
ای وی ایم پر انتخاب ہوا تو مشینوں کو ہی آگ لگادینگے،رانا ثنا کی دھمکی
ملک بھر میں ای وی ایم کے استعمال پر اپوزیش کی نارضی بدستور جاری ہے، ایسے میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا کہا اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔
لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نےدعویٰ کیا کہ این اے 133 میں آسانی سے جیت جائیں گے، جس ویڈیو کو ن لیگ سے جوڑا جا رہا ہے وہ ہماری نہیں ہے،مریم نواز کی آڈیو کو کاؤنٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے لیکن گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے، ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن ٹی ایل پی ماڈل اپنائے گی،ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ ہم ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔
پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے،صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کرانے کا معاملہ پالیسی امور میں آتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sanaullh.jpg