بیٹی کے لیے 48 ملین ڈالر کا ہیرا خرید لیا

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
جینوا میں ایک نیلامی کے دوران ’بلیو مون‘ نامی 12.03 قیراط کا ایک نادر ہیرا عالمی سطح پر اب تک کی سب سے زیادہ قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
151111171236_diamond_640x360_bbc_nocredit.jpg


جوزف لایو نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے یہ ہیرا اپنی سات سالہ بیٹی کے لیے خریدا ہے اور اسی لیے ہیرے کا نام بدل کر اسے ’دی بلیو مون آف جوزفین‘ کر دیا ہے۔

نیلامی گھر سود بی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی نیلامی میں اس سے پہلے کبھی بھی اتنا مہنگا ہیرا نیلام نہیں ہوا تھا۔

چاند کی روشن کرنوں کی طرح چمکتا ہوا یہ ہیرا ایک انگوٹھی میں لگا ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق نوادرات میں یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا جوہر ہے۔

یہ ہیرا گذشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور یہ چوکور شکل میں تراشا گیا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے۔

اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔


منگل کے روز ہی چین کے ایک اور شخص نے کرسٹی کے نیلامی گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 قیراط کے ایک ہیرے کو دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔


اور اس کا نام بھی اس شخص نے ’سویٹ جوزفین‘ رکھا ہے۔ نیلامی فون پر ہوئی اور خریدنے والے شحض کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگین ہیرے لوگوں میں زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اس کا بازار بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بی بی سی اردو

 
Last edited by a moderator:

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
برگر میں بھاگتی ہوئی آئی کہ شاید پٹواریوں کی باجی مریم کے لئے ان کے پیارے ابو نے یہ ہیرا خرید کر دیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ایک نایاب ہیرے کو مریم کا نام ملنے سے رہ گیا۔ ۔ ۔

واٹ آ لاس!!!!۔ ۔
۔





:p
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
برگر میں بھاگتی ہوئی آئی کہ شاید پٹواریوں کی باجی مریم کے لئے ان کے پیارے ابو نے یہ ہیرا خرید کر دیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ایک نایاب ہیرے کو مریم کا نام ملنے سے رہ گیا۔ ۔ ۔

واٹ آ لاس!!!!۔ ۔
۔

:p

وڈے میاں صاحب کا جواب

اپنی بیٹی کے لئے خریدی ہے اک ہیروں کی کان

اور نام رکھا ہے اس کا میرا سوہنا پاکستان
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
ازل سے خوابوں میں رہنے والے، حقیقتوں سے سہم گئے ہیں
حلال ہیں جھوٹ مصلحت کے، یہاں پہ لکھنا حرام 'سچ' ہے
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے دنیا کے اس مال سے کیا لینا جس کے حرام میں عذاب اور حلال میں حساب ہے
حضرت علی

مال کہاں خرچ کیا ، اس کا بھی حساب دینا پڑے گا
 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
:) مریم کے پاس کوئی کمی تو نہیں ہو گی


برگر میں بھاگتی ہوئی آئی کہ شاید پٹواریوں کی باجی مریم کے لئے ان کے پیارے ابو نے یہ ہیرا خرید کر دیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ایک نایاب ہیرے کو مریم کا نام ملنے سے رہ گیا۔ ۔ ۔

واٹ آ لاس!!!!۔ ۔
۔





:p
 

Back
Top