نادان
Prime Minister (20k+ posts)
محترمہ میں نے نوٹ کیا ہے کے اس معاملے میں آپ اکژر جانبداری دکھاتی ہیں اور کبھی کبھار تو بلکل ہی معصوم بن جاتی ہیں جیسے ان دونوں گروپوں کی کوی ذاتی لڑای ہو ٹافی یا چیونگم کے مسلے پر۔ معاملہ اتنا سیدھا نہیں ہے کے بس بولا لڑای لڑای معاف کرو اللہ کا گھر صاف کرو۔ اگر آپ دوسرے گروپ کے پرانے دھاگے دیکھ لیں تو لگ پتا جایے گا کے یہ لوگ کس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں۔
کوئی مجھے جانبدار کہے اس سے زیادہ سخت بات کوئی نہیں ہو سکتی ..اگر جانبدار ہوتی تو سب سے پہلے تو طاری صاحب کی پیٹ تھپتپاتی ..طاری صاحب جانتے ہیں کہ میں ان کی کتنی قدردان ہوں .اب اس بات کو کب تک اور کہاں تک لے کے جایا جائے گا ..اس وقت تک جب یہاں سب کی لہو لہان ` لاشیں ` گر جائیں
اول تو میرا روئے سخن جن کی جانب ہے وہ سب وہ لوگ ہیں جن سے مجھے امید تھی کہ وہ میری بات ٹھنڈے دل سے سنیں گے اور میرا مان بھی نہیں توڑیں گے ..میرے لئے کوئی پہلا دوسرا گروپ نہیں ہے ..میرے لئے یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی ایک تھے ..الله سے امید کرتی ہوں کہ الله ان کے دلوں کو کشادہ کرے ..اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کا حوصلہ دے ..
کل جب آپ الله کے حضور جائیں گے اور سوال ہو گا کہ امت کو ایک کرنے میں آپ نے کیا کردار ادا کیا تو جواب سوچ کر رکھئیے گا ..
اگر کوئی بات بری لگی ہو تو پیشگی معزرت .