملی، دل خوش ہوگیا، پھر میں نے اپنے پتے خود بنانے شروع کردئے، ایک دن استاد محترم کو دکھائے وہ بہت خوش ہوئے اور انھوں نے پیش گوئی کردی

کہ تم ایک لکھاری بن سکتے ہو، لیکن کبھی مقرر بن کر نا لکھنا ورنہ آگ لگ جائے گی اور قلمی نام سے لکھنا کیونکہ تمہارا نام ثقیل ہے، کیونکہ میں ضیاء محی الدین کی نقل بہت اچھی اتارتا تھا، اس لئے وہ حوصلہ افزائی کے لئے مجھے ضیاء کہتے تھے انھیں مختصر نام بہت اچھے لگتے تھے، استاد کی رائے کے احترام میں، ہم نے ضیاء حیدری کے نام سے لکھنا شروع کیا، مختلف اصناف سخن پر زورآزمائی کی مگر استاد نے فرمایا کہ طنز و مزاح میں زیادہ کامیاب ہوسکتے ہو۔

چونکہ میں نے ادب کو بطور پیشہ اختیار نہیں کیا اس لئے اس پر زیادہ محنت نہ کی،اب فورم پر لکھ دیتا ہوں، بغیر کسی پلاننگ کے، بس جو ہاتھ چڑھ گیا اس کی سیوا کردی۔ بس کسی سے چھیڑ کرنے کو دل کیا، اپنے خیالات کو جمع کیا،

ایک تصوراتی منظر پیدا کیا اس سے ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے، کیونکہ بغیر کیفیت کے تحریک پیدا نہیں ہوسکتی ہے۔ جب قلم متحرک ہوجاتا ہے تو لکھنا شروع کردیتا ہوں، ضروری نہیں کہ جو کہانی سوچی ہے اسے انجام تک پہنچاؤں۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بات کہیں سے کہیں تک پہنچ جاتی ہے۔ ۔ ۔ ۔

اگرآپ کوئی تخلیقی تحریر لکھنا چاہتے ہین توتین چیزیں تخلیقی عمل کے لئے اہم ہیں ۔ وہ ہیں مشاہدہ تجربہ اور احساس ۔دراصل تخلیقی عمل ایک لا شعوری کیفیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔آپ کے لاشعور میں ایک قوت کار فرما رہتی ہے جسے آپ "قوت متخیلہ " کہہ سکتے ہے ۔ نعض لوگوں کی تخلیقی سطح کا دائرہ شعر گوئی پر محیط ہوتا ہے یا نثر پر۔ ۔ ۔ ۔

لیکن اگر فورم یا انٹرنیٹ کے حوالے سے بات کیجائے تو اس میں تخلیقی عمل کی گنجائش کم ہوجاتی ہےبلکہ اس فورم پر ایک عجب ماحول ہے، یہاں تو تو میں میں کا ماحول ہے، ذرا ذرا سی بات گالی گلوچ تک پہنچ جاتی ہے، یہاں لائیک اور ڈس لائیک ہی سب کچھ ہے۔ تخلیقی عمل شاذ و نادر ہی نظر ٓتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کوئی ادبی تحریر لکھیں، اس کا تماشہ بنایا جاتا ہے، بات اس طرح اڑائی جاتی ہے کہ محلہ کی بی جمالو کو مات دیدی جاتی ہے۔

بات کچھ بھی ہو، تحریر کچھ بھی کریں اس میں آپ کی افتاد طبع نظر آنی چاہئے، محض بھرتی کی باتوں سے کام نہ چلاؤ، اور یہی میری لکھت کا خاصہ ہے

میرے لئے لکھنا مشکل نہیں ہے، میرے خیال ہر شخص لکھ سکتا ہے، ہاں ایک لکھاری کے ضروری ہے کہ اس کا مطالعہ وسیع ہو، اگر بغیر مطالعہ کےآپ لکھو گے تو معیار برقرار نہیں رکھ سکتے ہو
۔
ایک لکھاری کے ضروری ہے کہ اس کا مطالعہ وسیع ہو، اگر بغیر مطالعہ کےآپ لکھو گے تو معیار برقرار نہیں رکھ سکتے ہو

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:جج صاحب عدالت میں جج ہوتے ہوں گے ، گھر کی پنچایت میں شائد منشی بنے ہوں گے
واہ جناب، آپ نے تو بہت جلد پہچان لیا۔۔۔۔ اور پتہ نہیں کیوں مجھے بھی آپ سے ہمدردی ہونے لگی ہے۔ خیر جنگل میں مور ناچا، کس نے دیکھا؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
--------------------------------------(bigsmile):lol:-------------------------

(bigsmile)یہ کیں نا مردوں والی بات / باتیں

:)فورم چھوڑیں آپ کے دشمن ، لکھا کریں زیادہ لکھا کریں ، ہتھیار رہنے دیں ہنر تو نا چھپائیں

