اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی سامنے آ گئی

dollar-price-down-21.jpg

ڈار کا وار، ڈالر کو لگام، اوپن مارکیٹ میں21روپے کمی

اوپن مارکیٹ میں روپیے کی قیمت مستحکم ہوگئی، ڈالر کے پر کترنے لگے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اکیس روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 311 روپے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے سستا ہونے کے بعد 290 روپے کا ہو گیا۔

صدر فارکس ڈیلر ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے،کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

انہوں نے کہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے تجاوز ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ، بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ہی منفی میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 299 پر آگیا۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کمر شل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا۔

انہوں نے بتایا اسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا،میں نے بتایا کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے ،بر وقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتاہوں ۔اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بظاہر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے امریکی ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دی،اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلر جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مختصر مدتی اقدام ہے کیونکہ بینکوں کو دی گئی اجازت 31 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔
 
Kam

Minister (2k+ posts)
Dollar dar agained poured dollars in the market to reduce the prices. When this stock is finished then again there will be a jump of 50 or 60 rupee. Kanjar fouj and its poodles are curse to Pakistani economy.
I am still trying to understand if you can explain better with knowledge.
1. Banks were buying for credit cards customers means for people who are only foreign currency consumers not holders.
2. By paying them at bank rates, Banks can buy through interbanks at the bank rate.
3. This will understandably reduce demand from the open market and access money in the open market and rates will reduce but not lower than the bank.
4. Banks will consume deposits which will reduce national deposits.
5. Where will open market money go? To change the illegal money in terms of safe currency?
6. With banks deposits deplete, Banks will automatically turn to open market.with 20 million per day means 600 million dollars for next two months.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Are you upset that dollar dropped so much ? Or you happy that the country is being saved from being screwed ?
زیدی صاحب انصافی چاہتے ہیں اگر عمران خان وزیر اعظم نہ ہو تو ملک بینکرپٹ ہو جائے تباہ و برباد ہو جائے اس پر ایٹم بم گرا دیا جائے - خیر ایٹم بم گرا دینے والی بات تو خود ان کے لیڈر نے کی ہے - یہاں تھریڈ لگتے ہیں ملک میں پیسے نہ بھیجو تا کہ ملک بینکرپٹ ہو جائے - یہ کیسے محب وطن ہیں جن کے لئے لیڈر ہی سب کچھ ہے اور ملک کہیں بھی نہیں
 
اعوان بھائی ان یوتھیوں نے سڑنے کے علاوہ کبھی کچھ کیا ہے؟ اس سے کیا فرق پڑتا ہے چاہیے کھپتان اقتدار میں ہو یا نہ ہو
 
Zaidi_Qasim1

Politcal Worker (100+ posts)

یہ آپ نے فنی گالہ کہاں سے ڈھونڈ نکالا ۔ اس سائٹ پہ تو اللہ کی مار خوب پڑی ھے ۔ سوائے خرافات کے کسی سے کوئ سویلائزڈ بحث مکمن ہی نہیں ۔ سارے مھذب انصافیے یا تو جہاں سے جا چکے ہیں یا پھر سائڈ لائن ہوگئے ہیں ۔