اے این پی کے ایمل ولی کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت،سوشل میڈیا صارفین برہم

aimal111j1.jpg



عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل خان ولی نے ملک میں تباہ کن سیلاب پر ٹویٹ کیا کہ سوچیں، آج اگر کالاباغ ڈیم بنا ہوتا تو کتنی تباہی ہونی تھی

انہوں نےمزید کہا کہ ہم اپنے اکابرین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس تباہی سے بچایا، اس سیلابی صورتحال میں تمام متاثرین کے ساتھ شریک ہیں اور ہر علاقے میں خدائی خدمتگار آرگنائزیشن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رضاکار میدان میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563229937313914881
ایمل خان ولی کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا،

ملک خرم خان نے لکھا کہ آپ کے اکابرین نے کالاباغ ڈیم نہ بننے دے کرنہ صرف خدائی نعمت کوپاکستانی قوم کےلیےزحمت بنادیا بلکہ ساتھ ہی بھارت کو بھی یہ موقع دیا کہ وہ ہمارے دریائے سندہ پر لا تعداد ڈیم بننا کر اسی پانی کو اپنے لیے نعمت بنا سکے اور جب چاہے اپنے ڈیموں کے گیٹ کھول کر پاکستان کیطرف سیلاب چھوڑ دے۔
https://twitter.com/x/status/1563376928941572096

میر محمد علی خان نے ٹویٹ کیا کہ ایک بھارتی فلم میں سیاستدان وِیلن اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ اگر پانی سے بجلی نکال لو گے تو پھر پانی میں بچے گا ہی کیا، ہم یہ ڈیم نہیں بننے دینگے،مُجھے نہیں پتہ تھا کہ پاکستان میں بھی اُس فلمی سیاستدان کا رشتے دار رہتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563250777925496833
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہیں پاکستانی عوام کے خیر خواہ، جو ملک و عوام کو گمراہ کر کے موت کے منہ میں لے جاتے ہیں اور کچھ نہیں پانی ذخائر سے انکو اتنی نفرت ہے تو گڈو کی اہمیت سندھ سے پوچھو کہ ہر سال سندھ کو بچاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563365911335432193
ریاض الحق نے لکھا کہ ہوش کے ناخن لو نواب زادے، ڈیم ملکوں کو تباہی سے بچاتے ہیں۔ اے این پی کے پاس پچھلے بیس سالوں میں سیاست کیلئے بچا کیا ہے؟ سوائے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی سیاست کرنے کے۔
https://twitter.com/x/status/1563390889963048961
خرم اقبال نے لکھا یہ ہیں کالا باغ ڈیم کے سب سے بڑے مخالف،
https://twitter.com/x/status/1563251549886828545
محمد فیضان خان نے لکھا کہ جناب آپ کی اور آپ کے اکابرین کی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی وجہ سے ہی آج کے پی کے میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس کے ذمہ دار آپ اور آپ سمیت تمام ایسے لوگ ہیں جو اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563250709302169600
ذوالقرنین اقبال نے لکھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں مجرمانہ رکاوٹیں ڈالنے والوں پر نہ صرف سنگین غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے بلکہ تمام جاں بحق افراد کے قتل کا پرچہ ہونے کے ساتھ متاثرین کے نقصان کا ازالہ بھی انہی ظالموں سے کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1563250243789258754
اسلم احمد نے لکھا کہ اگر پاکستان دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی پروگرام مکمل کر لیتا ہے تو کچھ لوگوں کی ناراضگی کیوں ڈیم بناتے وقت نہیں لی جا سکتی؟

https://twitter.com/x/status/1563385865107570688
لالہ مرتضی نے لکھا کہ لگتا ہے آج تم نے کچھ زیادہ ہی پی رکھی ہے،کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج پاکستان میں سیلاب نہ آتے اور نہ ہی پاکستان مہنگی بجلی پیدا کرکے دیوالیہ ہوتا
غریبوں کو بجلی بل بھی ادا کرنے آسان ہوتے،انڈسٹری کو سستی بجلی مہیا ہوتی ہے، غداروں نے دشمنوں سے مل کر ڈیمز نہیں بننے دیئے
https://twitter.com/x/status/1563375328688746501
صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی کے پیر پہائی نامی گاؤں کے قریب کالاباغ ڈیم کے منصوبے پر کام 1950 میں شروع کیا گیا لیکن حکومتِ پاکستان کا بجلی پیدا کرنے کا یہ ’سب سے بڑا منصوبہ نامکمل ہے،ڈیم کی کالونی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی اور کالونی میں بنائے گئے کوارٹرز کے شیشے ٹوٹ کر زمین پر بکھرے تھے،قیمتی مشینری، کرین اور دیگر ساز و سامان کھلے آسمان تلے پڑا تھا۔

صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتیں اس ڈیم کی تعمیر کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں پاس کر چکی ہیں،بلوچستان کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں مگر صوبے کا موقف ہے کہ چونکہ وہ اپنا پانی صوبہ سندھ سے لیتے ہیں، اس لیے وہ سندھ کے موقف کی تائید کریں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
From his very looks this imbecile looks like an idiot of highest order.
No wonder why Pakistani people hate such morons and now don't vote for them in elections.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Actually they know this CATASTROPHE will again lead to the demand of building DAM therefore they started crying as precautionary measure.