اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج،حماداظہر کادعویٰ زبان کا پھسلنا قرار

haaih11i1h2.jpg


اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جلد رہا نہ کیا گیا تو اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کریں گے ایسا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر, انہوں نے صوابی میں جلسے سے خطاب میں کہاستمبر تک اگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ ہوگا۔

حماد اظہر کی اس وارننگ کو شہریار آفریدی نے زبان کا پھسل جانا قرار دے کر دفاع کی کوشش کی, انہوں نے کہا حماد اظہر اسلام آباد تو آئیں گے اڈیالہ جیل مارچ سلپ آف ٹنگ ہوسکتا ہے,

حماد اظہر اپنے جارحانہ بیان پر ڈٹے ہوئے ہیں,پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر اپنے بیان کو پارٹی رہنماوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کے بیان کو زبان پھسل جانا قرار دینے کو مسترد کر دیا کہا اگر عمران خان کو جلد رہا نہ کیا گیا تو خلق خدا کو اڈیالہ جیل کی جانب مارچ سے کوئی نہیں روک سکے گا, کوئی زبان کی لغزش نہیں تھی ہم عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامن لانگ مارچ کریں گے ۔۔

پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہا اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے اور پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر کیلئے تیار ہے۔
حماد اظہر نے ”ایکس“ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، چئیرمین کی ہدیات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔
https://twitter.com/x/status/1821098029467697646
سردار لطیف کھوسہ نے حماد اظہر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا میں بھی اس موقف سے پوری طرح متفق ہوں بلکہ اب یہ پورے پنجاب کی آواز ہے جس کی نمائندگی حماد اظہر کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1821284713967087958
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Haraam Khan smait sab k zabanein pisal rehi hein aur hosh urey huey hein. Apney kaley kertootoon k saamna kerney k hosla chor bethey hein.