QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا ہوا جو اسامہ مر گیا

لو قصہ تمام ہو، اسامہ مر گیا۔ وہ مرنا ہی چاہتا تھا۔ ہم جینا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی مرجائیں گے۔ اندھی گولی سے نہ سہی، بجلی کے انتظار میں سسک سسک کر۔ ڈرون حملے سے نا سہی دہشت گردوں سے ڈر ڈر کر۔ خود کش حملے میں نہ سہی بھوک سے تنگ آکر خود کشی کے ذریعے۔چینی کی بے چینی سے نہ سہی دودھ کے لیے بلک بلک کر۔ ہم بچے برائے فروخت کا بورڈ لگا کر کب تک پیٹ پال لیں گے۔ ہم گردے بیچ بیچ کر کتنے دن زندہ رہ لیں گے اور ملک بیچ کر کتنے سال اس دنیا میں رو پائیں گے، ایمان بیچ کر کیا کچھ خرید لیں گے؟؟ ہم وہ پاگل قوم ہیں جس کے پاس نیو کلیئر پاور تو ہے لیکن الیکٹرک پاور نہیں۔

ڈرامہ یا فلم ایک تکنیک ہے جسے اچھے طریقے سے لکھا جائے تو گیم ڈائریکٹرکے ہاتھ میں ہوتی ہے وہ محنت کر لے توگھٹیا فنکار سے بھی عمدہ کام لے کر ناظرین کو غمزدہ سین میں رلانے پر مجبور کر دیتا ہے اور کامیڈی سین میں سنجیدہ سے سنجیدہ شخص بھی ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ہالی ووڈ ایک بڑا ادارہ ہے، فلمی دنیا کی جنم بھومی ہے۔ اس کے رائٹر اور ڈائریکٹر بہت عمدہ کام کرتے ہیں لیکن معلوم نہیں صدر بش نے نائن الیون کا اسکرپٹ کہاں سے لکھوایا اور بارک اوبامہ نےاسامہ بن لادن کی مرڈر کہانی کہاں سے لکھوائی؟ اتنے عمدہ کرداروں کے ہوتے ہوئے بھی گھٹیا ترین فلم یا ڈرامہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ نائن الیون کا ڈرامہ تو سب کے سامنے ہے کہ اسامہ کے کہنے پر دو جڑواں عمارتیں ملیا میٹ کر دیں گئیں اور دس سال میں القاعدہ کو پھر توفیق یا ہمت نہ ہوئی کہ وہ دبارہ کسی عمارت میں اس طرح گھسنے کی کوشش کرتا؟ چور کے لیے پہلی چوری اور عاشق کے لیے پہلا عشق ہی مشکل ہوتا ہے ان کے بعد تو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی والا معاملہ ہوتا ہے۔ اسامہ نے یک نہ شد دو عمارتوں کا غرور خاک میں ملا دیا اور پھر دس سال راہ فرار اختیار کیے رکھی؟ کیا یہ قابل یقین ہے؟

اچھا ہوا اسامہ مر گیا،وہ مرنا ہی چاہتا تھا۔ امریکا نے اسامہ کے نام پر افغانستان کی بچی ہوئی اینٹوں کی پھر سے اینٹ سے اینٹ بجا دی، اسامہ نہ ملا۔ چین اگلی سپر پاور کے طور پر سر اٹھارہا ہے، اسے نفسیاتی طور پر دبانے کے لیے پاکستان کو دبانا ضروری تھا اس لیے اسامہ کے کردار کو بذریعہ موٹر سائیکل افغانستان سے پاکستان میں داخل کیا گیا۔ ماضی میں یہ مزاحیہ خبریں بڑی دلچسپ رہی ہیں کہ اسامہ کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ مزے کی بات یہ کہ اسامہ جس کے اتنے محافظ ہیں ان کے بغیر اسامہ کیا کرنے پاکستان آیا تھا؟ وہ بھی موٹر سائیکل جیسی غیر محفوط سواری، جس پر سنگل بندے کو ڈاکو پکڑ لیتے ہیں اور ڈبل کو پولیس والے۔ موٹر سائیکل تو دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی بھی پسندیدہ سواری ہے تو اسامہ کو کون پکڑ سکتا تھا؟اب ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیاگیاہے، کراچی ٹارگٹ کلنگ اسامہ کے نام لگا کر گزشتہ تمام کیس بھی سمندر برد کر دیئے جائیں گے کیونکہ سمندر کا فاصلہ ہی کتنا ہے؟ اسامہ جیسے ہی پاکستان آیا امریکا بھی پہچھے پیچھے آگیا اور سوات کو سوئیٹ سمجھ کر ڈکار گیا۔ ہمارا سیاحتی علاقہ کھنڈر بن گیا، جنت نظیر علاقہ جہنم میں تبدیل ہو گیا۔ پٹھان قوم خطرے کا نشان بن کر ابھری اور انہیں نفرت اور ڈرون کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔ افغانستان سے زیادہ بمباری امریکا نے پاکستان کے سرحد یعنی خیبر پختوانخواہ میں کر ڈالی کہ اسامہ کہیں بھی اپنی اپنی موت آپ مر جائے۔ اسامہ تو اتنے عرصے میں نہ مرا ہمارےہزاروں بچے یتیم اور باپردہ عورتیں درندگی کا نشانہ بن گئیں۔ امریکا نے اس ڈاکٹر کی طرح علاج کیا جس سے نزلے کی گولی بھی لینے جائو تو آٹھ دس گولیاں دے دیتا ہے کہ کوئی تو کام کرے گی۔ امریکا کی وجہ سے خودکش حملے اسٹارٹ ہوئے، ڈرون حملے ہوئے، دہشت گردی برھی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اسامہ ڈرون سے بچ گیا، خود کش حملے میں کام نہ آیا، دہشت گردی کی بھینٹ نہ چڑھا، بھوک کا شکار نہ ہوا تو امریکا نے نیا ڈرامہ بنا لیا کہ پاکستان کا ڈائریکٹ آپریشن ہی کر ڈالو، اب گولیوں سے مریض کی حالت سنبھل نہیں رہی۔

لوگوں کو ہنسانے والوں میں بڑا دکھ ہوتا ہےوہ بہت سی چیزوں کو بہت پہلےمحسوس کرلیتے ہیں اس لیے ایک ماہ کے اندر پاکستان کے چار بڑے کامیڈین معین اختر، لیاقت سولجر، ببو برال اور مستانہ کو شدید احساس ہو گیا تھا کہ امریکا ایک بڑی کامیڈی کرنے والا ہے جس کے آگے ان کی دال نہیں گلے تو وہ ان جہانی کو چھوڑ گئے۔ خبر نشر ہوئی کہ اسامہ کو ایبٹ آباد میں سخت مزاحمت کے بعد مار دیا گیا اور پھر ایک تصویردکھائی گئی جس میں اسامہ کی آنکھیں غائب اور سر پر دائیں جانب ایک گولی کا نشان واضح تھا۔ مجھےتو یہ تصویر دیکھ کر اسامہ کی تمام تصاویر یادآنے لگیں۔ کیسے نہ آتیں کیونکہ کچھ دن پہلے ہی انٹرنیٹ پر اسامہ کی وہ تصاویردیکھی تھیں جس میں امریکا نے دعویکیا تھا اسامہ داڑھی چھپتا پھر رہا ہےاور حالیہ تصاویر کے مطابق وہ کلین شیو اسمارٹ بندہ ہے۔ پھر ایک تصویر میں وہ موٹا تازہ اور مونچھوں والا دکھایا گیا۔ اگر کچھ تصاویر اور دیکھیں جو اسامہ کی جاری کی گئیں تھیں تو اس میں اسامہ بن لادن کے سر اور داڑھی کے زیادہ تر بال سفید ہو چکے تھے، مگر امریکی ڈائریکٹر نے شاید اسامہ کو مارنے سے قبل میک اپ پر خصوصی دھیان دیتے ہوئے اس کی داڑھی کو کالا کولاسے رنگوایا اور دانتوں پر بارہ روپے والاانگلش ٹوتھ پیسٹبھی لگوایا تاکہ بعد از مرگ تصویر میں کلر اچھے آئیں۔

آج کل کوئی چوہا بھی دے مارے اور بیگم اپنی شوہر کی پٹائی بھی کرے تو ہمارے چینلز پر ان کے ویڈیو چل جاتی ہےصدام کو گرفتار کیا گیا اور پھانسی دی گئی تو چند منٹ بعد ہی ویڈیو نیٹ پر دستیاب ہو گئیں مگر حیرت کہ دنیا کا سب سے بڑا ولن،خوف و دہشت کی علامت اور دہشت گردوں کا سربراہ اس دینا سے چلا گیا اور ایک کمپیوٹرائزتصویر کےسوا کچھ سامنے نہ آیا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام آپریشن سیٹلائٹ کے زریعے صدر اوباما وائٹ ہاوس میں بیٹھے دیکھ رہے تھے۔ اس حوالے سے صدر اوباما کہتے ہیں کہ کچھ لوگ اسامہ کی ہلاکت کا تصویری ثبوت چاہتے ہیں لیکن اس پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی فوج کے ترجمان چاہتے ہیں کہ اسامہ کی لاش کی بجائے سمندر برد کرنے کی تصاویر جاری کرنا مناسب رہے گا کیونکہ اسامہ کی لاش ایک بھاری بیگ میں ڈال کر بحیرہ عرب کے شمال میں سمندر برد کی گئی ہے۔ امریکی دفاع کے حکام کے مطابق سمندر برد کیے جانے کی ویڈیو جلدمنطر عام پر لائیں گے۔ تمام لوگ ہی ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تا کہ سکون کا سانس لے سکیں، اب دنیا میں امن ہو جائے گا، امریکا پاکستان اور افغانستان کا پیچھا چھوڑ دے گا۔ امریکہ نے پیچھا چھوڑنے کے لیے نہیں گردن سے پکڑنے کے لیے تو ایبٹ آباد میں کاروائی کی ہے۔

ہماری گردن پر ہاتھ آچکے ہیں لیکن ہمارا میڈیا دست قاتل کی تعریف میں مگن ہے، بریکنگ نیوز کی خوشی میں پھولا نہیں سما رہا اس پر مجھے ابلاغی ماہرین کو وہ بات یاد آگئی جو انہوں نے بریکنگ نیوز کی دوڑ میں لگے ہوئے میڈیا کے حوالے سے کہی تھی ہمارا میڈیا ابھی نابالغ ہے۔ اور نا بالغوں سے ایسی غلطیاں ہو جانا کچھ معنی نہی رکھتی لیکن علماءکا کہنا، بچپن کی غلط کاریاں جوانی میں بیکار کر دیا کرتی ہیں۔ ہمارا میڈیا بس اتنا آزادہے کہ وہ برطانوی شہزادے کی شادی کا ہر پل تو دکھا سکتے ہیں لیکن دنیا کے سب سے بڑےمطلوب بندے کی موت کی صرف وہی تصویرجو انہیں امریکا نے فراہم کی اور تین دن بعد بعد مبینہ اسامہ کے مکان کے مخصوص علاقے کی فع ٹیج کے علاوہ کچھ نہیں۔ امریکی مزاحیہ فلم کو ہمارے میڈیا نے پھر پور انداز سے نشر کیا اور اچھا ہوا اسامہ مر گیا، وہ مرنا ہی چاہتا تھا لیکن ہم کب تک جی لیں گے یہ میڈیا ہمیں ڈرا درا کر مار ڈالے گا

Syed Ahsan Sharif
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے اہم سوال یہ ھے کہ یہ چوہوں کی طرح اتنا عرصہ کیوں چھپا رہا؟؟؟؟؟؟ یا کہ سعودیہ نے اسکی شہریت کیوں منسوخ کی تھی؟؟؟ یا کہ پاکستان میں کون سے مجہول اسکی سمندر بردگی پر آٹھ آٹھ آنسو بہا رہے تھے؟؟؟؟ یا کہ اس نے اپنی بیوقوفی سے کتنے مسلمان مارے اور مرواۓ اور کتنے امریکی فوجی؟؟؟؟
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
I have a suggestion , but Saudia will nt do it.

If Saudia could do it , it will be great Ehsan on Muslims....

Saudia has lots of money ... If Saudia could build a tower on the same specification and design , with the same strength of steel and material as the original world trade centre

..and hit the same kind of airplane at the same height and fuel...and invite all engineers and media ...that look at this , does it collapse like WTC ?


Even if the plane srtike the building , only 4 or 5 floor could be damaged...

So if the original WTC collapsed , it was inside jab and controlled demolition.

This will prove that muslims were not involved in that attack.
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سب سے اہم سوال یہ ھے کہ یہ چوہوں کی طرح اتنا عرصہ کیوں چھپا رہا؟؟؟؟؟؟ یا کہ سعودیہ نے اسکی شہریت کیوں منسوخ کی تھی؟؟؟ یا کہ پاکستان میں کون سے مجہول اسکی سمندر بردگی پر آٹھ آٹھ آنسو بہا رہے تھے؟؟؟؟ یا کہ اس نے اپنی بیوقوفی سے کتنے مسلمان مارے اور مرواۓ اور کتنے امریکی فوجی؟؟؟؟

It is phenomena of life...Only we should prey that Allah save us from this fight and useless death.

U see , military has hospitals and doctors to treat the wonded soldiers of its own...

and the same is doing the opponent also....

If some one ask , why u r killing and hurting if want their care also ... does it make sense....

But it is stupid Dunya...
 

anees1980

MPA (400+ posts)
I have a suggestion , but Saudia will nt do it.

If Saudia could do it , it will be great Ehsan on Muslims....

Saudia has lots of money ... If Saudia could build a tower on the same specification and design , with the same strength of steel and material as the original world trade centre

..and hit the same kind of airplane at the same height and fuel...and invite all engineers and media ...that look at this , does it collapse like WTC ?


Even if the plane srtike the building , only 4 or 5 floor could be damaged...

So if the original WTC collapsed , it was inside jab and controlled demolition.

This will prove that muslims were not involved in that attack.

There is so much information available on the internet that a rational mind would never except the offical story line any ways. Its world main steem media that they are using to wage their unjest war. Even if Saudi Arabia does this, the world media would still come up with something and blame Muslims again.
 
Fawad Digital Outreach Team US State Department



يہ بات حيران کن ہے کہ 911 کے حادثے کے دس برس بعد بھی ايسے افراد موجود ہیں جو اپنے دلائل انھی بے سروپا سازشی کہانيوں کو بنياد بنا کر پيش کرتے ہیں اور ان مجرموں کے بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو نا صرف يہ کہ خود اپنے الفاظ کے مطابق اس "بارحمت واقعے" کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بلکہ اپنی اس "کاميابی" پر اتراتے بھی ہیں۔ چاہے وہ درجنوں کی تعداد ميں القائدہ کی قيادت کی جانب سے ريليز کيے جانے والے آڈيو اور ويڈيو پيغامات ہوں، پاکستانی صحافی حامد مير کا اسامہ بن لادن سے کيا جانے والا مشہور زمانہ انٹرويو ہو، القائدہ کے ليڈر ابو ال يزيد کا جيو ٹی وی کے پروگرام کامران خان پر ديا جانے والا تفصيلی انٹرويو ہو يا پھر اسامہ بن لادن کے وہ حمايتی يا چاہنے والے ہوں جو اس کی موت پر اسے ايک ايسے بے خوف شہيد سے تعبير کر رہے تھے جو امريکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گيا القائدہ کی قيادت کی جانب سے کبھی بھی ايسا مستند دعوی سامنے نہیں آيا جس ميں ان الزامات کو رد کيا گيا ہو باوجود اس کے کہ تمام عالمی برادری اور 40 سے زائد ممالک کی فوجی قوتوں نے ان جرائم کی پاداش ميں عسکری کاروائ تک کر ڈالی۔ یقينی طور پر کم ازکم وہ ان الزامات کی نفی تو کرتے ليکن اس کے برعکس ان کی جانب سے ہميشہ اس واقعے کی تشہير ايک عظيم کاميابی کی حيثيت سے کی گئ۔





ميں نے يقينی طور پر 911 کے حوالے سے انٹرنيٹ پر موجود سازشی ويڈيوز اور ديگر بے شمار مواد ديکھ رکھا ہے جو عمومی طور پر غير مستند ماہرين اور يہاں تک کہ کچھ بوريت کا شکار شوقين مزاج افراد کی تخليق ہے۔ اس ايشو کے حوالے سے جو دلائل اور "ثبوت" انتہائ جذباتی انداز ميں پيش کيے جاتے ہیں، ان کی بنياد ہی میں واضح تضاد موجود ہے۔ ايک طرف تو يہ دعوی کيا جاتا ہے کہ امريکی حکومت کے اندر موجود کچھ عناصر 911 کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔ اس تھيوری کو درست تسليم کرنے کا مطلب يہ ہے کہ يہ عناصر انتہائ طاقتور اور اثر ورسوخ کے حامل ہيں جن کے اختيارات کو چيلنج کرنا ممکن نہيں ہے۔ يہ عناصر اپنی عياری سے نہ صرف يہ کہ ہزاروں کی تعداد ميں موجود اس واقعے کے چشم دید گواہوں کو دھوکہ دينے ميں کامياب ہو گۓ بلکہ کڑوروں کی تعداد ميں جن لوگوں نے دنيا کے کونے کونے ميں ٹی وی پر براہراست يہ مناظر ديکھے، وہ بھی اس چالبازی کو نہيں سمجھ سکے۔ اس کے علاوہ امريکی حکومت کے اندر موجود يہ پراسرار عناصر ہزاروں کی تعداد ميں ماہرين اور درجنوں نجی تنظيموں اور اداروں کی تحقيقات کو بھی اپنے اثرورسوخ اور اختيارات کی بدولت دھوکہ دينے ميں کامياب ہو گۓ۔ صرف يہی نہيں بلکہ القائدہ کی ليڈرشپ سميت ہزاروں کی تعداد ميں جو افراد اس عظيم سازش کا حصہ تھے، وہ بھی پچھلے 10 سالوں سے اس راز پر پردہ ڈالے ہوۓ ہیں۔ يہاں تک کہ اسامہ بن لادن سميت القائدہ کی دو تہائ سے زيادہ قیادت اپنے قبيح جرائم کی وجہ سے ہلاک يا گرفتار ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود وہ 911 کے واقعے کو اپنے لیے ايک "تمغہ" سمجھ کر اس کی تشہير کرتے ہيں۔ يقينی طور پر اس قسم کے ردعمل کی توقع آپ کسی ايسے بے گناہ شخص سے نہيں کر سکتے جو کسی ايسے الزام ميں موت کی سزا کا سامنا کر رہا ہو جو اس سے سرزد ہی نا ہوا ہو، بجاۓ اس کے کہ وہ اس کو اپنی ايک عظيم کاميابی قرار دے کر اس کا پرچار کر رہا ہو۔


ميں يہ بھی تجويز کروں گا کہ جب آپ انتہائ پرجوش انداز ميں 911 کے حوالے سے معلومات کی پڑتال کرتے ہیں جو اپنی تلاش صرف اسی مواد تک موقوف نہ رکھيں جو آپ کے مخصوص نقطہ نظر کی ترجمانی کرتا ہے۔ انٹرنيٹ پر جانے مانے ماہرين اور سائنسی کميونٹيز سے منسوب ايسی مستند معلومات بھی موجود ہيں جن کے ذريعے سازشی ويڈيوز ميں اٹھاۓ جانے والے تمام سوالات کے جوابات اور الزامات کی نفی موجود ہے۔


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

 
Fawad Digital Outreach Team US State Department



امريکی حکومت نے کبھی بھی 911 کے حملوں کے ليے مسلمانوں کو مورد الزام نہيں قرار ديا۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ امريکی صدر سميت اہم ترين عہديداروں نے متعدد بار ہمارا موقف واضح کيا ہے کہ دہشت گردوں کی مجرمانہ کاروائيوں کا اسلام يا کسی بھی اور مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ ہم نے بار بار اس حقيقت کو اجاگر کيا ہے کہ القائدہ نے دنيا بھر ميں ہزاروں کی تعداد ميں مسلمانوں کو ہلاک کيا ہے۔ آپ کی ياد دہانی کے لیے واضح کر دوں کہ صدر بش نے گيارہ ستمبر 2001 کے واقعات کے چند دن بعد واشنگٹن ڈی سی ميں ايک اسلامک سينٹر کا دورہ کيا تھا اور عوامی سطح پر يہ مطالبہ کيا تھا کہ امريکہ ميں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کيا جاۓ۔ يہ درست ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کچھ واقعات پيش آۓ تھے ليکن وہ انفرادی نوعيت کے تھے، اس کے پيچھے کوئ باقاعدہ منظم تحريک نہيں تھی۔


اس ميں کوئ شک نہیں ہے کہ گزشتہ کئ برسوں کے دوران امريکہ ميں نجی نشرياتی اداروں اور جرائد میں 911 کے واقعات کے حوالے سے صحافيانہ حقوق اور آزاد راۓ کا استعمال کرتے ہوۓ مخصوص تشريح کی گئ ہے۔ ليکن يہ خيالات امريکی حکومت کی پاليسيوں کی نمايندگی نہيں کرتے۔ يقينی طور پر کوئ بھی يہ دعوی نہيں کر سکتا کہ پاکستان ميں ميڈيا کے نجی ادارے اور اخبارات ہميشہ اپنے خيالات کا اظہار حکومت کی سرکاری پاليسی کے عين مطابق کرتے ہيں۔ اسی جمہوری اصول کا اطلاق امريکہ ميں بھی ہوتا ہے۔


ميں اس تجزيے سے اتفاق کرتا ہوں کہ مذہب کو دہشت گردی کے ضمن ميں غلط طريقے سے استعمال کيا گيا ہے۔ ليکن ميں اس راۓ سے متفق نہیں ہوں کہ اس ضمن ميں ذمہ داری امريکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ يہ دعوی کرنا کہ ہم نے دہشت گردی کا تعلق اسلام سے جوڑا ہے حقائق کے منافی ہے۔ آپ شايد يہ بھول رہے ہيں کہ يہ القائدہ ہی ہے جن کی طرف سے يہ دعوی کيا گيا ہے کہ وہ اسلامی تعليمات پر عمل پيرا ہيں۔ شائد آپ کی تنقید کا محور ان کی جانب سے اسلام کی غلط تشريح ہونا چاہیے۔


القائدہ کے مخصوص تشہيری مواد پر ايک سرسری نظر ڈالنے سے ہی آپ پر يہ واضح ہو جاۓ گا کہ ان کے ايجنڈے کا محور کلی طور پر ہر اس شخص کے خلاف ہے جو ان پر تنقید کی جرات کرے اور اس ضمن ميں انھوں نے مذہب کو محض جذبات کو شہ دينے اور اپنے قبيح جرائم کی توجيہہ کے ليے استعمال کيا ہے۔


باوجود اس کے کہ 11 ستمبر کے واقعے ميں ملوث 19 دہشت گردوں نے غلط طور پر اپنے جرائم کی توجيہہ کے لیے اسلام کا سہارا ليا تھا۔ امريکی کميونٹی کا ردعمل مسلم اقليتوں کے خلاف اتنا سنگين اور شديد نہيں تھا اور نا ہی ان کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کسی منظم تحريک کا آغاز کيا گيا۔


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall