* ایک دفعہ دو منٹ 44 سیکنڈ کی ویڈیو نے ہلا کہ رکھ دیا *

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)
لیکن یہ پیج میری کسی ذاتی کتاب کا حصہ توں نہیں

?
چل میرے بھائی اتنا ذہن پہ زور نہ دے میں از راہ تفنن بات کی تھی تم نے تو زندگی کا مسئلہ بنا لیا ہے
 
Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے تو میرا شکریہ ادا کریں ..ہجے کر کر کے پوری پوسٹ پڑھی ..رومن پڑھنی سزا لگتی ہے ..آپ اردو فونٹ کیوں نہیں استعمال کرتے .
اب آتے ہیں آپ کے اٹھائے سوال ..میں ابھی بھی اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ الله نے انسان کی فطرت میں اچھائی اور برائی کو سمجھنے کی صلاحیت رکھی ہے کسی سے بھی پوچھ لیں ..چاہے تو نواز شریف سے ہی پوچھ لیں ..وہ بھی چوری کو برا کہے گا ..قتل کو انسانیت کا قتل ہی کہے گا ..لیکن کیا ایسا سمجھنے اور جاننے کے با وجود کیا وہ چوری ، کرپشن .، جھوٹ . سے باز آیا ...نہیں نا ..جاننا الگ بات ہے ..عمل کرنا الگ ہے ..
الله نے نبی اس لئے بھیجے کہ وہ ان کے ذریعے بتائے کہ اس کائنات کا اصل مالک / خالق کون ہے ..وہ کون ہے جس کی عبادت آپ پر فرض ہے ..وہ آپ سے ایک ڈیمانڈ کرتا ہے کہ صرف اور صرف ایک ہی الله کو مانو ..اس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ ..تبھی سب سے بڑے اور معافی کے نا قابل گناہوں میں سے شرک اول نمبر پر ہے .اس کے بعد قتل اور زنا جیسے جرائم ہیں
ہم کو پیدا کرنے والے نے ہم سے جو مزید ڈیمانڈ کی ہیں ..ایک اس کے اپنے حوالے سے ہیں اور دوسری ..مخلوق کے حوالے سے ..
اپنے حوالے سے ہم پر نماز ، روزہ ، حسب استطاعت حج وغیرہ فرض کر دیئے گئے ہیں .
اور مخلوق کے حوالے سے حسن سلوک .. کسی کا حق نہ مارنا .وغیرہ وغیرہ
الله نے یہ دنیا امتحان گاہ کے طور پر بنائی ہے ..نیکی بدی کی پہچان ہماری فطرت میں رکھ دی گئی ..تاکہ بندہ یہ بہانہ نہ بنا سکے کہ مجھے معلوم نہیں تھا ..اس کے بعد ہمارا امتحاں شروع ہوتا ہے ..نیک عمل کئے تو جنت ..برا کیا تو جہنم تیار رکھی ہے ..لیکن پہلی شرط وہی ہے الله کو واحد ماننا ..اس کا کسی کو شریک نہ ٹہرانا .
دنیا کی ابتدا سے الله نے نبی اور رسول بھیجے ہیں.اختلاف ان کی امتوں نے کیا ہے .اور ان اختلافات کا فیصلہ حسب وعدہ الله روز حشر کر دے گا
لمبا موضوع ہے ..باقی پھر سہی

azeezi nadaan sb, aap se maazrat hi karun ga. mujhe yaad nahin rahaa ye baat aap ne mujhe kaafi arsa pehle bhi kahi thi.

jis tarah aap ko roman urdu padhne main diqqat pesh aati hai mujhe waise hi urdu keyboard istemaal kerne main mushkil pesh aati hai.

aap ka meri post ko padhne ki koshish kerne ka shukriya. aap ne us waqt mujhe ye bhi kahaa tha aap english nahin jaantin. lihaaza hamaara aapas main tabaadlae khayalaat mushkil hai maazrat ke saath.

ho sakta hai koi aap ki madad ke liye meri post urdu font main likh de.. us ki mehrbaani ho gi.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نہیں میرے بھائی ..میں بھی تفریح ہی لے رہی ہوں
 
ارے نہیں .اتنا سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے ..مجھے کوٹ کر کے کسی بھی زبان میں لکھیں گے ..لازمی پڑھوں گی ..سوری ..صرف تین زبانوں میں ..انگلش ، اردو ہے رومن

