بہاولنگر کے چند شہریوں نے آئی ایم ایف کے خلاف سیشن کورٹ میں بذریعہ وکیل پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست طالب حسین جٹ میکن ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق طالب حسین جٹ میکن ایڈوکیٹ نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کو نوٹس بھیج دیا ۔
نوٹس میں موقف اپنایا گیا کہ ہم نے ( ہمارے خاندان نے) آج تک اپسے قرض نا مانگا، نا لیا۔ جس نے آپ (آئی ایم ایف ) کے ساتھ قرض کے معاہدے کیے ، وہی ذمہ دار ہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ہمارے آباؤاجداد قیام پاکستان سے پہلے سے یہاں آباد ہیں، کھیتی باڑی کرکے گزارا کرتے ہیں، ہم نے نہ کسی بنک سے قرض لیا اور نہ کسی نے قرض کی درخواست نہیں کی۔ جس سے قرض کا معاہدہ کیا اسی سے لیں ۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اور اپنے ورثاء کے خلاف یہ قرض کا جرم برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ جو کوئی بھی مسلمان اپنے ساتھ قرض کا لفظ لیکر مرتا ہے اسکی بخشش نہیں ہوتی۔
درخواست گزار نے آئی ایم ایف سے مزید کہا کہ 15 یوم میں تفصیل دیں کہ میں کیسے اپکا قرض دار ورنہ آپکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جس کے اخراجات آپکے ذمہ ہوں گے۔