:(ڈسلاییک تو مردوں کا زیور ہوتا ہے ، خواتین کے لیے کیا ہوا ؟ پتہ نہیں ، معلوم نہیں

کوئی بات نہیں مرشد، جتنے مرضی بھگو بھگو کر لگا لیں، ہم نے بھی چوکھٹ نہیں چھوڑنی آپ کی، اور نہ ہی جان چھوڑنی ہے اس فورم پر باقی دوستوں کی۔

مرد کیا، حضور والا آپ سیدھا سیدھا تھریڈ کی مناسبت سے درندہ بھی کہہ دیتے تو بھی خادم کے ذوق و شوق میں چنداں فرق نہیں آنا تھا۔ استاد کے پاپوش ہی اکثر اندر اور باہر کی گرد کو جھاڑتے ہیں ۔

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

میں لکھتا ہوں

میں کیسے لکھتا ہوں؟ اگر میں یہ بات بتا دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ چلئے میں شروع سے آپ کو بتاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ہمارے ایک استاد محترم ہوا کرتے تھے، ویسے تو اسلامیات کے ٹیچر تھے مگر بین المدارس تقریری مقابلہ کے لئے تیاری بھی کروایا کرتے تھے، ان کا تعلق حیدرآباد دکن سے تھا، مگر ان کی زبان بہت شستہ تھی، لگتا نہیں تھا کہ آپ حیدر آبادی ہیں۔ انھوں نے مختلف موضوعات کے اعتبار سے ٹیمیں بنائی ہوئی تھی، سیرت کے مقرر الگ، یوم آذادی والے الگ، اور تقریری مباحثہ والے الگ۔

میں تقریری مباحثہ والوں میں ہوتا تھا۔ وہ ہمیں سیکھاتے تھے کہ کب آواز پر کس طرح زور دینا ہے اور آواز کو جسم کے کس حصۃ پر زور دے کر نکالنا ہے، پھر مختلف پتے یاد کرواتے تھے، اور ان پتوں کو کیسے تقریر مین لگانا ہے، کونسا شعر کس وقت فٹ کرنا ہے،میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا ایک دفعہ میں نے یہ شعر خود سے فٹ کیا اور اس پر بہت تالیوں کی داد ملی، دل خوش ہوگیا، پھر میں نے اپنے پتے خود بنانے شروع کردئے، ایک دن استاد محترم کو دکھائے وہ بہت خوش ہوئے اور انھوں نے پیش گوئی کردی

کہ تم ایک لکھاری بن سکتے ہو، لیکن کبھی مقرر بن کر نا لکھنا ورنہ آگ لگ جائے گی اور قلمی نام سے لکھنا کیونکہ تمہارا نام ثقیل ہے، کیونکہ میں ضیاء محی الدین کی نقل بہت اچھی اتارتا تھا، اس لئے وہ حوصلہ افزائی کے لئے مجھے ضیاء کہتے تھے انھیں مختصر نام بہت اچھے لگتے تھے، استاد کی رائے کے احترام میں، ہم نے ضیاء حیدری کے نام سے لکھنا شروع کیا، مختلف اصناف سخن پر زورآزمائی کی مگر استاد نے فرمایا کہ طنز و مزاح میں زیادہ کامیاب ہوسکتے ہو۔

چونکہ میں نے ادب کو بطور پیشہ اختیار نہیں کیا اس لئے اس پر زیادہ محنت نہ کی،اب فورم پر لکھ دیتا ہوں، بغیر کسی پلاننگ کے، بس جو ہاتھ چڑھ گیا اس کی سیوا کردی۔ بس کسی سے چھیڑ کرنے کو دل کیا، اپنے خیالات کو جمع کیا،

ایک تصوراتی منظر پیدا کیا اس سے ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے، کیونکہ بغیر کیفیت کے تحریک پیدا نہیں ہوسکتی ہے۔ جب قلم متحرک ہوجاتا ہے تو لکھنا شروع کردیتا ہوں، ضروری نہیں کہ جو کہانی سوچی ہے اسے انجام تک پہنچاؤں۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بات کہیں سے کہیں تک پہنچ جاتی ہے۔ ۔ ۔ ۔

اگرآپ کوئی تخلیقی تحریر لکھنا چاہتے ہین توتین چیزیں تخلیقی عمل کے لئے اہم ہیں ۔ وہ ہیں مشاہدہ تجربہ اور احساس ۔دراصل تخلیقی عمل ایک لا شعوری کیفیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔آپ کے لاشعور میں ایک قوت کار فرما رہتی ہے جسے آپ "قوت متخیلہ " کہہ سکتے ہے ۔ نعض لوگوں کی تخلیقی سطح کا دائرہ شعر گوئی پر محیط ہوتا ہے یا نثر پر۔ ۔ ۔ ۔

