
پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں نے اپنےآپریشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا، ہنڈا اور سوزوکی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ شیئر کردیا گیا ہے۔
تینوں کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کیلئے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی اور خام مال کی قلت کے باعث آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹس چلائے نہیں جاسکتے، بینکوں کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے میں تاحال مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لہذا پاکستان میں آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔
ٹیوٹا کی گاڑیاں تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی انڈس موٹرز نے 17 اکتوبر سے 17 نومبر کیلئے اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا، ہنڈا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے 24 اکتوبر سے31 اکتوبر تک جبکہ پاک سوزوکی نے 25 اکتوبر سے 27 تک آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11h2h111.jpg