خاتون ڈپٹی کمشنر کا بیوٹی پارلر میں جھگڑا،ایک شخص زخمی

10jkjjbaeutoaroor.png

صوبائی دارالحکومت کراچی ایک خاتون ڈپٹی کمشنر کے بیوٹی پارلر سے بال ڈرائی کروانے کےد وران جھگڑا پر پارلر کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو کراچی ڈیفنس بدر کمرشل میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ نامی کے بیوٹی پارلر سے بال ڈرائی کروانے کے دوران جھگڑا بڑھنے پر بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی نے فائرنگ کر دی۔ سنیا شیخ اور بیوٹی پارلر کے عملے میں جھگڑے کی وجہ بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیق نے فائرنگ کر دی اور گولی لگنے کی وجہ سے سنیا شیخ کے بھائی کا ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ درخشاں تھانے میں واقعے کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا اور بلال صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1814345707530101175
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 3 دن پہلے بیوٹی پارلر میں پیش آیا جہاں سنیا شیخ اپنے بالوں کو رنگ کروانے کے لیے آئی تھی، سنیا شیخ نے بیوٹی پارلر کے سٹاف سے کہا کہ میرے بالوں کو جو رنگ آپ کر رہے ہیں اس کی پیکنگ مجھے دکھائیں۔ بیوٹی پارلر کے عملے کی طرف سے بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ فائرنگ تک پہنچ گئی۔

خاتون ڈپٹی کمشنر نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ میری بیوٹی پارلر میں موجود لیڈیز سٹاف سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور اسی دوران بلال صدیق وہاں پر آگیا اور کہنے لگا کہ انہیں دھکے دے کر باہر نکالو جس پر میں نے 15 پر کال کی اور پولیس بلا لی۔ پولیس نے فریقین کو تھانے چلنے کا کہا جبکہ میری بہنیں بھی اسی دوران پارلر پہنچ گئیں اور باہر موجود اپنے بھائی کو بتایا کہ بیوٹی پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پولیس کو اندر مردوں کی موجودگی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے سب کو باہر نکالا جس کے بعد میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2 سکیورٹی گارڈز کے ساتھ ہمیں دیکھنے کے لیے اندر آگیا۔ بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیق نے اسی دوران فائرنگ کر دی جس سے میرے بھائی کا ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Elite kii Badmashi. showing power using Police and Guards all that to an other Elite businessmen....he will back in an hour. and this will go business as usual. who cares for a Guard bullet wound....
 

Back
Top