جنگ گروپ سے وابستہ انصار عباسی نے اپنے کالم میں پی ٹی آئی کارکنان کو بدتمیز اور بے کردار قرار دے دیا۔
انصار عباسی نے اپنے کالم کا لنگ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہخان صاحب ،زرا سوچیے! آخر وجہ کیا ہے کہ وہ عمران خان جو نوجوان نسل کی تربیت اور کردار سازی کی بات کرتا ہے، اُس کے اپنے فالورز اور سوشل میڈیا بدتمیزی بدتہذیبی اور گالم گلوچ میں سب سے آگے ہیں؟
Loading X post…
Open original post on Xانصار عباسی کے کالم پر جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے سخت جواب دیا گیا وہیں سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے بھی سوالات اٹھا دیے۔
صحافی جویریہ صدیق نے انصار عباسی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چھوٹی بچی شہربانو کے خلاف ن لیگ کے فالورز نے بدتمیزی گالی گلوچ کا بازار گرم کردیا۔ ایسی غلیظ باتیں کی جو ایک نابالغ بچی کو سمجھ بھی نہیں آئی ہونگی۔ مریم نواز کے نام آپ کالم کب لکھیں گے کہ وہ اپنے فالورز کی اصلاح کریں؟
Loading X post…
Open original post on Xصحافی ارم زعیم نے انصار عباسی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بے صبری سے انتظار ہے اچھا موقع ہے غلط ثابت کردیں سب کو کہ آپ منافق تو بلکل بھی نہیں لکھ ہی ڈالیں بسم اللّٰہ کریں۔
Loading X post…
Open original post on Xسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی فین شہر بانو نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: کرائم منسٹر پاکستان شہباز شریف جا رہے ہیں لندن میں ملکہ برطانیہ کا سوگ منانے، وہ شریف فیملی جو میتوں کو پارسل کر دیتی ہے، جو ماؤں کے جنازوں میں شامل نہیں ہوتی، پنجابی کا محاورہ ہے نا "ماں پا لے نال مر گئی تے دھی دا ناں رضائی"۔
Loading X post…
Open original post on Xاس ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی جانب سے شہر بانو کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم شروع کی گئی جس میں لیگی کارکنان کے غلیظ حملوں کے ساتھ ساتھ مخصوص صحافی بھی اس مہم کا حصہ بنے اور چھوٹی بچی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا۔
شہربانو پر تنقید کرنے والوں کے سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے خاتون صحافی جویریہ صدیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ ایک کم سن بچی شہربانو ہے اس کے خلاف ن لیگ کے فالورز مہم چلا رہے ہیں، اب کہاں ہیں آزادی رائے کے چمپئن؟ سیاستدان صحافی اور ایف آئی اے؟؟پنجاب میں بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے؟ انہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف میمونہ جو شہر بانو پر تنقید کر رہی ہے کے بارے لکھا کہ اس کے پیچھے کون غلیظ انسان چھپا ہے؟؟
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی وکالم نگار منصور احمد قریشی نے ویڈیو کے ردعمل میں شہر بانو کو زومبی سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ، آپکی ماماں نے آپ کی صورت میں Zombie تیار کی ہے ان کو بہت مبارک ۔ وہ خود پیچھے بیٹھ کر آپ کو بدتمیز بنا کر سامنے لا رہی ہیں ۔ آپ کی ابھی یہ حالت ہے تو بڑے ہو کر آپ کی کیا حالت ہو گی ؟
Loading X post…
Open original post on Xمسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ویڈیو کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: افسوس اس بچی کی والدہ پر کہ اپنے بچوں کو کیا سکھا رہی ہے؟؟؟ کونسی مائیں ہیں جو اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر کے فخر محسوس کرتی ہیں؟؟؟
Loading X post…
Open original post on Xخاتون صحافی وکالم نگار نورین حیدر نے ویڈیو کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اس بچی کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان میں ایسی نسل تیار کی ہے۔
چھوٹی عمر میں ایسے زہر اگلتے بچے بہت ہی بُرے اور بھونڈے لگتے ہیں۔ ان کے والدین پر بھی نفرین ہی بھیجی جا سکتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xخاتون صحافی ایلیہ زہرہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف نے غیر مہذب نوجوانوں اور اخلاقی اقدار یا ہمدردی سے عاری بچوں کی ایک نسل تیار کر دی ہے، یہی عمران خان کی آخری میراث ہوگی۔
Loading X post…
Open original post on Xدریں اثنا شہربانو نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: مجھے اور میری فیملی کو لگاتار سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔اس فاشسٹ حکومت نے ہم سے آزادی اظہار رائے کا حق بھی چھین لیا ہے اور ینگ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16ansarabbasswalpmln.jpg
Advertisement





