امریکی دھمکی،پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

12paksitansaudiarab.jpg

پاکستان نے اوپیک پلس کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے سے اظہار یکجہتی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آرگنائزیشن آف دی پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک پلس) کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے خلاف امریکی بیانات پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے بین الاقوامی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے خدشات کو سراہتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ باہمی برادرانہ، پائیدار تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے احترام پر مبنی تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1582352950013612032
قومی سلامتی مشیر وائٹ ہائوس جیک سلوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد دوطرفہ تعلقات پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

جیک سلوان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اس فیصلے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے باضابطہ ردعمل دیں گے جبکہ سعودی عرب کی سکیورٹی امداد میں تبدیلیوں پر بھی غور کر رہے ہیں جبکہ حتمی فیصلہ کانگریس ودیگر جماعتوں کے ارکان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1582425254659514368
امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلوان نے کہا کہ آئندہ ماہ جی 20 سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے امریکی صدر کا ملاقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری طرف امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے اوپیک پلس ممالک کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے اقدام کے بعد سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے 13 ارکان ہیں جن میں الجزائر، انگولا، کانگو، استوائی گنی، گبون، ایران، عراق، کویت، لیبیا، نائیجیریا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا شامل ہیں۔ 2016

ء میں اوپیک نے تیل پیدا کرنے والے 10 دیگر ممالک آذربائیجان، بحرین، برونائی، قازقستان، ملائیشیا، میکسیکو، عمان، روس، جنوبی سوڈان اور سوڈان کے ساتھ اوپیک پلس کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دیا تھا۔امریکی معیشت کے اندر کام کرنے والی صنعتوں کے تنوع کے باعث تیل کی قیمتوں کا امریکہ پر کثیر جہتی اثر پڑتا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bharwo tum kuch bhi kar lo —— woh tumhein L par bhi nahi likhtay​

Baday Nooray nay — Gashti Farari paish ki choti Baiti ko paish Kia Magar Kya hoa —- Un ko istimaal kar kay Aik Wapas Safdar Dalay ko de di aur Dusri Ishaq Dar kay Betay kay galay dal di —— Don maro beghairaton​

 

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
But cutting oil will further raise prices of petroleum world wide, isn’t it?
That is what this wobble head of a degenerate Liliputaner pm doesn’t understand.
That is another one of his showbazi. Wants to stay in a limelight, in the news even if it is a bad news for Pakistan.