ثاقب نثار،آصف سعید کھوسہ کو گرفتار کرکے 2017 کی سازش بے نقاب کی جائے، جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو گرفتار کرکے 2017کی سازش کو بے نقاب کرے۔
تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے جنڈیالہ شیر خان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ کو پکڑ کر انکوائی کی جائے تو ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، حکومت وقت پر یہ فرض ہے کہ وہ ان کرداروں کو پکڑ کر2017 میں ہونے والی سازش کو بے نقاب کرے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کا کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ن لیگ اکیلے انتخابات لڑے گی، 1997 اور 2013 کی طرح پورا پاکستان لیں گے، بلکہ اس مرتبہ تو ہم پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ بھی جیتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کویہ یہ سمجھتا ہے کہ 2018 کی طرح نواز شریف کو مائنس رکھ کر الیکشن کروالیے جائیں گے تو ایسا نا ہم قبول کریں گے اور نا ہی قوم کو یہ قابل قبول ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javeiahsaahas.jpg