مشکل ہوتی ہے لیکن ایسی بھی نہیں کہ پڑھ نہ سکوں ..آپ کو اردو فونٹ استعمال کرنے میں مشکل درپیش ہوت ہے ..تو آج سے آپ سے کوئی گلہ نہیں ..ہم بات ضرور کریں گے
ویسے میں اپنے کی بورڈ پر تو رومن ہی لکھ رہی ہوتی ہوں ..سامنے خود بخود ٹرانسلیشن آتی نھ ..اردو میں
 
Thank you azeezi naadaan sb, it seems you have been learning english lately? Nice to know that.

regards and all the best
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Thank you azeezi naadaan sb, it seems you have been learning english lately? Nice to know that.

regards and all the best

انگلش سے تو پرانا جھگڑا چل رہا ہے ..جب میرے منیجرز مجھ سے انگلش میں بات کرتے ہیں تو میں انہیں کہتی ہوں ..پلیز سپیک انگلش
 
Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
انگلش سے تو پرانا جھگڑا چل رہا ہے ..جب میرے منیجرز مجھ سے انگلش میں بات کرتے ہیں تو میں انہیں کہتی ہوں ..پلیز سپیک انگلش

azeezi naadaan sb, the point I explained in my roman post was that, the criterion or standard is a different thing from having ability to understand or judge something.

This is why before we could take something as true or right we need to know true or right according to which criterion or standard.

Not only that we also need to know whether the standard used is in itself okay or not. It is these like points people do not realise whereby they end up using false or wrong yardsticks or bench marks or guidelines.

You gave example of nawaz shareef family but they do not have any real standard to live by. Their standard and standard of almost all human beings is personal gain and that is it. If people really had a true standard to live by our world could not be the way it is about which we are all complaining including yourself and myself. People in general are not thinkers but doers. They only start thinking if they are forced to do so by reaction to what they have said or done.

regards and all the best.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے تو میرا شکریہ ادا کریں ..ہجے کر کر کے پوری پوسٹ پڑھی ..رومن پڑھنی سزا لگتی ہے ..آپ اردو فونٹ کیوں نہیں استعمال کرتے .
اب آتے ہیں آپ کے اٹھائے سوال ..میں ابھی بھی اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ الله نے انسان کی فطرت میں اچھائی اور برائی کو سمجھنے کی صلاحیت رکھی ہے کسی سے بھی پوچھ لیں ..چاہے تو نواز شریف سے ہی پوچھ لیں ..وہ بھی چوری کو برا کہے گا ..قتل کو انسانیت کا قتل ہی کہے گا ..لیکن کیا ایسا سمجھنے اور جاننے کے با وجود کیا وہ چوری ، کرپشن .، جھوٹ . سے باز آیا ...نہیں نا ..جاننا الگ بات ہے ..عمل کرنا الگ ہے ..
الله نے نبی اس لئے بھیجے کہ وہ ان کے ذریعے بتائے کہ اس کائنات کا اصل مالک / خالق کون ہے ..وہ کون ہے جس کی عبادت آپ پر فرض ہے ..وہ آپ سے ایک ڈیمانڈ کرتا ہے کہ صرف اور صرف ایک ہی الله کو مانو ..اس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ ..تبھی سب سے بڑے اور معافی کے نا قابل گناہوں میں سے شرک اول نمبر پر ہے .اس کے بعد قتل اور زنا جیسے جرائم ہیں
ہم کو پیدا کرنے والے نے ہم سے جو مزید ڈیمانڈ کی ہیں ..ایک اس کے اپنے حوالے سے ہیں اور دوسری ..مخلوق کے حوالے سے ..
اپنے حوالے سے ہم پر نماز ، روزہ ، حسب استطاعت حج وغیرہ فرض کر دیئے گئے ہیں .
اور مخلوق کے حوالے سے حسن سلوک .. کسی کا حق نہ مارنا .وغیرہ وغیرہ
الله نے یہ دنیا امتحان گاہ کے طور پر بنائی ہے ..نیکی بدی کی پہچان ہماری فطرت میں رکھ دی گئی ..تاکہ بندہ یہ بہانہ نہ بنا سکے کہ مجھے معلوم نہیں تھا ..اس کے بعد ہمارا امتحاں شروع ہوتا ہے ..نیک عمل کئے تو جنت ..برا کیا تو جہنم تیار رکھی ہے ..لیکن پہلی شرط وہی ہے الله کو واحد ماننا ..اس کا کسی کو شریک نہ ٹہرانا .
دنیا کی ابتدا سے الله نے نبی اور رسول بھیجے ہیں.اختلاف ان کی امتوں نے کیا ہے .اور ان اختلافات کا فیصلہ حسب وعدہ الله روز حشر کر دے گا
لمبا موضوع ہے ..باقی پھر سہی
یہاں یہ بات تو ٹھیک ہے کہ جیسے بطخ کے بچے کو کوئی نہیں سکھاتا کہ تیرنا کیسے ہے؟ اسی طرح ہر انسان کی جبلّت کے اندر یہ ادراک اور احساس موجود ہے کہ اللہ ایک ہے۔ لہٰذا شرک کو ناقابل معافی گناہوں میں سب سے عظیم گناہ قرار دیا گیا ہے۔

