
ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ وزیراعظم کیخلاف سازش ہے، سردار طاہر محمود
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "نیاپاکستان" میں اینکر شہزاداقبال کے ایک سوال کے جواب میں ریئل اسٹیٹ فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ سیدھی وزیراعظم کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔
اس پر شہزاد اقبال نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ریئل اسٹیٹ فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود نے ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اب ایف بی آر کے ساتھ نہیں صرف وزیرخزانہ کے ساتھ بیٹھے گا۔
https://twitter.com/x/status/1467547437250326536
سردار طاہر محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ واپس نہ ہوا تو ساری مشینری لے کر جی ٹی روڈ پر بیٹھیں گے۔ ایف بی آر نے کچھ علاقوں میں زمین کی سرکاری قیمت میں مضحکہ خیز اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کےعلاقے ایف 11 میں وہ اپارٹمنٹ جس کی مارکیٹ ویلیو دو سے ڈھائی کروڑ ہونی چاہیے. اس کی ایف بی آر ویلیو مارکیٹ سے 10 گنا زیادہ یعنی 30 کروڑ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467552923743780864
شہزاد اقبال نے سوال پوچھا کہ کیا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو اعتراض صرف یہ ہے کہ ایف بی آر نے سرکاری ریٹ کو مارکیٹ ریٹ سے بھی زیادہ کردیا ہے یا خواہش یہ ہے کہ زمین کا ایف بی آر ریٹ، مارکیٹ ریٹ کے قریب نہیں لایا جائے؟
https://twitter.com/x/status/1467565721777364997
جس پر ریئل اسٹیٹ کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ مارکیٹ ویلیوایشن ریٹ سے ایف بی آر کا ریٹ10 فیصد کم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں اس کا ریٹ مختلف ہوتا ہے مگر ایف بی آر کو چاہیے کہ جو کم از کم قیمت ہے اس سے بھی 10 فیصد کم ہی ریٹ رکھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fbr-real-estate-1-11.jpg