جہانگیر ترین گروپ کا اپوزیشن کے حتمی کارڈ سامنے آنے تک خاموشی کا فیصلہ؟

jkt-and-khan.jpg

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے بعد ترین گروپ کی غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی۔ ترین گروپ نے اپوزیشن کے حتمی کارڈ سامنے آنے تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت میں بیٹھے اس گروپ کی ماڈل ٹاؤن میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر بیٹھک ہوئی، ارکان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سیاسی حالات میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال میں تیزی، حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کے رابطوں اور غیر رسمی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشاورتی مجلس میں ترین گروپ کے ہم خیال ارکان کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر غور کیا گیا جبکہ ترین گروپ سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ملاقات میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ترین گروپ سے ملاقات کی خواہشمند ہے۔

جہانگیر ترین نے اپنے کارڈ سینے سے لگا لئے اور صورتحال کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں نعمان لنگڑیال ، زوار وڑائچ ، عون چودھری، اسحاق خاکوانی، فیصل حیات جبوانہ، اجمل چیمہ، سلمان نعیم، لالہ طاہراور خرم لغاری بھی شریک ہوئے۔

ترین گروپ کے رہنماؤں کی غیر حاضر دوستوں سے فون پر بھی مشاورت ہوئی تاہم ترین گروپ کے ارکان کو جہانگیرترین کی حتمی پالیسی کا انتظار رہا فی الحال اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا موقف اختیار کریں گے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین اپنے ہم خیال ارکان کے ساتھ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم بھی گئے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

.....حضور یہ ہیں وہ ذرائع

!!جو کبھی سامنے نہ آئے
کیا خیال ہے ڈاکٹر صاحب، کیا حکومت گرے گی یا یہ گروپ چینی مزید دس روپے مہنگی کر کے خاموش بیٹھ جائے گا؟

ویسے اگر یہ اپوزیشن کے ساتھ گیا تو اسکے لیئے یہ سیاسی موت ہوگی اور دوسری طرف عمران کی سیاست کو دوام بخشا جائے گا، کہ اس کی حکومت کو مقرّرہ وقت سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

میرا خیال ہے کہ تحریک عدم اعتماد شاید پیش ہی نہ ہو سکے
اتحادیوں میں سے کسی نے انکو ہاتھ نہیں پکڑایا اور ترین ان کے ساتھ جائے گا نہیں
میرا گمان ہے کہ ترین کے کسی نا کسی سطح پر حکومت سے ہمیشہ ہی بیک چینل رابطے رہے ہیں . اسی لیے اس نے ابھی تک ہر برے وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے
لگتا ہے کہ یہ سارا ڈرامہ زرداری نے رچا کر نونیوں کو انکے لانگ مارچ کی پھوک نکالنے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے
دیکھیں اب کیا صورت بنتی ہے . حکومت بہرحال کہیں جاتی نظر نہیں آتی . انشاءاللہ

تازہ خبر بہرحال آئی کے اپنا راجہ نویں شیروانی سوائی بیٹھا ہے
 
تو پھر اس بیٹھک کا کیا مقصد؟ چینی مزید دس روپے مہنگی کروانے کے لیئے حکومت پر پریشر؟
 
Mikkix

Minister (2k+ posts)
میرا خیال ہے کہ تحریک عدم اعتماد شاید پیش ہی نہ ہو سکے
اتحادیوں میں سے کسی نے انکو ہاتھ نہیں پکڑایا اور ترین ان کے ساتھ جائے گا نہیں
میرا گمان ہے کہ ترین کے کسی نا کسی سطح پر حکومت سے ہمیشہ ہی بیک چینل رابطے رہے ہیں . اسی لیے اس نے ابھی تک ہر برے وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے
لگتا ہے کہ یہ سارا ڈرامہ زرداری نے رچا کر نونیوں کو انکے لانگ مارچ کی پھوک نکالنے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے
دیکھیں اب کیا صورت بنتی ہے . حکومت بہرحال کہیں جاتی نظر نہیں آتی . انشاءاللہ

تازہ خبر بہرحال آئی کے اپنا راجہ نویں شیروانی سوائی بیٹھا ہے
Apk analysis per koi raye nahi donga siwaye k zardari ko ghalat ilzam diya hai long march se related. Long march total mullah aur ganjay ka khel hai aur zardari ko koi interest nahi hai wo mazay se sindh hakumat chala raha hai pagal thoree hai jo fazool ka long march ka drama karega. Punjab ki siasat k liye ganjay ka drama hai jisme mullah personal nafrat ma sath khara hai.
 
