
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہار علاج میں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو انہوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے آنا تھا ، پھر جو ان کے ساتھ ہوا وہ انہیں یاد رکھنا چاہیے۔
ن لیگی رہنما نےکہا کہ عمران خان نے2014 سے آج تک ملک میں دھرنے، لانگ مارچ اور احتجاج کے سوا کچھ نہیں کیا، اور اب ان کا کہنا ہے کہ یہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا، میں تمہیں اسی سیل میں رکھوں گا جہاں تم نے ہمیں رکھا تھا، تمہیں جیل میں کھاناپینا سب مہیا کیا جائے گا بس ایک چیز مہیا نہیں کی جائے گی جس کے بغیر تمہارا گزارا نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ2013 میں جب ہمیں حکومت ملی تو دنیا نے پاکستان جسے پہلے ایشین ٹائیگر کہا جاتا تھا کو دیوالیہ ہونے کے قریب قرار دیدیا ، سوات اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اس قدر بڑھ گئی تھی کہ کہا جانے لگا دہشت گردوں کا اگلا قدم دارالحکومت اسلام آباد میں ہے،اور آج پاکستان اپنے پورے قد سے کھڑا ہے تو صرف میاں نواز شریف کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے فیصلے کی وجہ سے۔
https://twitter.com/x/status/1622437341355712512
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11rnanasanadhnmki.jpg
Last edited by a moderator: