ایم پی او کے تحت نظربندیاں: سپریم کورٹ کے ججز یک زبان

jamal1h1h23.jpg

گزشتہ روز جسٹس اطہرمن اللہ نے غیر معمولی ریمارکس دئیے ان کا کہنا تھا کہ اس عدالت نے ایک کیس میں ضمانت منظور کی گئی اور اس عدالت کے آرڈر کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے زریعے عدالت کے فیصلے کو روندا گیا۔

سپریم کورٹ کی کاروائی کور کرنیوالے صحافیوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومتی وکلاء اور اٹارنی جنرل کو ریسکیو کرنیکی کافی کوشش کی اور ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 76 سال سے ملک کیساتھ یہ ہو رہا ہے

جسٹس نعیم اختر افغان نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی او کا سہارا لیکر عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی آپ کی حکومت کر رہی ہے،
https://twitter.com/x/status/1775453634752315662
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایم پی او سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہونے کے باوجود ایم پی او آرڈر جاری کیا گیا

جسٹس منصور علی شاہ بھی کافی برہم نظر آئے اور کہا کہ آپ ایم پی او کا سہارا لیکر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں دوسری طرف کہہ رہے ہیں یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے، ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت عدلیہ کی آزادی کیلئے بہت سنجیدہ ہے اور دوسری طرف سپریم کورٹ کے مخصوص کیس میں ضمانت کے فیصلے کے بعد ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

احتشام کیانی نے اس پر کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں ضمانت پر رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس کے بعد اگر اُس ایم پی او آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر ہوتی ہے تو غیرمعمولی آرڈر آ سکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1775514266348523921
زبیر علی خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر سوال اٹاھ دیے ایک بار ہھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اٹارنی جنرل کو ریسکیو کرنے آگئے
https://twitter.com/x/status/1775431186913050817
 

ranaji

President (40k+ posts)
فائزعیسئ نہیں بولتا اسکی حرام کی کمائی جو کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر منی لانڈر کرکے غیر ملکی پراپرٹی خرید ی ہوئی حرام کی کمائی بولتی ہے
یہ خود نہیں بولتا
 

Sher Marwat

Voter (50+ posts)
PTI, as always, looking for some one else's shoulder to fight its battle because they dnt want to leave the comfort of social media.

Rest assured, a Judge of High Court, who can not stand without fear for himself, his own black robe, his own wooden gavel and the sanctity of his own court room can not fight PTI's narrative from bench.

These Judges will calm like a bubble and my dear friend of PTI will be left with......nothing.