Bawa
Chief Minister (5k+ posts)
حیرانی سی حیرانی ہے ..یہ دو گروپوں کے درمیان جاری جنگ آخر کب ختم ہو گی .ایک الله اور ایک رسول کو ماننے والے آخر اسلام کا کونسا قلعہ فتح کرنا چاہتے ہیں .میرا روئے سخن دونوں متحارب گروپ کی طرف ہے .یقین ہی نہیں آتا یہ وہ لوگ ،جو کبھی شیر و شکر تھے .اس طرح ہر وقت ایک دوسرے کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ،تاک تاک کر نشانہ لیں گے ،اور پھر فخر بھی کریں گے .
برملا کہا ،بہت دفعہ کہا کہ ان میں سے کچھ لوگ وجہ بنے تھے میرا یہ فورم جوائن کرنے کا ..ان کا انداز تحریر دلکش تھا .جن کے ساتھ وابستگی فخر لگتی تھی ،اب شرمندگی کا موجب بن رہی ہے ...
ایک ہنر جو الله نے ان کو ودیعت کیا تھا ،کیا طریقہ نکالا ہے انہوں نے اس کا شکر ادا کرنے کا ..جو لفظ دلوں کو جوڑنے کے لئے استعمال ہونے چاہئیں .کیسے نفرت کی الاؤ کو دہکانے میں مسلسل استعمال ہو رہے ہیں .شاید اپنے طور پر اسلام کی بڑی خدمت کر رہے ہیں ..شاید .....کیا ہمیں باہر سے کسی دشمن کی ضرورت ہے ؟؟؟؟؟؟سب سے بڑے دشمن تو خود ہم آپ ہیں ..
کبھی نفرت کرنے سے فرصت ملے تو سوچنا کہ جس نبی کے ہم پیرو کار ہیں ،وہ رحمت ال عالمین حسن اخلاق کا بہترین نمونہ تھے ..حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ سب کے سب تعلیم یافتہ ہیں ..اپنی بات کہنے کا ہنر جانتے ہیں .کیا مذھب انسان سے عقل تہذیب سب چھین لیتا ہے ..یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟
اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو معزرت ....دل سے معزرت ..لیکن یہ سب اب دیکھا نہیں جاتا
واقعی حیرانی سی حیرانی تھی. یقین نہیں آ رہا تھا، دل نہیں مان رہا تھا
ہم نے تو اپنے "دوستوں" کو حسب سابق لائیک دینے کیلیے تھریڈ کھولا تھا، لعنتی طالبان کے حامیوں کے خلاف انکی کمر تھپتھپانے کیلیے کمر بستہ ہوئے تھے
ہمیں کیا معلوم تھا کہ ہمارے ہی بدن میں پے در پے خنجر اتار دیے جائیں گے، ہماری ہی روح چھلنی چھلنی کر دی جائے گی، کسی طالبانی لعنتی کو نیچا دکھانے کیلیے ہماری ہی مقدس ہستیوں کی عزت پبلک فورم پر تار تار کر دی جائے گی، ایسی ایسی غلیظ گالیاں بکی جائیں گی کہ مسلمانیت تو ایک طرف انسانیت بھی شرما جائے گی
دوسری طرف والوں سے تو ہمارا تعلق ہی کوئی نہ تھا، وہ تو پہلے ہی ہماری نظر میں لعنتی تھے اور لعنتیوں کے حامی بھی، ان سے تو کسی بھی گھٹیا اور غلیظ ترین حرکت کی توقع تھی
اپنے "دوستوں" کا یہ روپ بھی سامنے آئے گا؟ کبھی سوچا بھی نہ تھا، تصور تک نہیں کیا تھا
اب باقی کیا بچا ہے؟
ہاتھ سے لگایا ہوا زخم مندمل ہو جاتا ہے لیکن زبان سے لگایا ہوا زخم ہمیشہ ہرا رہتا ہے
یہ زخم بھی کبھی مندمل نہیں ہوگا، بے شک کوئی فرشتہ ہی کیوں نہ بن جائے