Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
بنگلہ دیش میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب حزب اختلاف کے دو رہنماؤں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد مجاہد کو سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے ڈھاکہ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
سارے ہنگاموں کے ملزم ہمیں ٹہرا ہی چکے
کوئی تہمت ہو بچی، وہ بھی لگا دی جائے
جو ہے قاتلہ، وہی منصف، وہی حاکم ہے یہاں
کون سنتا ہے یہاں ، کس کو صدادی جائے
ان دونوں رہنماؤں پر قتل عام اور ریپ کا الزام تھا جس کی دونوں نے تردید کی تھی۔
بنگلہ دیش میں دی جانے والی پھانسیوں پر اتوار کو پاکستانی دفترِ خارجہ نے تحریری بیان اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کے سفیر کو طلب کر کے انھیں بتانا تھا کہ دہلی معاہدہ کے تحت بنگلہ دیش کو اختیار نہیں ہے کہ وہ ان پر مقدمہ چلائے اور پھانسیاں دے، یہ سراسر معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔
سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ کہ پاکستان کی جماعت اسلامی خاموش ہے، اس نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کوئی مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
اپنے ملک تحفظ کے خاطر اپنی فوج کی مدد کرنا ہر محب وطن کا فرض ہوتا ہے،ان دونوں رہنماؤں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد مجاہد نے سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بغاوت میں، اپنے وطن پاک کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا تھا۔
مجھے افسوس اس بات کا ہے جماعت بزدل ہوگئی ہے، ملک کی آزادی کے ان پروانوں سے اس نے آنکھ پھیر لی ہے۔ بنگلہ دیش یہ سب کچھ انڈیا کی ایما پر کررہا ہے، اور آئندہ بھی ایسا کرے گا، کیا ان پر روک نہیں لگائی جاسکتی ہے؟
جماعت کو متحدہ سے سیکھنا چاہئے، الطاف حسین کو لندن پولیس اسٹیشن طلب کیا تو، انھوں نے گوروں کو ہلا کر رکھ دیا۔
اپنوں نے آنکھ پھیر لی ہیں، میں جماعت کے اس رویہ پر بہت بیکل ہوں، ایک وقت تھا ایک جسم یک جان تھے، یہ کیسا مرگ ضعیفی ہے کہ سب رشتے سب پہچان ختم ہوگئی ہے۔
کھو گئے ہیں سارے رشتے بھیڑ میں
اپنے گم ہونے کا بھی امکان ہے
وہ پڑوسی کی رکھے گا کیا خبر
اپنے گھر میں آپ جوانجان ہے
بس مشینوں کی ہے مانند ہر نفس
چل رہی ہے سانس، پر بے جان ہے
دیکھ کر رک جائے یہ ہوتا ہے کم
بات کر لے گر کوئی، احسان ہے
کھو گئے ہیں سارے رشتے بھیڑ میں
اپنے گم ہونے کا بھی امکان ہے
وہ پڑوسی کی رکھے گا کیا خبر
اپنے گھر میں آپ جوانجان ہے
بس مشینوں کی ہے مانند ہر نفس
چل رہی ہے سانس، پر بے جان ہے
دیکھ کر رک جائے یہ ہوتا ہے کم
بات کر لے گر کوئی، احسان ہے
- Featured Thumbs
- http://urdu.newstime.jp/wp-content/uploads/2015/10/05.jpg
Last edited: