
بلاول بھٹو زرداری کے پے درپے غیر ملکی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کیا بلاول ایان علی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں؟ جس پر ندیم افضل چن دفاع میں سامنے آ گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بلاول نے بیرونی دوروں کی نصف سینچری تو کر دی لیکن اس کو بھیک میں 50 ڈالر بھی نہیں ملے۔
https://twitter.com/x/status/1628667548467077122
انہوں نے کہا اربوں روپے کے دوروں سے ملکی خزانے کو کتنا چونا لگایا گیا؟ جب سندھ ڈوب رہا تھا، یہ مستی میں گھوم رہا تھا۔
انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا بلاول آج کل آیان علی کے فرائض انجام دے رہا ہے؟
اس کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ آپ سیاسی آدمی اور سید زادے ہو اپنی تحریر کا معیار رکھو۔
https://twitter.com/x/status/1628701151163191296
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali-zaaah.jpg