لیکن دوسری طرف انسان کو کچھ گائیڈ لائن بھی چاہیئے ہوتی ہے۔ ورنہ اپنے تئیں تو انسان کی تہاذیب میں فرق دیکھیں تو بہت ہی عجیب و غریب چیزیں سامنے آتی ہیں۔ مثلاً ایک طرف زندگی کی تعظیم میں اتنے حد سے نکل گئے کہ مکمّل سبزی خور بن گئے، جبکہ کچھ تہاذیب میں تو آدم خوری بھی جائز ہے۔ میں نے سوشیالوجی اور اینتھراپالوجی کی ایسی ایسی مثالیں پڑھی ہیں کہ اس فورم کھلے عام لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔

لیکن اس بات کا ضرور ادراک ہوتا ہے کہ اگر انسان کو گائیڈلائن کی ضرورت نہیں ہوتی تو شائد اللہ اپنی کتاب میں صرف اپنی واحدانیت ہی بیان کرتے۔ جبکہ قرآن مجید اور دیگر آفاقی کتابوں اور صحائف میں باتیں اس سے زیادہ بھی کچھ بڑھ کر ہیں۔
جیسے لین دین کے مسائل میں گواہی، زکوٰۃ ، جائداد کے حصّے اور طلاق وغیرہ کے مضامین پر بہت تفصیلی بیانات ہیں۔
مگر دوسری طرف نہ تو وضو کا طریقہ قرآن میں لکھا ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کا طریقہ۔

لہٰذا کچھ باتوں میں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ان کا شعور انسان میں ایسے ہی رکھا گیا ہے جیسے کہ بطخ کے بچے کے لیئے تیراکی۔ لیکن کچھ جگہوں پر انسان کے شعور کی حدود کی وجہ سے اسے گائیڈ لائن ضرور دی گئی ہے، تاکہ ایک اچھا معاشرتی نظام بنایا جا سکے اور لوگوں کو کچھ چیزوں میں شکوک اور شبہات نہ رہیں۔ شائد اسی لیئے نبی، رسول، پیغمبر، کتابیں اور صحائف اللہ کی طرف سے نازل کیئے گئے۔

لیکن ان میں بھی ایک بات دیکھنے کی ہے کہ اللہ نے انسان کی عقل، شعور اور علم کی بنیاد پر بتدریج اپنے احکامات لوگوں تک پہنچائے۔

مثلاً میرا ماننا یہ ہے کہ شائد حضرت عیسییٰؑ کے دور تک شراب کی ممانعت اللہ کی طرف سے ہی نہیں ہوگی۔ کیونکہ انسانی تاریخ اگر دیکھی جائے تو اس دور تک انسان کے پاس پانی صاف کرنے کی کوئی تدبیر نہ تھی اور صرف گندہ پانی پینے کی وجہ سے ایسی وبائیں پھوٹ پڑتی تھیں کہ بستیاں کی بستیاں غائب ہوجاتی تھیں۔
اس وقت شراب غالباً عام پانی سے زیادہ محفوظ ہوتا ہوگا۔ اور اس وقت تک انسانوں کی آبادی بھی اتنی زیادہ نہیں تھی کہ شراب کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل بہت زیادہ حد سے بڑھ جائیں۔

لیکن جب تک اسلام آیا، تب تک انسان اپنی عقل سے چاندی اور گندھک کے استعمال سے پانی کو صاف کرنے کی طریقے سے واقف ہوچکا تھا۔ تب اسلام میں شراب نوشی پر مکمّل پابندی عائد کردی۔ اور ساتھ ہی بتا دیا کہ جوا اور شراب، ان میں کچھ فائدے بھی ہیں اور کچھ نقصان بھی، لیکن ان کے نقصان ان کے فوائد سے زیادہ ہیں۔

