
جنگ گروپ سے وابستہ انصار عباسی نے اپنے کالم میں پی ٹی آئی کارکنان کو بدتمیز اور بے کردار قرار دے دیا۔
انصار عباسی نے اپنے کالم کا لنگ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہخان صاحب ،زرا سوچیے! آخر وجہ کیا ہے کہ وہ عمران خان جو نوجوان نسل کی تربیت اور کردار سازی کی بات کرتا ہے، اُس کے اپنے فالورز اور سوشل میڈیا بدتمیزی بدتہذیبی اور گالم گلوچ میں سب سے آگے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1573200857621229568
انصار عباسی کے کالم پر جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے سخت جواب دیا گیا وہیں سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے بھی سوالات اٹھا دیے۔
صحافی جویریہ صدیق نے انصار عباسی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چھوٹی بچی شہربانو کے خلاف ن لیگ کے فالورز نے بدتمیزی گالی گلوچ کا بازار گرم کردیا۔ ایسی غلیظ باتیں کی جو ایک نابالغ بچی کو سمجھ بھی نہیں آئی ہونگی۔ مریم نواز کے نام آپ کالم کب لکھیں گے کہ وہ اپنے فالورز کی اصلاح کریں؟
https://twitter.com/x/status/1573279577371463681
صحافی ارم زعیم نے انصار عباسی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بے صبری سے انتظار ہے اچھا موقع ہے غلط ثابت کردیں سب کو کہ آپ منافق تو بلکل بھی نہیں لکھ ہی ڈالیں بسم اللّٰہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1573280298917597184
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی فین شہر بانو نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: کرائم منسٹر پاکستان شہباز شریف جا رہے ہیں لندن میں ملکہ برطانیہ کا سوگ منانے، وہ شریف فیملی جو میتوں کو پارسل کر دیتی ہے، جو ماؤں کے جنازوں میں شامل نہیں ہوتی، پنجابی کا محاورہ ہے نا "ماں پا لے نال مر گئی تے دھی دا ناں رضائی"۔
https://twitter.com/x/status/1571176422579871745
اس ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی جانب سے شہر بانو کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم شروع کی گئی جس میں لیگی کارکنان کے غلیظ حملوں کے ساتھ ساتھ مخصوص صحافی بھی اس مہم کا حصہ بنے اور چھوٹی بچی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا۔
شہربانو پر تنقید کرنے والوں کے سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے خاتون صحافی جویریہ صدیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ ایک کم سن بچی شہربانو ہے اس کے خلاف ن لیگ کے فالورز مہم چلا رہے ہیں، اب کہاں ہیں آزادی رائے کے چمپئن؟ سیاستدان صحافی اور ایف آئی اے؟؟پنجاب میں بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے؟ انہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف میمونہ جو شہر بانو پر تنقید کر رہی ہے کے بارے لکھا کہ اس کے پیچھے کون غلیظ انسان چھپا ہے؟؟
https://twitter.com/x/status/1573315022331207680
سینئر صحافی وکالم نگار منصور احمد قریشی نے ویڈیو کے ردعمل میں شہر بانو کو زومبی سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ، آپکی ماماں نے آپ کی صورت میں Zombie تیار کی ہے ان کو بہت مبارک ۔ وہ خود پیچھے بیٹھ کر آپ کو بدتمیز بنا کر سامنے لا رہی ہیں ۔ آپ کی ابھی یہ حالت ہے تو بڑے ہو کر آپ کی کیا حالت ہو گی ؟
https://twitter.com/x/status/1571567864582119429
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ویڈیو کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: افسوس اس بچی کی والدہ پر کہ اپنے بچوں کو کیا سکھا رہی ہے؟؟؟ کونسی مائیں ہیں جو اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر کے فخر محسوس کرتی ہیں؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1571767320221188096
خاتون صحافی وکالم نگار نورین حیدر نے ویڈیو کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اس بچی کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان میں ایسی نسل تیار کی ہے۔
چھوٹی عمر میں ایسے زہر اگلتے بچے بہت ہی بُرے اور بھونڈے لگتے ہیں۔ ان کے والدین پر بھی نفرین ہی بھیجی جا سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1571872803888013312
خاتون صحافی ایلیہ زہرہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف نے غیر مہذب نوجوانوں اور اخلاقی اقدار یا ہمدردی سے عاری بچوں کی ایک نسل تیار کر دی ہے، یہی عمران خان کی آخری میراث ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1571884025542762501
دریں اثنا شہربانو نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: مجھے اور میری فیملی کو لگاتار سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔اس فاشسٹ حکومت نے ہم سے آزادی اظہار رائے کا حق بھی چھین لیا ہے اور ینگ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1573027223241691136
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16ansarabbasswalpmln.jpg