
سادہ لوح عوام کو بینکوں کے نمائندے بن کر اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھنے والے جعل سازوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نہ بخشا اور انہیں فون کرکے معلومات لینے کی کوشش کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے انکشاف کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی جعلسازوں کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھنے کی کوشش کی۔
جس پر کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو سزا دی جائے اور ان کے نام پبلک کیے جائیں ۔
اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم نظیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، صحافی ہمیں ملکی حالات و معاملات سے آگاہی دیتے ہیں، مگر یہاں صحافیوں کو نوٹس دے کر طلب کرلیا جاتا ہے ایف آئی اے صحافیوں کیلئے نرم گوشہ اپنائے ۔
جس پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، ایف آئی اے کا ادارہ شکایات پر تحقیقات کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/fxy9S91/FIA.jpg