بہاولنگر واقعہ: پنجاب پولیس کے ٹویٹ پر کمیونٹی نوٹ لگ گیا

commni1h1i2h31.jpg


پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بہاولنگر واقعے کو دونوں اداروں کی جانب سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے لکھا کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعے کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1778131775740379587
عید کے پہلے روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہونے لگیں کہ بہاولنگر کے تھانہ مدرسہ میں فوج کے 40 سے 50 افراد نے دھاوا بولا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پنجاب پولیس کا کہا ہے کہ اس حوالے سے یہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ جیسے پاک فوج اور پنجاب پولیس کے درمیان کوئی محاذ آرائی ہوئی ہے۔


بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری جوائنٹ انوسٹی گیشن کی گئی جس میں دونوں اداروں کے افسران نے تمام حقائق کا جائزہ لیا اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔

بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے جعلی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

پنجاب پولیس کے اس ٹویٹ پر کمیونٹی نوٹ لگ گیا، کمیونٹی نوٹ سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ویڈیوز شئیر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فوج کے جوان تشدد کررہے ہیں اور انہیں گھٹنوں کے بل بٹھایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمولی سا واقعہ ہے جس پر کمیونٹی نوٹ لگ گیا ہے، اس معمولی سے واقعہ میں زیادہ سے زیادہ کیا ہوا تھا، پولیس والوں کو ٹھڈے مارے گئے، انہیں گھٹنوں کے بل بٹھایا تھا اور پھینٹا لگایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1778272527531356450 https://twitter.com/x/status/1778299540233150645 https://twitter.com/x/status/1778249703483732123
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو سوچنا چاہئے تھا کہ انکی غلط بیانی انکے لئے کتنی سبکی کا باعث بن سکتی ہے، پہلے ہی انہوں نےا پنی سبکی اپنے لوگوں کو گھنٹوں کے بل اور تشدد سے کروائی،
https://twitter.com/x/status/1778270939303588274 https://twitter.com/x/status/1778302294066393507
انکے مطابق ایکس پر پابندی کی ایک وجہ یہ کمیونٹی نوٹ بھی ہیں جو حقائق سامنے لے آتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1778303808625385885 https://twitter.com/x/status/1778287941967593694