وگرنہ اللہ کے لیئے کیا مشکل تھی کہ ایک ہی مذہب، ایک ہی کتاب اور ایک ہی رسول بھیج کر قصّہ تمام کردیتے؟
 
سرکار ..لکھا تو تھا ..لمبا موضوع ہے ..باقی پھر سہی ..جو آپ نے لکھا ہے وہ باقی کے زمرے میں آتا ہے ..یعنی گائیڈ لائن ..
ویسے سوچو ذرا ..یہاں سب پورک کھاتے ہیں ..سب ٹھیک ہی رہتے ہیں ..الله چاہتا تو تمام جانور حلال بھی کر سکتا تھا ..لیکن بندے کو آزمانا بھی تو تھا ..کہنا مانتا ہے یا سرکش ہے ...
مزے کی بات ..پورک اور شراب دونوں حرام ہیں ..مسلمان شراب پیتا ہے اور دیسی ریسٹورینٹ میں جا کر سوال کرتا ہے کہ گوشت حلال ہی ہے نا

?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
azeezi naadaan sb, the point I explained in my roman post was that, the criterion or standard is a different thing from having ability to understand or judge something.

This is why before we could take something as true or right we need to know true or right according to which criterion or standard.

Not only that we also need to know whether the standard used is in itself okay or not. It is these like points people do not realise whereby they end up using false or wrong yardsticks or bench marks or guidelines.

You gave example of nawaz shareef family but they do not have any real standard to live by. Their standard and standard of almost all human beings is personal gain and that is it. If people really had a true standard to live by our world could not be the way it is about which we are all complaining including yourself and myself. People in general are not thinkers but doers. They only start thinking if they are forced to do so by reaction to what they have said or done.

regards and all the best.

اچھائی اور برائی کے پیمانے ایک ہی تھے اور ایک ہی رہیں گے ..عمل کرنا انفرادی فعل ہے ..
جیسے پاکستان میں لوگوں نے کرپشن کو ایک نارم کے طور پر قبول کر لیا ہے
حمزہ شریف سکول میں بچوں کو یہ ہی سمجھانے گیا تھا ..لیکن میرے لئے آپ کے لئے اور بہت سے دوسروں لوگوں کے لئے کرپشن کے لئے زیرو ٹولرنس ہے
ہمارے گھروں میں جھوٹ بولنا انتہائی برا سمجھا جاتا ہے ..بہت سے لوگوں کو پتا ہی نہیں چلتا کہ کب جھوٹ بول رہے ہیں کب سچ ..لیکن اگر ان سے جھوٹ بارے سوال کریں گے تو وہ بھی جھوٹ کو برا ہی سمجھنے کا بتائیں گے .
مجھے تو یہ پتا ہے میں نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے ..اور جتنا ہو سکے تبلیغ تو نہیں ..لیکن اگر ذکر آ ہی جائے تو وہ ہی کہنا ہے جو سچ ہو ..میرا سچ نہیں ..آفاقی سچ
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سرکار ..لکھا تو تھا ..لمبا موضوع ہے ..باقی پھر سہی ..جو آپ نے لکھا ہے وہ باقی کے زمرے میں آتا ہے ..یعنی گائیڈ لائن ..
ویسے سوچو ذرا ..یہاں سب پورک کھاتے ہیں ..سب ٹھیک ہی رہتے ہیں ..الله چاہتا تو تمام جانور حلال بھی کر سکتا تھا ..لیکن بندے کو آزمانا بھی تو تھا ..کہنا مانتا ہے یا سرکش ہے ...
مزے کی بات ..پورک اور شراب دونوں حرام ہیں ..مسلمان شراب پیتا ہے اور دیسی ریسٹورینٹ میں جا کر سوال کرتا ہے کہ گوشت حلال ہی ہے نا

?
جی بلکل ایسا ہی ہے کہ ہمارے مسلمان باہر جا کر اکثر شراب پی لیتے ہیں لیکن گوشت حلال جانور کا ہی کھاتے ہیں۔
مگر، کچھ نام نہاد مسلمانوں کو میں نے پورک کھاتے بھی دیکھا ہے۔

خیر، پورک کے اوپر تو عیسائیت میں بھی اختلافِ رائے ہے اور اس سے پہلے کے مذہب یعنی یہودیت کے دور سے اسے حرام قرار دیا جاچکا ہے۔

