
ڈار کا وار، ڈالر کو لگام، اوپن مارکیٹ میں21روپے کمی
اوپن مارکیٹ میں روپیے کی قیمت مستحکم ہوگئی، ڈالر کے پر کترنے لگے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اکیس روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 311 روپے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے سستا ہونے کے بعد 290 روپے کا ہو گیا۔
صدر فارکس ڈیلر ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے،کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔
انہوں نے کہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 سے تجاوز ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ، بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ہی منفی میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 299 پر آگیا۔
پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کمر شل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا۔
انہوں نے بتایا اسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا،میں نے بتایا کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے ،بر وقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتاہوں ۔اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بظاہر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے امریکی ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دی،اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلر جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مختصر مدتی اقدام ہے کیونکہ بینکوں کو دی گئی اجازت 31 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-price-down-21.jpg