اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی،سعودی سفارتکاروں کو لوٹنے والے کو پکڑ لیا

10isskjdkjdkhff.png

ملک بھر میں ہر روز لوٹ مار کی ہزاروں وارداتیں ہوتی ہیں جن میں لٹنے والے شہری اپنے سامان کے حصول کے لیے تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ دوسری طرف سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 2 سفارتکاروں سے لوٹ مار کرنے والے ملزموں کو وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے 12 گھنٹوں کے بعد ہی گرفتار بھی کر لیا ہے اور فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں 2 سعودی سفارتکاروں کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزموں نے ان سے اسلحے کی نوک پر 2 آئی فون چھین لیے تھے۔ برطانیہ میں موجود وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فون کر کے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متحرک ہو گئی اور سیکٹر F-8 میں چھاپہ مار کر سعودی سفارتکاروں موبائل فون چھین کر بھاگنے والے ایک ملزم کو قابو کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے دونوں آئی فون برآمد کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے اور دیگر ملزموں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہین۔

واضح رہے کہ اس واردات کا مقدمہ سعودی اتاشی خالد مودھی القصیمی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا، متاثرہ سعودی سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ ہل ویو پارک میں واک کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان ان کے پاس آ کر رکے۔ ملزموں نے اسلحہ کے زور پر دونوں سے آئی فون چھین لیے اور فرار ہو گئے، آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور ایس پی کو بھی خصوصی ٹارک دیا تھا۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)

مگر کھسرے نہیں پکڑے گئے
 
Back
Top