
مریم بی بی YouTube پر نیازی سے بازی لے گئیں! صرف دس گھنٹوں میں 20 کروڑ عوام نے مریم بی بی کی تقریر سنی : حنا پرویزْ
مسلم لیگ (ن )کی رہنما وسابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یوٹیوب پر مریم نوازشریف کے قصور جلسے کی ویڈیوز دیکھے جانے کا موازنہ عمران خان کی ویڈیوز سے کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں 20 ملین کو 20 کروڑ لکھ دیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر عمران خان اور مریم نوازشریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: مریم بی بی YouTube پر نیازی سے بازی لے گئیں! صرف دس گھنٹوں میں 20 کروڑ عوام نے مریم بی بی کی تقریر سنی اور نیازی کی صرف دو لاکھ نے!
حنا پرویز بٹ کے 20 ملین کوغلطی سے 20 کروڑ عوام لکھنے پر ردعمل میں سینئر صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ: 20 ملین 20 کروڑ نہیں ہوتے۔ پہلے ریاضی تو پاس کرلو !
حنا پرویز بٹ نے احتشام الحق کے ٹویٹر پیغام کے جواب میں لکھا کہ: کوئی بات نہیں غلطی ہوجاتی ہے، زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں!
سوشل میڈیا صارف اشعر باجوہ نے لکھا کہ کل کے مریم نوازشریف کے جلسہ کے 15 گھنٹے بعد 13 یو ٹیوب چینلز پر 2 لاکھ 92 ہزار ویوز ملے جبکہ عمران خان کے لاہور جلسے کو 13 گھنٹے/11 چینلز پر 1 کروڑ 57 لاکھ ویوز ملے تھے! مریم نوازشریف کے 13 یو ٹیوب چینلز کے ویوز تحریک انصاف کے 1 آفیشل چینل کے ویوز کے آدھے سے بھی کم ہیں! جیو نیوز پر بھی عمران خان کو زیادہ ویوز ملے ! دونوں جلسوں کے ویوز کیلئے 5 منٹ سے زیادہ والی ویڈیوز کے ویوز کاؤنٹ کے گئے!
حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کےر دعمل میں سوشل میڈیا صارف دلچسپ تبصرے کرر ہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ: خان نے ٹھیک ہی کہا تھا! پٹواریوں میں تعلیم کی کمی ہے اور پڑھنے لکھنے کا کوئی شوق بھی نہیں! ورنہ کم از کم یو ٹیوب کا ڈیٹا ہی چیک کرلیتی بونگی مارنے سے پہلے!
ایک صارف نے لکھا کہ:ہم اچھی طرح جانتے ہیں آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے! آپ کی مثال ایسے ہے جیسے کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔'