
شہید پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ماضی میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق خیالات کی ایک ویڈیومنظر عام پر آگئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے شہید ارشد شریف کے ایک وی لاگ کا کلپ شیئر کیا گیا جس میں ارشد شریف کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس بھی رہے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی بھی رہے ہیں اور بعد میں انہوں نے گوجرانوالہ میں کور کی کمانڈ بھی کی ۔
ارشد شریف نے جنرل عاصم منیر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نفیس آدمی ہے، شریف الانفس آدمی ہیں،اورحافظ القرآن بھی ہیں، اس کے علاوہ جمہوریت پر، جمہوری لیڈر شپ پر اور سویلین اتھارٹی پر ان کا اعتماد بالکل ہےکہ یہ معاملات سویلین لیڈرشپ کو ہی چلانے چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1595762477123657729
ارشد شریف نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بڑے ہی بے داغ کیریئر رکھنے والے فوجی آفیسر ہیں پاک فوج کیلئے ان کی کاوشیں بہت ہیں۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی تھی جس پر دستخط کرتے ہوئے صدر مملکت نے نئے آرمی چیف سے ملاقات بھی کرلی ہے۔