خیر پورک کی داستانِ الم بھی ایک خاصہّ ہے۔ اکثر ہمارے یہاں کے مولوی حضرات اس کو حرام قرار دینے کی جو وجوہات بیان کرتے ہیں، اس پر تو مغربی دنیا میں ان پر بہت پھبتیاں کسی جاتی ہیں۔ خیر وہ بھی یہاں بیان کے قابل نہیں۔

لیکن اگر انسانی علم کی روُ سے دیکھا جائے تو اس کے گوشت میں چند بہت خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں، اسی لیئے اکثر ذی شعور عیسائی بھی پورک سے اجتناب کرتے ہیں۔ ان بیماریوں میں سے ایک مندرجہ ذیل ہے۔

مولویوں کا کیا کہنا ..ان کی دلیلوں پر تو دلیل بھی منہ چھپا کر پتلی گلی سے نکل لیتی ہے
مجھے معلوم ہے مولوی کیا کہتا ہے ..میں نے مولویوں پر بھی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ...اس کا گوشت یقینا انسانی صحت کے لئے مضر ہے ..لیکن میں نے جو کہا تھا وہ بحث برائے بحث کہا تھا ..الله کے لئے کیا مشکل تھا ..ہر جانور کو حلال قرار دینا ..یہ میری اپنی ذاتی منطق ہے کہ پھر میں تابعدار ہوں یا سرکش ..کیسے معلوم ہوتا ..بہت سی چیزیں جو یہاں حرام ہیں وہی چیزیں الله جنت میں بکثرت دینے کا وعدہ کرتا ہے
اور ہاں ..آپ تو اسے کہہ رہے ہیں جیسے پاکستان میں کوئی شراب پیتا ہی نہیں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
..یہ میری اپنی ذاتی منطق ہے کہ پھر میں تابعدار ہوں یا سرکش ..کیسے معلوم ہوتا
جی بلکل، آپ کی ذاتی منطق بلکل ٹھیک ہے۔
دراصل جو کہانی شیطان کی تمام آفاقی مذاہب میں ملتی ہے اس میں شیطان کی شیطانیت اس کی سرکشی ہی ہے۔
وگرنہ عبادات کا حساب کیا جائے تو کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ عبادت بھی کسی فرشتے نے نہیں کی۔
انسان بہکاوے میں غلطی کر سکتا ہے، لیکن اگر اسکا احساس کر لے، تو اللہ بہت غفور الرّحیم بھی ہے۔

..بہت سی چیزیں جو یہاں حرام ہیں وہی چیزیں الله جنت میں بکثرت دینے کا وعدہ کرتا ہے
جنابِ عالی، آپ بھی کہیں شرابِ طہورا کا مطلب نشہ دینے والی شراب تو نہیں سمجھتیں؟

جناب شراب عربی زبان میں پینے والے کسی بھی مشروب کو کہتے ہیں، اور شراب طہورا کا مطلب پاک کرنے والا مشروب ہے۔
جیسے آبِ زم زم کے بارے میں کہا جاتا ہے، کہ یہ بھی آپ کے اندر کچھ پاکیزگی کا عنصر لاتا ہے۔

وگرنہ، حوروں کے علاوہ، اور کوئی ایسی چیز نہیں جو یہاں پر ممنوعہ ہو اور وہاں پر نہیں۔ خیر حوریں تو یہاں نایاب ہی ہیں۔ جس پر بھی گمان گزرے تو منہہ دھلوا کر دیکھ لیں، طبیعت کی تسلیّ ہو جاتی ہے۔

اور ہاں ..آپ تو اسے کہہ رہے ہیں جیسے پاکستان میں کوئی شراب پیتا ہی نہیں
پاکستان میں تو شہد کا رواج نہیں؟
?

بلکہ گنڈاپوری اور شرجیل میمن کے برانڈ تو کافی مشہور بھی ہیں۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جی بلکل، آپ کی ذاتی منطق بلکل ٹھیک ہے۔
دراصل جو کہانی شیطان کی تمام آفاقی مذاہب میں ملتی ہے اس میں شیطان کی شیطانیت اس کی سرکشی ہی ہے۔
وگرنہ عبادات کا حساب کیا جائے تو کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ عبادت بھی کسی فرشتے نے نہیں کی۔
انسان بہکاوے میں غلطی کر سکتا ہے، لیکن اگر اسکا احساس کر لے، تو اللہ بہت غفور الرّحیم بھی ہے۔

