خبر ہے حکومتی جماعت سے خصوصی کوٹہ پر ممبر صوبائی اسمبلی، شاہین رضا کورونا وائرس کے باعت انتقال کرگئیں- رب کریم مغفرت کرے
حکومت جو لاک ڈاؤن کو نرم کرنے میں گومگوں صورتحال کی شکار تھی، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد وہ حجت بھی تمام ہوچکی- بازار خریداروں سے اٹے پڑے ہیں اور سماجی فاصلہ یا دیگر احتیاطی تدابیر چولہے ڈالی جاچکیں- نتائج یقینی طور پر منفی نکلیں گے- موردالزام کس کو ٹھہرایا جاۓ گا، یہ ہر فریق اپنے طور طے کرلے
ہمارے یہاں وباء بارے شکوک وشبہات پہلے دن سے گردش کرتے رہے
کچھ حکومتی بدحواسیوں نے اور کچھ عوام میں رائج دقیانوسیت نے وباء کو قدرتی آفت سے بڑھ کر مغربی سازش قرار دلانے میں اہم کردار ادا کیا- اور شکوک تبھی پختہ ہوۓ جب ہر ہلاکت کو کورونا کے کھاتے میں ڈالا جانے لگا- کئی جگہوں سے تو یہ خبریں بھی ہیں کہ ورثاء نے صداۓ احتجاج بلند کرنے کی کوشش کی تو انہیں بازور بازو خاموش کروایا گیا
عوام کا ایک وسیع حلقہ سمجھتا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ اموات ظاہر کرکے مغربی طاقتوں یا عالمی ساہوکاروں سے قرضوں کی معافی چاہتی ہے-
چلیں ایک لمحے کے لیے یہ مان بھی لیا جاۓ تو امریکہ اور یورپی ممالک کا کیا ہوگا جہاں لاکھوں اموات ہوئیں، وہ کن سے مالی رعایات کے طلب گار ہوں گے