
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں خوش گپیوں پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے شہبا ز گل نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان خوش گپیوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ جس دن ملک کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا، روپیہ ایک دن میں ریکارڈ سستا ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کمی ہوئی ، عین اسی دن اسی وقت یہ بے شرم امپورٹڈ ٹولہ ڈوب مرنے کی بجائے دانت نکالنے میں مشغول رہا۔
https://twitter.com/x/status/1549366392486408192
واضح رہے کہ آج انٹربینک میں کاوربار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے اور کاوربار کے اختتام تک ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 99 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