battery low
Chief Minister (5k+ posts)

تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر دفاع خواجہ آصف آمنے سامنے، خواجہ آصف کی مسلسل تنقید اور الزامات پر ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1940682728330149952
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید سے ناراض ہو کر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا ہے ان کا نہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا، اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے خط میں خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اسے قومی خزانے کا استحصال قرار دیا تھا۔
خواجہ آصف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔
Source
Last edited by a moderator: