
اپنے دادا کا واسطہ دیکر ووٹ مانگنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل۔۔ خاتون اپنے خطاب میں بار بار دادا دادا کرتی رہیں اور مقامی بزرگوں کو بھی اپنا باپ اور دادا بنالیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون امیدوار اپنے دادا عبداللہ شاہ بخاری کا واسطہ دیکر ووٹ مانگ رہی ہے۔
اس خاتون کا نام ماہا بخاری ہے اور اسکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔انکی بہن شہربانو بخاری بھی این اے 177 سے ن لیگ کی رہنما ہیں او ریہ تحریک انصاف کے منحرف سابق ایم این اے باسط سلطان بخاری کی صاحبزادی ہیں جو خود بھی این اے 176 سے امیدوار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1749498678082240897
اس نے دعویٰ کیا کہ میرے دادا جی نے کہا تھا تو اس لیے میں سیاست میں آئی ہوں۔ میرے دادا نے مرنے سے پہلے میرے والد سے کہا کہ میرے بعد میری پوتی کو علی پور سے الیکشن لڑانا، وہاں میرے دوست ہیں جو اسکے لئے ایسے کمپین کریں گے جیسے میرے لئے کرتے تھے۔
اسکا کہنا تھا کہ میرا دادا زندہ ہوتا تو وہ آج میرے ساتھ بیٹھا ہوتا، اس نے بزرگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ہیں کہ آپ بھی میرے دادا ہیں۔میرے ابا بھی ہیں۔
اس نے کہا کہ یہ بجلی، سڑکیں، کھمبے میرے والد نے لگوائے ہیں۔
اسکے والد تحریک انصاف کے ایم این اے تھے اور 5 سال حکومت کے مزے لیتے رہے لیکن اس نے کہا کہ ان پانچ سالوں میں اس حلقے میں کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے زمینوں پر قبضے گئے، تھانے کچہریوں کے چکر لگوائے آپکو بے یارومددگار چھوڑدیا۔
اسکا کہنا تھا کہ اب آپکی طرف کوئی منہ ہلاکر دکھائے میں اسکا منہ توڑدوں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dah1i1h3.jpg