بچوں اور حاملہ عورتوں کو بھی گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)


اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضاء میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ اُس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا جاسکا برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اُن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے سیاست یکم اگست سےفیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے دے سکتی ہے جس طرح آئین اور قانون کو انصاف اور عدلیہ کو رسوا کیا جا رہا ہے عدلیہ کے فیصلوں کی نہ صرف تضہیک کی جارہی ہے بلکہ اُس کو ماننے سے کھلے عام انکاری ہیں آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے صرف چادر اور چاردیواری کو نیست ونابود نہیں کیا گیا بلکہ بچوں اور حاملہ عورتوں کو بھی گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے لوگ اپنی عزت کو بچانے کے لیے خاموش تو ہو سکتے ہیں لیکن وقت آنے پرالیکشن میں اس حکومت کا سود سمیت ادھار اتار دیں گے جتنے نام مارکیٹ میں نگران وزیراعظم کے آرہے ہیں وہ دھرے کے دھرے رہ جائیں ہیں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا سکتا ہے نواز شریف پاکستان آنے کی بجائے اپنے امیداوار کا نام دے کر لندن روانہ ہوگئے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے اپنےمنی لانڈرنگ اور کرپشن کے سارے کیس ختم کرا لیے حکومت نے آئین وقانون اور عدلیہ کا فیصلہ نہیں مانا اور نگران حکومت کے اختیارات میں جس تیزی سے آئین سے متضاد ترمیم کی گئی ہیں اس سے لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کے انعقاد پر شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ہیں جو حکومت 50 گاڑیوں کے پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی وہ لوگوں میں ووٹ مانگنے کیسے جائے گی

https://twitter.com/x/status/1684765501124464640