ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی 20 پروازیں منسوخ

58026_pia-777_68533.jpg

واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی مقامی پروازیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، گزشتہ روز پی آئی اے کی 14 پروازیں منسوخ اور دیگر 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل ہونے سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، اندرون ملک 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دیگر 4 پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رات گئے تک پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان مذاکرات جاری رہے، منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت جانے والی 2 پروازیں، اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی ایک، ایک کراچی سے سکھر جانے والی، ایک اسلام آباد سے ملتان اور ایک کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز شامل ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن نہ ملنے سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا جس کے نتیجے میں 20پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

گزشتہ روز پی آئی اے اور پی ایس او حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تمام معاملات طے ہونے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔

آج بھی ایندھن نہ ملنے کے باعث پی آئی اے کی 24 گھنٹے میں 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کے سبب بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 3 ہزار سے زائد مسافر ذہنی اذیت کا شکار رہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافر احرام میں کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی مسائل میں گھرا قومی ادارہ معاہدے کے باوجود پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو مقررہ ادائیگیاں نہیں کرسکا۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن2023ٹکٹوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی تھیں جس کی جانب سے550ملین روپے کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں۔

اس کے علاوہ قومی ایئرلائن کا کیش فلو کی وجہ سے پی ایس او کو بروقت ادائیگیاں بھی نہیں ہوپا رہی، وزارت مذہبی امور پرسنل سیکریٹری کا تبادلہ ہونے کے بعد کسی افسر کو تعینات نہیں کیا جاسکا۔

پرنسپل سیکریٹری کے نہ ہونے سے پی آئی اے کو ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی، پرنسپل سیکریٹری کے تعینات ہوتے ہی پی آئی اے کو فوری ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 کراچی ایئرپورٹ پر ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تقریباً 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز کو دوپہر 2 بجے روانہ ہونا تھا تاہم یہ 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 دیر سے لاہور پہنچنے کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز پی کے 308 بھی ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی، بعد ازاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث سیکڑوں مسافروں کو گزشتہ کئی روز سے پریشانی کا سامنا ہے، پروازوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف مسافر بلکہ فلائٹ عملے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں کیونکہ قومی ایئرلائن کو مالی بحران کا سامنا ہے۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
View attachment 7314

ابابیل میزائل کا تجربہ ہو گیا ہے اب اس پر بیٹھ کر سفر کرو چھوڑو جہازوں کو
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
ابابیل میزائل کا تجربہ ہو گیا ہے اب اس پر بیٹھ کر سفر کرو چھوڑو جہازوں کو
میرا تو خیال ہے کہ ابابیل کو جی ایچ کیو پر مارو اور سارے گند سے چھٹکارا پا کر نئی شروعات کرو