
سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کو کلین چٹ مل گئی ہے، تفتیشی افسر نے وڈیرےکے خلاف شواہد نا ملنےکی رپورٹ مرتب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ پولیس کے تفتیشی افسر نے واقعہ میں ملوث وڈیرے اور مبینہ طور پر اس زمین کے مالک کو کلین چٹ دیدی ہے جس کی زمین پر اونٹ گھاس چرنے گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1803796193899860092
تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جہاں اونٹ کی ٹانگ کاٹی گئی وہ زمین اس وڈیرے کی نہیں بلکہ کسی اور کی ملکیت ہے ، واقعہ میں وڈیرے کے خلاف شواہد بھی نہیں ملے ہیں، گرفتار ملزمان سے دو کلہاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور 6 میں سے دو کا اعترافی بیان بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شہداد پور نے گرفتار 6 ملزمان کو مزید 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں چند روز قبل ایک کھیت میں داخل ہونے کے جرم میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کھیت ایک بااثر وڈیرے کا تھا جس کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے، واقعہ کی ویڈیوزسامنے آنے اور معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے پر سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/clah1121.jpg
Last edited: