امین فہیم کا پشیمان ہونا

barca

Prime Minister (20k+ posts)
مجرموں سے این آر او کرکے ہم نےغلطی کی، مخدوم امین فہیم

176850-MakhdoomAminFahimphotofile-1379590467-357-640x480.jpg



اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ہم نے مجرموں سے این آر او کرکے غلطی کی جس پر قوم کو ہم سے پوچھنا چاہیے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمخدوم امین فہیم نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مک مکا کا تاثر درست نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے شروع دن سے ہی فیصلہ کیا تھا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کے لیے موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ذرا سی مہنگائی پر لوگ سڑکوں پرآجاتے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود عوام کا سڑکوں پر نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ موجودہ مہنگائی اور حکومت سے خوش ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں مجرموں سے این آر او کر کے غلطی کی جس پر قوم کو ہم سے پوچھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس ملک میں امن و امان کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں 3 ماہ کی بندش کا فیصلہ غیر مناسب ہے اس سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور جو لوگ اس قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کی سزا کے تعین کے لیے قانون سازی کی جائے۔

http://www.express.pk/story/176850/
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Hakoomat mein hou tou MUFAHAMAT aur bahir aa JAOO tou MUNAFAQAT. These thugs get together to enjoy 5 years, after the term they used to speak "truth". He should be ashamed on himself.
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
جہاں تک مجھے یاد ہے بے نظیر اور زرداری نے بھی این آر او سے فایدہ اٹھایا تھا
 

Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)
جہاں تک مجھے یاد ہے بے نظیر اور زرداری نے بھی این آر او سے فایدہ اٹھایا تھا
is ko dono py bra ghusa hai,,,,,,,,,,musharaf ny isy pm bnany ko kha.........laken benazir sy wafa nibhta rha,,,,,,,,,phir president bnaany ki kosish ki.........zardari khud bn betha............ab dono ko apna mujram samjhta hai tu sahi samjhta hai................
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
first working as a chore and 2nd full time lire wait and see and now accepting every thing in the front of public and CJ closed theirs eyes and mouth like prate and valid dog. shame on the current acting system,
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
ذرا سی بکواس اور بہت سی واہ واہ برائے مخدوم صاحب
اس بغیرتانا سچ کا اب کیا فائدہ
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
مخددوم صاحب پچھلے پانچ سال یونہی چپ کر کے نکال لیے ابّ بھونکنے کا کیا فائدہ ؟
جبب کروڑوں بینک کے کھاتے میں آتے تھے تو چپپ کر کے بیٹھ جاتے تھے، معلوم ہونے پر جب کورٹ نے سوال کیا تو آپکو کچھ پتا نہیں تھا کہ یہ کروڑوں کہاں سے آے ، بھولے بادشاہو ابّ بھی لوگوں کو بیوقوف بناتے ہو؟ کچھ اپنی عقل سے کام لو ؟
 

Back
Top