اسلام چین کے نوجوانوں کا سب سے مقبول مذہب

barca

Prime Minister (20k+ posts)

اسلام چین کے نوجوانوں کا سب سے مقبول مذہب ہے،سروے رپورٹ

11139356_482334675259049_3223645563717111270_n.jpg



بیجنگ: دنیا بھر کے بعد چین میں بھی اسلام نوجوانوں کا سب سے مقبول اور تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب بن چکا ہے۔

چین کی رینمن یونیورسٹی کے نیشنل سروے ریسرچ سینٹرنے چین میں مذہب کے حوالے سے سال 2015 میں کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق چین میں عیسائیت کے فروغ اور کمیونسٹ حکومت ہونے کے باوجود نوجوانوں میں مذہب کو ماننے والوں میں سے اکثریت اسلام کو ماننے والی ہے اور سروے کے مطابق 22.4 فیصد چینی مسلمانوں کی عمر 30 سال سے کم ہے جب کہ دوسرے نمبر پر کیتھولک عیسائی ہیں جن کے ماننے والوں کی تعداد 22 فیصد اور عمریں 30 سال سے کم ہیں۔


سروے میں 2013 سے 2015 کے درمیان مختلف شہروں میں 4 ہزار 382 نوجوانوں کے انٹرویو کیے گئے جس کے مطابق بدھ مت ،تاؤازم،کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عیسائیت اوراسلام میں مذہب اسلام کے ماننے والے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور بدھ مت اور تاؤ ازم عمر رسیدہ افراد میں سب سے مقبول مذہب ہے جب کہ ملک میں بدھ مت کے ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔


رینمن یونیورسٹی کے شعبہ بدھ ازم کے لیکچرار کا کہنا ہے کہ اسلام نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے اور دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی اسلام کو ماننے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق نوجوانوں سے ہے۔ ڈیڈونگ کے مطابق مسلم خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد بھی دیگر خاندانوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور ان کے بچے بھی بڑے ہو کر مسلمان ہی بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں سب سے زیادہ صوبے سنکیانگ میں آباد ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر زیادہ مسلمان آبادی ننگزیا صوبے میں رہتی ہے۔

http://www.express.pk/story/373994/

 
Last edited by a moderator:

Back
Top