بحث لمبی ہو جائے گی . مختصراً یہی عرض کروں گا کہ زرداری نواز اور شہباز کے مقابلے میں بہت کائیاں آدمی ہے . اسکو اپنے دو سیاسی حریفوں یا دشمنوں میں سے اگر ایک کا چناؤ کرنا ہو تو وہ عمران خان کو شریفوں کے مقابلے میں کم خطرناک سمجھتے ہوۓ منتخب کرے گا . نواز کی دل میں کینہ رکھنے کی عادت اور ہر جگہ "اپنا بندہ" گھسیڑنے کی عادت زرداری کو پتا ہے لیکن وہ عمران کو ایک سادھا آدمی اور آسان حریف سمجھتا ہے
اسکے لیے آپکو نواز کے تینوں ادوار اور عمران کا دور سامنے رکھنا ہو گا کہ اسے نواز کے ادوار میں کس طرح کے برے حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران کا دور اسکے لیے پیس آف کیک ثابت ہو رہا ہے . اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ زرداری قطعی نہیں چاہے گا کہ شریفوں کا لانگ مارچ کامیاب ہو اور وہ پھر سے اسکے اور اسکی اولاد کے سر پر سوار ہو جائیں
جو لوٹ مار ان لوگوں نے سندھ میں مچا رکھی ہے اسکو قائم رکھنے کے لیے وہ شریفوں کو مرکز میں حکومت بنانے سے ہر صورت روکے گا​
 
Everus

Senator (1k+ posts)

بحث لمبی ہو جائے گی . مختصراً یہی عرض کروں گا . . . . .۔​
بحث لمبی ہو جائیگی؟

ڈاکٹر ڈھکن توں کیہڑا کم تے جانا ئے، کری جا بحث
ٹیم پاس
 
Everus

Senator (1k+ posts)
ویسے اگر یہ اپوزیشن کے ساتھ گیا تو اسکے لیئے یہ سیاسی موت ہوگی اور دوسری طرف عمران کی سیاست کو دوام بخشا جائے گا، کہ اس کی حکومت کو مقرّرہ وقت سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا۔
شجاع یار، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ

کیا عمران خان اور کیا اسکی سیاست

نواز شریف اور زرداری کو گالیاں دیے جاؤ و . . . دیے جاؤ . . . . . بس دیے ہی جاؤ
یہ ہے عمران خان کی سیاست

فوج آج اس نکھٹو کے سر سے بوٹ اٹھا لے جسکے لیے مشہور ہے یہ اس نے وہی پٹ سیاپے اور دھرنے کرنے ہیں
 
Mikkix

Minister (2k+ posts)

