اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

6dollaropen%2Carketetete.jpg

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 286 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر میں 17 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کاروبار کے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے بند ہونے پر یہ کمی صرف 3 پیسے تک محدود ہوگئی اور امریکی ڈالر 283روپے55 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1640649322642456578
اوپن مارکیٹ میں بھی آج کاروبار ڈالر کیلئے منفی رہا، کاروبار کے اختتام تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 286 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ داخلی سیاسی انتشار اور دوست ممالک سے مدد کی مالی ضمانت نا ملنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ نا ہونے اور معیشت کی غیر واضح سمت کی وجہ سے روپیہ عدم استحکام کا شکار ہے۔