لیکن اگر فورم یا انٹرنیٹ کے حوالے سے بات کیجائے تو اس میں تخلیقی عمل کی گنجائش کم ہوجاتی ہےبلکہ اس فورم پر ایک عجب ماحول ہے، یہاں تو تو میں میں کا ماحول ہے، ذرا ذرا سی بات گالی گلوچ تک پہنچ جاتی ہے، یہاں لائیک اور ڈس لائیک ہی سب کچھ ہے۔ تخلیقی عمل شاذ و نادر ہی نظر ٓتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کوئی ادبی تحریر لکھیں، اس کا تماشہ بنایا جاتا ہے، بات اس طرح اڑائی جاتی ہے کہ محلہ کی بی جمالو کو مات دیدی جاتی ہے۔

بات کچھ بھی ہو، تحریر کچھ بھی کریں اس میں آپ کی افتاد طبع نظر آنی چاہئے، محض بھرتی کی باتوں سے کام نہ چلاؤ، اور یہی میری لکھت کا خاصہ ہے

میرے لئے لکھنا مشکل نہیں ہے، میرے خیال ہر شخص لکھ سکتا ہے، ہاں ایک لکھاری کے ضروری ہے کہ اس کا مطالعہ وسیع ہو، اگر بغیر مطالعہ کےآپ لکھو گے تو معیار برقرار نہیں رکھ سکتے ہو
۔
ایک لکھاری کے ضروری ہے کہ اس کا مطالعہ وسیع ہو، اگر بغیر مطالعہ کےآپ لکھو گے تو معیار برقرار نہیں رکھ سکتے ہو

:)شکریہ ،

بہت دلچسپ تفصیل ، آپ کو ادب ، نظم ، نثر سے متعلق اسرار و رموز ، اور اصول سب کی کافی سمجھ ہے ،
اندازہ ہو جاتا ہے ، لکھنا صرف کسی شوق کا اثر نہیں ، بلکہ ادبی مزاج بھی ہے ، مطالعہ بھی ہے ،
:jazak:آپ یقین کر لیں ، لوگ یہاں آ کر سیکھتے ہیں ، آپ پہلے ہی سے سبق پڑھ چکے ہیں ، اپنا سفر جاری رکھیں ، تخلیق کرتے رہیں

فورم پر رہنے کے لیے ، صبر ، استقامت ، اور برداشت کی انتہا چاہیے ، اگر نہیں تو ، مایوسی ، غصہ نجانے کیا کیا کیفیات بنتی رہیں

لیکن ، انہی لوگوں نے ، انہی لوگوں نے قلم تراشا ہے ، شوق بڑھایا ہے ، ضد اور انا کو جستجو میں بدلا ہے ، یہی تو ہیں جو لاغر کو مستعد بنا دیتے ہیں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

کوئی بات نہیں مرشد، جتنے مرضی بھگو بھگو کر لگا لیں، ہم نے بھی چوکھٹ نہیں چھوڑنی آپ کی، اور نہ ہی جان چھوڑنی ہے اس فورم پر باقی دوستوں کی۔

مرد کیا، حضور والا آپ سیدھا سیدھا تھریڈ کی مناسبت سے درندہ بھی کہہ دیتے تو بھی خادم کے ذوق و شوق میں چنداں فرق نہیں آنا تھا۔ استاد کے پاپوش ہی اکثر اندر اور باہر کی گرد کو جھاڑتے ہیں ۔

(bigsmile)جی ، نہیں مگر جی ، جی مطلب سر خم مگر ہاں ؟ نہیں جی
نہیں ، مرد ہی تو ہیں ، درندہ کوئی کہہ دے تو کیا ؟ ہیں تو نہیں ، دل عجیب سا ہے ، مزاج "موڈی" سا ہے ، قصور یہی بس ؟ مرد ہیں
گلی چھوڑ جانے کو کس نے کہا ؟ کوچ نہیں کرنا ، جڑے رہنا ہے ، جمے رہنا ہے ، لاکھوں میں ایک دو ہوتے ہیں ، آپ دو نہیں ، ایک ہی تو ہیں

:)اب بات سنیں ، سر خم نہیں ، مگر ہاں والا جی ، قبول ہے والا جی
ہر ہفتہ آپ نے ، ایک مضمون لکھنا ہے ، پیشگی بتاۓ دیتا ہوں ، آپ نے جب بھی لکھنا ہے ، خوب ہی تو لکھنا ہے ، سیاست میں ہیرے مسخ ہوجاتے ہیں ، مزاج تلخ ہو جاتے ہیں ، ٹھہراؤ نہیں رہتا ، مگر ؟ تفصیلی لکھیں ، زیادہ لکھیں ، گھنا و گاڑھا سا کچھ لکھیں ، سیاست پر لکھیں ، سماج ، مذھب ، حال احوال سب پر لکھیں
 
Back
Top