خانہ بدوشوں نے ٹیکسی اسٹینڈ پر ہلہ بول دیا، ڈرائیوروں پر چھریوں سے حملے

khanabadsoh11.jpg


عارف والا میں خانہ بدوشوں نے ٹیکسی اسٹینڈ پر ہلہ بول دیا اور ڈرائیوروں پر چھریوں سے حملے کردیئے، واقعہ میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا میں راستے کے تنازعہ پر خانہ بدوشوں اور ٹیکسی اسٹینڈ کے ڈرائیورز کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوا جو اس قدر شدید ہوگیا کہ خانہ بدوشوں نے چھریاں نکال لیں۔

خانہ بدوشوں نے ٹیکسی اسٹینڈ کے 2 ڈرائیورز پر چھریوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

عارف والا میں سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