بحث لمبی ہو جائے گی . مختصراً یہی عرض کروں گا کہ زرداری نواز اور شہباز کے مقابلے میں بہت کائیاں آدمی ہے . اسکو اپنے دو سیاسی حریفوں یا دشمنوں میں سے اگر ایک کا چناؤ کرنا ہو تو وہ عمران خان کو شریفوں کے مقابلے میں کم خطرناک سمجھتے ہوۓ منتخب کرے گا . نواز کی دل میں کینہ رکھنے کی عادت اور ہر جگہ "اپنا بندہ" گھسیڑنے کی عادت زرداری کو پتا ہے لیکن وہ عمران کو ایک سادھا آدمی اور آسان حریف سمجھتا ہے
اسکے لیے آپکو نواز کے تینوں ادوار اور عمران کا دور سامنے رکھنا ہو گا کہ اسے نواز کے ادوار میں کس طرح کے برے حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران کا دور اسکے لیے پیس آف کیک ثابت ہو رہا ہے . اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ زرداری قطعی نہیں چاہے گا کہ شریفوں کا لانگ مارچ کامیاب ہو اور وہ پھر سے اسکے اور اسکی اولاد کے سر پر سوار ہو جائیں
جو لوٹ مار ان لوگوں نے سندھ میں مچا رکھی ہے اسکو قائم رکھنے کے لیے وہ شریفوں کو مرکز میں حکومت بنانے سے ہر صورت روکے گا​
Apku analysis zardari ki personality related to sach ho saktee hai magar sindh ki siasat aur markaz ma noon ko nahi anay dena bilkul ghalat hai. 2013 se 2018 tak shareef markaz aur punjab ma thay. Zardari nawaz ne milkar 5 saal guzaray. Aik sindh ma betha dusra punjab ma aur markaz ma shareef. Kia ukhar liya ganjay ne? Sindh ma kia hota raha aur kia hoga is say ganjay ko L matlab nahi uska concern sirf central punjab aur PM ki post iske elawa uska demagh kam nahi karta. 18th amendment ma local body election khatam howe shareef ne mil kar zardari k sath khela. Pakistan ki establishment ka interest sirf Central punjab ma ha. Sindh ki siasat ma kuch tabdeel nhi hoga. Sindh ma agar koi threat zardari ko de sakta ha to wo pti thee aur shayad abhi bhi ho magar shareef 40 saal se siasat ma hain kabhi sindh ma interest nhi liya infact punjab k elawa unko kuch interest nhi. Shareef is no threat to zardari or sindh.
 
Okay! Let's agree to disagree.
Peace.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
شجاع یار، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ

کیا عمران خان اور کیا اسکی سیاست

نواز شریف اور زرداری کو گالیاں دیے جاؤ و . . . دیے جاؤ . . . . . بس دیے ہی جاؤ
یہ ہے عمران خان کی سیاست

فوج آج اس نکھٹو کے سر سے بوٹ اٹھا لے جسکے لیے مشہور ہے یہ اس نے وہی پٹ سیاپے اور دھرنے کرنے ہیں
یار ہمارا مسئلہ یہی ہے۔ کونسا دوسرا کوئی انوکھی سیاست کر رہا ہے پاکستان میں؟ ایک کا بھٹّو نہیں مرتا اور دوسرے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکلواتے ہیں اور کبھی پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟

اب پاکستان کی اس تیسری سیاسی گدڑی کو بھی کھول کر دیکھ لیا۔ تمام وہی پرانے اور بوسیدہ ملبوسات سے اَٹی پڑی ہے۔

اور بوٹوں کا سائبان اگر ہٹا، تو عمران دوسری مرتبہ دھرنا نہیں کرسکے گا۔ ہاں بنی گالیہ میں ایک عوامی جِم ضرور کھول لے گا جہاں ووٹروں کو ڈنڈ پیلنے کی پریکٹس کروائی جائے گی۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
عمران کا دور اسکے لیے پیس آف کیک ثابت ہو رہا ہے .​
محترم، یہ اصطلاح آپ شائد عجلت میں الٹی گردان گئے۔ عمران کا دور اس کے لیئے پیس آف کیک نہیں، کیک آف پیس ہے۔ آہو!

ویسے یہ بات درست لگتی ہے کہ عمران کی پارٹی میں دبنے کی صلاحیت زیادہ ہے، اسلیئے زرداری بھی جہاں اپنا زیادہ فائدہ دیکھے گا، اسے ہی سپورٹ کرے گا۔ ابھی تک پی ڈی ایم کا جو حال ہوا اور لانگ مارچ کی جو صورتحال نظر آرہی ہے، لگتا ایسے ہی ہے کہ زرداری اسٹیبلشمنٹ سے اچھی بارگین کر کے نون لیگ کو ل لگوائی جارہا ہے۔

لیکن دوسری طرف یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کیا عمران زرداری کو کوئی قابلِ غور ڈیل آفر کرسکتا ہے؟ کے پی کے اور پنجاب کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے لگتا تو نہیں کہ عمران کوئی ڈیل آفر کرسکے گا۔

اور آپ سے ایک سوال میں کئی مرتبہ کرچکا ہوں لیکن آپ بار بار ٹال جاتے ہیں۔ چوئی نثار کی برآمدگی کب اور کیسے وقوع پذیر ہوگی؟
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
محترم، یہ اصطلاح آپ شائد عجلت میں الٹی گردان گئے۔ عمران کا دور اس کے لیئے پیس آف کیک نہیں، کیک آف پیس ہے۔ آہو!
????
ویسے یہ بات درست لگتی ہے کہ عمران کی پارٹی میں دبنے کی صلاحیت زیادہ ہے، اسلیئے زرداری بھی جہاں اپنا زیادہ فائدہ دیکھے گا، اسے ہی سپورٹ کرے گا۔ ابھی تک پی ڈی ایم کا جو حال ہوا اور لانگ مارچ کی جو صورتحال نظر آرہی ہے، لگتا ایسے ہی ہے کہ زرداری اسٹیبلشمنٹ سے اچھی بارگین کر کے نون لیگ کو ل لگوائی جارہا ہے۔
???
لیکن دوسری طرف یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کیا عمران زرداری کو کوئی قابلِ غور ڈیل آفر کرسکتا ہے؟ کے پی کے اور پنجاب کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے لگتا تو نہیں کہ عمران کوئی ڈیل آفر کرسکے گا۔

عمران نے فریال اور زرداری کی اَنّی لوٹ مار کے باوجود "اُن کی درخواست پر" ابھی تک سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا اور اس بہن بھائی کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہونے کے باوجود عدالتوں سے انکی ضمانتوں پر کوئی شور نہیں مچایا (اگین اُن کی درخواست پر) اور اپیل دائر نہیں کی تو لاکھ تردیدوں کے باوجود اسے "ٹے ِسث ڈیل" ہی کہا جانا چاہیے جو اس ڈاکو کے لیے نعمت سے کم نہیں
اور آپ سے ایک سوال میں کئی مرتبہ کرچکا ہوں لیکن آپ بار بار ٹال جاتے ہیں۔ چوئی نثار کی برآمدگی کب اور کیسے وقوع پذیر ہوگی؟

چوہدری صاحب کے علَم کی برآمدگی میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری صاحب کا سب سے بڑا علاقائی سیاسی حریف سرور خان اور اسکا گروپ ہے. اسی طرح چوہدری صاحب کا مطالبہ بھی عمران سے یہی ہے "ایس وڈی ناساں والے" سرور خان کو پرے کرکے فی الحال انہیں پٹھوار کی حد تک فری ہینڈ دیا جائے تا کہ وہ اپنی پرانی ساکھ کو بحال کر سکیں
لیکن عمران کے لیے مسلہ یہ ہے کہ سرور خان کے پاس قومی اور پنجاب اسمبلیوں میں کچھ ووٹ ہیں جنکا ساتھ رکھا جانا ضروری ہے . پچھلے تین سال سے ملک کے حالات آپکے سامنے ہیں، ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اس لیے بے وقت یہ وینچر کر کے خان صاحب آ بیل مجھے مار کے مصداق کوئی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں خاص طور پر جس ملک میں سیاسی لوگوں کا نہ کوئی دین ایمان ہو اور نہ کوئی اصول

لاکن مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ پنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں سرور خان کے انوالو ہونے کی وجہ سے یہ بندہ عمران خان کے دل سے اتر گیا ہے اور الیکشن کے نزدیک جب نئی صف بندی ہو گی تو قرین قیاس ہے کہ سرور خان کو سائیڈ لائن کر کے چوہدری نثار صاحب کو عزت کے ساتھ پارٹی میں لا کر نہ صرف پوٹھوار بلکہ پنجاب کی سیاست میں بھی فری ہینڈ دینے کی تیاری ہے . پرویز خٹک اور دیگر ایچیسونیئنز نے اس پر اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے

!!میرے تک تو یہی خبریں پہنچی ہیں آگے واللہ عالم