جنابِ عالی، آپ بھی کہیں شرابِ طہورا کا مطلب نشہ دینے والی شراب تو نہیں سمجھتیں؟

جناب شراب عربی زبان میں پینے والے کسی بھی مشروب کو کہتے ہیں، اور شراب طہورا کا مطلب پاک کرنے والا مشروب ہے۔
جیسے آبِ زم زم کے بارے میں کہا جاتا ہے، کہ یہ بھی آپ کے اندر کچھ پاکیزگی کا عنصر لاتا ہے۔

وگرنہ، حوروں کے علاوہ، اور کوئی ایسی چیز نہیں جو یہاں پر ممنوعہ ہو اور وہاں پر نہیں۔ خیر حوریں تو یہاں نایاب ہی ہیں۔ جس پر بھی گمان گزرے تو منہہ دھلوا کر دیکھ لیں، طبیعت کی تسلیّ ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں تو شہد کا رواج نہیں؟
?

بلکہ گنڈاپوری اور شرجیل میمن کے برانڈ تو کافی مشہور بھی ہیں۔

نہیں جناب ،،شراب طہور اور شہد کا فرق مجھے بھی معلوم ہے ..
باقی رہی حور کی بات ..جو پیا من بھائے ..وہی سہاگن
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں جناب ،،شراب طہور اور شہد کا فرق مجھے بھی معلوم ہے ..
باقی رہی حور کی بات ..جو پیا من بھائے ..وہی سہاگن
ویسے یہ کام آئینے کی ایجاد سے بھی بڑا خراب ہوا، جب لڑکوں نے اپنی اشکال دیکھیں تو معلوم ہوا کہ ان کی پسلی کی کوالٹی ایسی ہے، اب بنانے والا اس سے زیادہ کیا کرے؟
تب ہی جب احساس ہوتا ہے تو مصلّہ لے کر اللہ اللہ کرتے ہیں، کہ کہیں حوروں کا ہی کوئی چانس لگ جائے۔

غالب ایسے ہی تو نہیں کہہ گئے کہ : ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن۔۔۔۔۔
 
اپنی پسلی سے نکلی چیز پسند نہیں ..اور حوروں سے توقع کے وہ آپ کے جھانسے میں آ جائیں
آپ بھی غالب کے ساتھ ملکر شاعری ہی کیجئے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپ بھی غالب کے ساتھ ملکر شاعری ہی کیجئے
یہی تو مسئلہ ہے کہ غالبؔ نے یہ شعر کہنے کے بعد خود بھی شادی کر ہی لی تھی۔
اور پھر آخر عمر میں لکھ گئے کہ : ہوئے مر کے بھی جو رسوا۔۔۔۔

نہ خدا ہی ملا، نہ وصالِ صنم
حوروں کے چکّر میں رہ گئے ہم
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہی تو مسئلہ ہے کہ غالبؔ نے یہ شعر کہنے کے بعد خود بھی شادی کر ہی لی تھی۔
اور پھر آخر عمر میں لکھ گئے کہ : ہوئے مر کے بھی جو رسوا۔۔۔۔

نہ خدا ہی ملا، نہ وصالِ صنم
حوروں کے چکّر میں رہ گئے ہم

بور کے لڈو ہیں ..کھانے والا بھی پچھتائے ..نہ کھانے والا بھی
ویسے کم کم ہی لوگوں دوسروں سے عبرت پکڑتے ہیں ..سمجھتے ہیں کہ ان کا تجربہ مختلف رہے گا
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
بور کے لڈو ہیں ..کھانے والا بھی پچھتائے ..نہ کھانے والا بھی
ویسے کم کم ہی لوگوں دوسروں سے عبرت پکڑتے ہیں ..سمجھتے ہیں کہ ان کا تجربہ مختلف رہے گا
نہیں سب کو معلوم ہوتا ہے کہ تجربہ مختلف نہیں رہے گا، لیکن وہ کہتے ہیں کہ کچھ نہ کھا کر کے مرنے سے کچھ کھا کر مرنا بہتر ہوتا ہے۔ تو کھائی اور گہرے سمندر میں سے اکثر حضرات گہرے سمندر کا انتخاب کرتے ہیں (ماخذ صنم کی گہری آنکھیں لیا جائے تو)، اور اسی میں ڈوب مرتے ہیں۔ شاعرانہ کھائی کی گہرائی میں اگر بچ جائیں تو ہڈیاں لازمی ٹوٹتی ہیں۔ تو سوچتے ہیں بیچارے کہ ذلّت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر۔ مطلب اگر گھر سے باہر کی عزّت کو ہی لیا جائے تو۔