اپنوں نے آنکھ پھیر لی ہیں

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

بنگلہ دیش میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب حزب اختلاف کے دو رہنماؤں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد مجاہد کو سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے ڈھاکہ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
سارے ہنگاموں کے ملزم ہمیں ٹہرا ہی چکے
کوئی تہمت ہو بچی، وہ بھی لگا دی جائے
جو ہے قاتلہ، وہی منصف، وہی حاکم ہے یہاں
کون سنتا ہے یہاں ، کس کو صدادی جائے
ان دونوں رہنماؤں پر قتل عام اور ریپ کا الزام تھا جس کی دونوں نے تردید کی تھی۔
بنگلہ دیش میں دی جانے والی پھانسیوں پر اتوار کو پاکستانی دفترِ خارجہ نے تحریری بیان اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کے سفیر کو طلب کر کے انھیں بتانا تھا کہ دہلی معاہدہ کے تحت بنگلہ دیش کو اختیار نہیں ہے کہ وہ ان پر مقدمہ چلائے اور پھانسیاں دے
، یہ سراسر معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔
سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ کہ پاکستان کی جماعت اسلامی خاموش ہے، اس نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کوئی مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
اپنے ملک تحفظ کے خاطر اپنی فوج کی مدد کرنا ہر محب وطن کا فرض ہوتا ہے،ان دونوں رہنماؤں صلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن محمد مجاہد نے سنہ 1971 میں پاکستان کے خلاف بغاوت میں، اپنے وطن پاک کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا تھا۔
مجھے افسوس اس بات کا ہے جماعت بزدل ہوگئی ہے، ملک کی آزادی کے ان پروانوں سے اس نے آنکھ پھیر لی ہے۔ بنگلہ دیش یہ سب کچھ انڈیا کی ایما پر کررہا ہے، اور آئندہ بھی ایسا کرے گا، کیا ان پر روک نہیں لگائی جاسکتی ہے؟
جماعت کو متحدہ سے سیکھنا چاہئے، الطاف حسین کو لندن پولیس اسٹیشن طلب کیا تو، انھوں نے گوروں کو ہلا کر رکھ دیا۔

اپنوں نے آنکھ پھیر لی ہیں، میں جماعت کے اس رویہ پر بہت بیکل ہوں، ایک وقت تھا ایک جسم یک جان تھے، یہ کیسا مرگ ضعیفی ہے کہ سب رشتے سب پہچان ختم ہوگئی ہے۔
کھو گئے ہیں سارے رشتے بھیڑ میں
اپنے گم ہونے کا بھی امکان ہے
وہ پڑوسی کی رکھے گا کیا خبر
اپنے گھر میں آپ جوانجان ہے
بس مشینوں کی ہے مانند ہر نفس
چل رہی ہے سانس، پر بے جان ہے
دیکھ کر رک جائے یہ ہوتا ہے کم
بات کر لے گر کوئی، احسان ہے

Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
جماعت اسلامی ایک بیکار سی جماعت ہوکر رہ گئی ہے
جو کہتے ہیں وہ بلکل نہیں کرتے اور جو نہیں کرنا چاہئیے
وہ تو ضرور کرتے ہیں
 
Bawa

Chief Minister (5k+ posts)

فوجیوں کی دلالی کرنے اور اپنی عوام سے لڑنے کا یہی انجام ہوتا ہے

کاش کوئی فوجیوں کا بوٹ چاٹنے والا ان پھانسیوں میں چھپے پیغام کو سمجھ لے

فوجیوں کی بجائے اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا سیکھیں

yahya.khan

Minister (2k+ posts)
جو تھوڑا بوہت آواز بلند ہوئی ہے وہ جماعت نے ہی بلند کی ہے
ورنہ میڈیا خاموش ہے
فوج بلکل ہی خاموش
جو فوج ہر کام میں ٹانگ اڑانا اپنا حق سمجتی ہے اس معاملے پر خاموش
وہ لوگ جن کو پھانسی ہی پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر دی جا رہی ہے
وہ فوج بلکل لا تعلق ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
12227842_1018883521491280_8652613447233275961_n.jpg
 
yahya.khan

Minister (2k+ posts)
اس ملک میں جس جس نے فوج کا ساتھ دیا
وہ برباد ہوا
وہاں بنگلہ دیش میں پھانسی
اور یہاں بیچارے پٹھان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ خیموں میں دھکے کھا رہے ہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اس ملک میں جس جس نے فوج کا ساتھ دیا
وہ برباد ہوا
وہاں بنگلہ دیش میں پھانسی
اور یہاں بیچارے پٹھان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ خیموں میں دھکے کھا رہے ہیں
سیاسی حکمران اگر اس قابل ہوتے تو فوج ناکام نہ ہوتی ، پاکستان نہ ٹوٹتا ، فوج ہتھیار نہ ڈالتی ، فوج کو ہتیار دلوانے والے اس ملک پر چار دفعہ حکومت کر چکے ہیں ، یہ بات لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی ایک بیکار سی جماعت ہوکر رہ گئی ہے
جو کہتے ہیں وہ بلکل نہیں کرتے اور جو نہیں کرنا چاہئیے
وہ تو ضرور کرتے ہیں

جماعت اسلامی کے علاوہ حکومت ، فوج اور دیگر جماعتوں میں کون ہے جو اس ظلم پر آواز اٹھا رہا ہے ؟؟؟؟
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

کیا مطلب ہے یار کہ اب سراج یا منور حسن اپنا گلا پیش کر دیں

سراج تو ابھی بچہ ہے ، نیا نیا امر بنا ہے ، سینیٹر بنا ہے
کبھی گھوڑے پر بیٹھ کر شوق پورا کرتا کبھی اونٹ پر
کبھی رحمان ملک کے ساتھ دعوت اڑاتا ہے کبھی شہباز شریف کے ساتھ کھابے

ویسے بھی ان کے خطبے اور تعلیمات لوگوں کے لئے ہوتے ہیں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے نہی ہوتے

دیکھ لو مولانا مودودی کی اولاد کو ، ان بیچاروں کو مولانا کی جماعت ہی قبول نہی کرتی ، حالانکہ وہ کافر نہی ہیں
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی ایک بیکار سی جماعت ہوکر رہ گئی ہے
جو کہتے ہیں وہ بلکل نہیں کرتے اور جو نہیں کرنا چاہئیے
وہ تو ضرور کرتے ہیں

یہ ہمیشہ سے ایسے ہی تھے، ان کے کم عقلے ناظم، ان کے امام ہوتے ہیں اور کارکنان کو ڈبوتے رہتے ہیں۔ ایک پرانی بات آپ کو بتاتا ہوں، ضیاءالحق کے دور میں، جمعیت کے کارکن کو یونیورسٹی میں کلاشنکوف نکالنے پر گرفتار کرلیا گیا، جماعت نے رہائی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مکر بیکار رہا، ان دنوں کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونے والا تھا، انہوں نے اس کو روکنے کی دھمکی دیدی، میچ ہوا اور کافی اچھا جارہا تھا، عمران بیٹنگ کررہا تھا، پبلک انجوائے کررہی تھی کہ اچانک دو لڑکے میدان میں کود پڑے، اور انہوں نے وکٹ کھودنی شروع کر دی۔ خیر فورا ہی پولیس والے آگئے اور ان کو مارتے پیٹتے ہوئے لے گئے، میں جب معلومات کی کہ یہ کیا حرکت تھی؟ تو ان کی احمقانہ پلاننگ کا احوال سنئے۔ فرمایا کہ ہم نے سوچا کہ جب لڑکے میدان میں کودیے گے تو ہلا گلا شروع ہوجائے گا، پبلک بھی ہنگامے میں شریک ہوجائے گی اس طرح میچ خراب ہو جائے گا۔
اب آپ ان کی عقل کا ماتم کیجئے، یہ چاہتے ہیں کہ آٹو میٹک ہی سب ہوجائے، کراچی میں متحدہ کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اور یہ خوش ہورہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ کراچی والے اب آٹومیٹک ہی ان کو ووٹ ڈال دیں گے۔

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جماعت اسلامی کے علاوہ حکومت ، فوج اور دیگر جماعتوں میں کون ہے جو اس ظلم پر آواز اٹھا رہا ہے ؟؟؟؟

چوہدری جو جماعت عمران خان کو آج کے زمانے میں پھینٹی لگا سکتی وہ وہ سن ساٹھ اور ستر کی دھائی میں کیا ہو گی ؟؟

اس زمانے میں یہی لوگ واحد دہشت گرد تھے ، اس وقت نہ الطاف تھا نہ طالبان
سب دہشت گرد ان کے ٹرینڈ کئے ہوے ہیں اور انکی پیداوار ہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

کیا مطلب ہے یار کہ اب سراج یا منور حسن اپنا گلا پیش کر دیں

سراج تو ابھی بچہ ہے ، نیا نیا امر بنا ہے ، سینیٹر بنا ہے
کبھی گھوڑے پر بیٹھ کر شوق پورا کرتا کبھی اونٹ پر
کبھی رحمان ملک کے ساتھ دعوت اڑاتا ہے کبھی شہباز شریف کے ساتھ کھابے

ویسے بھی ان کے خطبے اور تعلیمات لوگوں کے لئے ہوتے ہیں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے نہی ہوتے

دیکھ لو مولانا مودودی کی اولاد کو ، ان بیچاروں کو مولانا کی جماعت ہی قبول نہی کرتی ، حالانکہ وہ کافر نہی ہیں
میرا خیال ہے تم " پرفیکٹ ڈنگر " والی آئی ڈی ہی رہو تو اچھا ہے ، فورم کے نام پر دھبہ جو ہر وقت بچگانہ باتیں کرتے رہتے ہو
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

کیا مطلب ہے یار کہ اب سراج یا منور حسن اپنا گلا پیش کر دیں

سراج تو ابھی بچہ ہے ، نیا نیا امر بنا ہے ، سینیٹر بنا ہے
کبھی گھوڑے پر بیٹھ کر شوق پورا کرتا کبھی اونٹ پر
کبھی رحمان ملک کے ساتھ دعوت اڑاتا ہے کبھی شہباز شریف کے ساتھ کھابے

ویسے بھی ان کے خطبے اور تعلیمات لوگوں کے لئے ہوتے ہیں اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے نہی ہوتے

دیکھ لو مولانا مودودی کی اولاد کو ، ان بیچاروں کو مولانا کی جماعت ہی قبول نہی کرتی ،
حالانکہ وہ کافر نہی ہیں

مودودی کافر ہیں یا نہیں اللہ بہتر جانتا ہے۔ علماء کی رائے سب جانتے ہیں۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

مودودی کافر ہیں یا نہیں اللہ بہتر جانتا ہے۔ علماء کی رائے سب جانتے ہیں۔

میں فاروق مودودی اور ان کے دوسرے بھائیوں کی بات کر رہا ہوں
جو کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو نا پاکستان کہا تھا اور ہم پاکستان بنانے کے جرم میں شامل نہی

مودودی صاحب بے چارے اپنے دس بچوں میں سی کسی ایک بھی اپنا اسلام نہی بتا سکے ، کیوں کہ ان کا اسلام اپنے گھر کے لی نہی تھا
دہشت گردی کے لئے تھا

مولانا نہ اسلام کو غلط استمال کیا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
????????????????????????

غم میں بے غم ہونے سے بہتر ہے آپ بھی میدان میں نکلیں ، اسلام صرف پھانسی پانے والوں کا نہیں ، تنقید سے آپ نے پھانسی روک دینی ہے شائد
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
چوہدری جو جماعت عمران خان کو آج کے زمانے میں پھینٹی لگا سکتی وہ وہ سن ساٹھ اور ستر کی دھائی میں کیا ہو گی ؟؟

اس زمانے میں یہی لوگ واحد دہشت گرد تھے ، اس وقت نہ الطاف تھا نہ طالبان
سب دہشت گرد ان کے ٹرینڈ کئے ہوے ہیں اور انکی پیداوار ہیں

ان پر دہشت گردی کا الزام تو نہیں لگاتا، پاکستان کی سیاست میں غنڈہ گردی کی ابتدا بھٹو نے ایف ایس ایف قائم کرکے کی تھی-
اس کے بعد جمعیت نے قیصر خان کی سربراہی میں "ٹھنڈر اسکوڈ" قائم کی تھی، جو خدائی فوجدار کی ڈیوٹی نبھاتی تھی۔