امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، دونوں ممالک کے درمیان جنوری سے پہلے معاملات حل ہوجائیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے "العربیہ" کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال ہوجائیں گے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی رخصتی سے قبل سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان نارملائزیشن ڈیل کی پوری امید ہے، غزہ جنگ بندی کے ساتھ ہی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت پرامیدہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان جنوری سے پہلے ہی معاملات حل ہوجائیں گے، یہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ہونے جارہا ہے،اگر ہم غزہ میں جنگ بندی کرواسکیں تو اس میں ایک موقع ہے کہ نارملائزیشن ڈیپ کو آگے بڑھایا جاسکے۔